بالی ووڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں “ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے” کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک تقریب میں کہا کہ مجھے سکول جانے سے ڈر لگتا تھا جسکی اصل وجہ پڑھائی نہیں بلکہ راستے میں لڑکوں کی چھیڑخانی تھی کیونکہ غربت کی وجہ سے بس یا گاڑی کے بجائے سائیکل پر سکول جاتی تھی۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ والدین سے شکایت کے باوجود بھی روزاسی عمل سے گزرنا پڑتا تھا جسکے باعث اپنے والدین سے نفرت ہوگئی تھی لیکن شاید ان کا یہ عمل مجھے مضبوط بنانے کیلئے تھا۔
Leave a Reply