Breaking News

ڈاکٹر عاصم کا چیئرمین نیب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان

ڈاکٹر عاصم حسین احتساب عدالت پہنچے تو لیگی رہنماؤں پر خوب برسے اور کہا کہ پنجاب میں کسی افسر یا سیاستدان کی جے آئی ٹی ہوتی ہے تو شور مچ جاتا ہے۔ سندھ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ عابد شیر علی بھی چیختے ہیں۔ نیب قانون کے خاتمے سے متعلق سوال ہوا تو ڈاکٹر عاصم بولے کہ میرے لئے ختم نہیں کیا جا رہا، قانون ہی غلط ہے۔ چیئرمین نیب اور ان کے چمچوں کیخلاف ہرجانے کا دعوی کروں گا۔ احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس کی سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں نیب کی جانب سے عبدالوحید بجارانی بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved