Breaking News

قطری شہزادے کا پاکستانی سفارتخانے میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پاکستانی سفارتخانے آکر بیان ریکارڈ کرانے سے بھی انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیان ریکارڈ کرنا ہے تو جے آئی ٹی قطر میں ان کی رہائش گاہ آئے ، دفتر خارجہ نے جواب جے آئی ٹی سربراہ کو پیش کر دیا ۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ حمد بن جاسم کو لکھے گئے تیسرے خط کا جواب جے آئی ٹی کو پیش کر دیا گیا ۔ جواب میں قطری شہزادے نے موقف اختیار کیا کہ قطر میں پاکستانی سفارتخانے جا کر بیان ریکارڈ کرانا پاکستان جانے کے مترادف ہے ، بیان ریکارڈ کرنا ہے تو جے آئی ٹی قطر میں ان کی رہائش گاہ پر آئے ۔ دفتر خارجہ حکام نے خط کا جواب جوڈیشل اکیڈمی جا کر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو پیش کیا ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved