Breaking News

گوجرانوالہ: 3 افراد نہر میں ڈوب گئے، 2 لاشیں مل گئی، 1 کی تلاش جاری

تین نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ علی پور چٹھہ ہیڈ رسولنگر پر پیش آیا جہاں سلطان پورہ کے رہائشی دو کزن 18 سالہ ارسلان اور 20 سالہ اسامہ اپنے چچا طاہر لطیف کے ہمراہ چھٹی کے دن سیر و تفریخ کے لئے گئے تھے جہاں نہانے کے دوران اسامہ اور ارسلان سیلفیاں بناتے ہوئے ڈوب گئے جنہیں بچانے ان کے چچا طاہر لطیف بھی گہرے پانی میں کود گئے لیکن وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران اسامہ اور ارسلان کی نعشوں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اندھیرا اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن بند کر دیا گیا ہے لیکن طاہر کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔ دوسری طرف اسامہ اور ارسلان کی نعشیں گھر پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ ورثاء کے مطابق ارسلان، اسامہ اور فیضان اپنے چچا طاہر کے ہمراہ سیر و تفریخ کے لئے گئے تھے جہاں وہ تصویریں بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved