کراچی: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی، کچرے کے ڈبے کچرا کنڈی میں تبدیل

دو اضلاع ضلع شرقی اور جنوبی میں کچرا جمع کرنے کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چینی کمپنی کے تحت ڈبے رکھے گئے لیکن جہاں ڈبے رکھے گئے وہاں جگہ جگہ کچرا کنڈیاں بن گئیں۔ شہریوں کا سوال ہے کہ مدتوں سے جو کچرا اس شہر میں جمع ہو رہا ہے وہ کون اٹھائے گا؟ مون سون میں مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہونے کی بڑی وجہ یہی کچرا ہے جسے اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا، حکومت عوام کو اس کچرے کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.