سینیٹر سرداریعقوب ناصرنے کہا ہے کہ چور دوسروں پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں ، کیا الزامات لگانے والوں کے لندن اور دبئی میں فلیٹس نہیں ہیں ؟ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزارت قانون کی جانب سے وکلاء کے نمائندوں کو ان کی فلاح و بہبود کے لئے 20 لاکھ روپے کا دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے سب کو نیتیں صاف کرنی ہوں گی ۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ملک کا کیا حال ہوا پوری دنیا کو معلوم ہے ۔ انہوں کہا کہ مشرف کو اقتدار کا راستہ کس نے دکھایا ، ملک میں جمہوریت کو چلنا چاہیے ، اب الیکشن سر پر ہیں اصل فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔
Leave a Reply