Breaking News

امریکی سینیٹرز کا آرمی چیف کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد کو پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور افغان سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جان مکین کی قیادت میں امریکی سینیٹرز کے وفد نے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔ امریکی وفد کو سرحد پر باڑ لگانے اور نگرانی میں اضافے سمیت اہم اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی وفد نے پاک افغان سرحد کا فضائی جائزہ بھی لیا اور انہیں نئی چوکیاں اور قلعے دکھائے گئے۔ امریکی سینیٹرز نے پاک افغان بارڈر سیکیورٹی کو آرڈینیشن کو اہم قرار دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے اہم معاملات بالخصوص پاک افغان سرحد پر کوآرڈی نیشن سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ درست سمت میں تعاون اور درست حکمت عملی کے ساتھ ہم اس طویل جدوجہد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکی سینیٹرز کے وفد کا کہنا تھا کہ اب فاٹا میں دوبارہ پہلے والے حالات نہیں آ سکتے۔ یہاں کے عوام نے ہر طرح کی دہشتگردی کو مسترد کیا، اب امریکا کی ذمہ داری ہے کہ یہاں سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے امریکی تعاون کو سراہتے ہیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved