Breaking News

‘جے آئی ٹی الزام تو بتائے، مجھ سے پوچھے گئے سوالات کا کوئی سر ہے نہ پاؤں’

حسن نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کو بلا کر نوازشریف پردباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھ سے پوچھے گئے سوالات کا کوئی سر ہے نہ پیر، جے آئی ٹی کو دستاویزات مانگنے کا حق نہیں پھر بھی فراہم کر رہے ہیں، یہاں عدالتی کارروائی ختم ہو گئی اور تحقیقات جاری ہیں، سو بار بلائیں گے تو سو بار آئیں گے، جھوٹ جھوٹ رہے گا، سچ سچ رہے گا، وزیر اعظم کی ہدایت پر حاضر ہوا ہوں۔ حسن نواز نے مزید کہا کہ کیس بھی چل رہا ہے اور ابھی تک الزام ڈھونڈا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نےسمن کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، 85 سال کی دادی رہ گئی ہیں، انہیں بھی طلب کر لیں، انصاف ضرور کریں مگر انصاف ہوتا دکھائی دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کا مسئلہ حسن، حسین اور مریم نواز نہیں، صرف نواز شریف ہے، الزام کیا ہے وہ تو بتا دیں، مجھ پر کوئی موٹرسائیکل چوری کا ہی الزام لگا دیں۔ واضح رہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز تیسری بار جے آئی کے سامنے پیش ہوئے، حسن نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے حسن نواز کا استقبال کیا۔اس کے جواب میں حسن نواز نے ہاتھ ہلایا، حسن نواز کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved