ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد ریاض کا کہنا ہےکہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوئی اور چاند کی اس وقت عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے۔

محمد ریاض کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، آج 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تھا اور سپریم کونسل کو چاند نظر آنے کے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی جب کہ خطبہ حج 31 اگست کو ہوگا۔

نوازشریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھر انکار، تحریری جواب جمع کرادیا

نیب کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود نوازشریف اور ان کا خاندان نیب کے سامنے پیش ہورہا۔ نیب کی جانب سے شریف خاندان کو اتوار کے روز طلب کیا گیا تھا تاہم کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہ ہوا جب کہ آج بھی نوازشریف بذات خود نیب کے سامنے حاضر نہ ہوسکے تاہم انہوں نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

وازشریف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ کھلم کھلا خلاف ورزی تحقیقات نہیں بلکہ دھوکا ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کے طریقہ کار کے تحت تحقیقات کا آغاز ہونا چاہئے چئیرمین نیب کا مقرر کردہ افسر تحقیقات کا مجاز ہوگا جب کہ  نیب تحقیقات آرڈیننس 1999 کے تحت ہوئیں تو ہم اسے قبول کریں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کرادی ہے درخواست پر فیصلہ آنے تک پیش نہیں ہوسکتا۔

پانامہ میں 450 لوگوں کا نام آیا، احتساب صرف نواز شریف کا ہوا

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی معاملات میں خلل ختم ہونا چاہیے، دھاندلی کے نام پر دو سال تک حکومتی معاملات کو متاثر کیا گیا، لاک ڈاؤن اور سول نافرمانی کی باتیں کی گئیں، پاکستان میں کسی بھی وزیر اعظم نے اپنا وقت مکمل نہیں کیا۔ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف آج تک تحقیقات شروع نہیں ہو سکیں، جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے نام پر کمپنیاں ہیں، جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آئے؟ عمران خان 3 سال سے اشتہاری ہیں، عمران خان کو 3 سال سے کسی نے گرفتار نہیں کیا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کےعلاوہ کسی کا احتساب نہیں ہوا، یہ کیسا احتساب شروع کر دیا گیا ہے؟ یوسف رضا گیلانی کو احتساب کے نام پر نکال دیا گیا، کہا گیا کہ سویٹزر لینڈ حکومت کو خط لکھے جائیں گے، جب یوسف رضا گیلانی کو نکال دیا گیا تو احتساب کی بات ختم ہو گئی، یہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا مذاق ہو رہا ہے۔ دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ 70 سال سے یہ کیا ہو رہا ہے؟ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ میں یہ تمام معاملات زیر غور آئیں گے، والیم 10 کو کیوں نہیں سامنے لایا جا رہا ؟ جے آئی ٹی کے بعد اب والیم 10 کو کون دیکھ رہا ہے؟ کہا جا رہا ہے والیم 10 میں جندل کے ساتھ تعلقات کا ذکر ہے۔

آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات میں باہمی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن کے قیام کیلئے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ٹرمپ کی پالیسی پر بریفنگ

اسلام آباد:  وزیرِ خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ آپ کے ساتھ نئی امریکی پالیسی پر مفصل بات چیت کے خواہاں ہیں۔ خواجہ آصف بولے، جلد امریکہ کا دورہ کروں گا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کے لئے بین الاقوامی برادری کیساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔

بیگم کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص

بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر تشخیص کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو جائیں گی انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

گوگل کا نیا اینڈرائڈ ’اوریو‘ متعارف: اس میں نیا کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں شریک ایک گوگل اہلکار نے بتایا ہے کہ اوریو  کچھ ہی ماہ می

موبائل فون صارفین کو دستیاب ہو گا۔

گوگل حکام کا دعویٰ ہے کہ ’اوریو‘ گزشتہ آپریٹنگ سسٹم کی نسبت دوگنا تیز ہے اور اس میں بیٹری تمام فیچرز کے استعمال کے باوجود زیادہ دیر تک چلے گی۔

تصویر بشکریہ گوگل

اوریو سسٹم میں صارفین تمام فیچرز کا نہ صرف نوٹیفیکیشن بغیر ایپ کھولے دیکھ سکتے ہیں بلکہ پیغامات کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں  صارفین موبائل بیک گراونڈ کو منی مائز بھی کر سکتے ہیں جس سے بیٹری کا استعمال انتہاہی محدود ہو گا اور وہ زیادہ دیر تک چلے گی۔

گوگل نے ’اوریو‘ میں پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا ہے جس کی مدد سے ایک وقت میں دو ایپس استعمال کی جا سکیں گی۔اسی طرح نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کو کاپی پیسٹ کا ٹول بھی ملے گا جو کہ کاپی کیا گیا لنک یا ٹیکس پیسٹ کرنے کے لیے ممکنہ جگہ یا فائل کو نمایاں کر گا۔

اس سسٹم میں آٹو فل ٹول بھی موجود ہے جو ایپ کے پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات کو خوفیا رکھتا ہے۔

گوگل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں نئے ایموجیز بھی شامل کئے ہیں ۔

تصویر بشکریہ گوگل

ایک گوگل اہلکار کے مطابق ’اوریو‘ رواں سال کے آخر تک پکزل فون ، نیکیسز 5 ایکس، نیکسز 6 پی، سام سنگ ، شارپ ، سونی، ہواوی، ایچ ٹی سی، ایل جی اور دیگر اینڈ رائڈز سمارٹ فونز کے صارفین کو دستیاب ہو گا۔

کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ

ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل نے بھی ورلڈ الیون کے لئے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں ورلڈ الیون کی کپتانی کیلیے ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ سے بات چیت جاری ہے جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

کیا پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی؟ ایک فلکیاتی تجزیہ

خبروں کے مطابق محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ آج یعنی 22 اگست 2017 کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں اور اس صورت میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر 2017 بروز جمعہ ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 22 اگست کی شام چاند واضح نظر آنے کا امکان ضرور ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور سب سے بڑھ کر رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام پاکستان کے نشیبی مقامات بالخصوص بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی، خضدار، تربت اور دالبندین میں چاند نظر آنے کے امکانات خاصے زیادہ ہیں۔

البتہ جب ان امکانات کا فلکیاتی معلومات کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 21 اور 22 اگست کی درمیانی رات، پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 30 منٹ پر ہوچکی ہے۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج پاکستان کے مختلف مقامات پر غروبِ آفتاب کا وقت شام 6 بجکر 35 منٹ سے 7 بجکر 10 منٹ کے درمیان ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے سے لے کر 19 گھنٹے 30 منٹ کے درمیان ہوگی جبکہ افق سے اس کی اونچائی تقریباً 6 ڈگری ہوگی جو بتدریج کم ہوتی چلی جائے گی۔

علاوہ ازیں آج پاکستان کے بیشتر مقامات پر سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی وقفہ 30 سے 35 منٹ کے درمیان ہوگا یعنی چاند آج شام 7 بج کر 9 منٹ سے لے کر 7 بج کر 40 منٹ کے درمیان غروب ہوگا (البتہ ہر علاقے میں غروبِ ماہتاب کا وقت دوسرے علاقے سے مختلف ہوگا)۔

رویتِ ہلال کی پیچیدگیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھنے والی معتبر ویب سائٹ ’’مون سائٹنگ ڈاٹ کام‘‘ (moonsighting.com) کے مطابق نئے چاند کو صرف آنکھ سے دیکھنے کےلیے اس کی عمر 17 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اسی ویب سائٹ کے مطابق، بعض موسموں میں قابلِ بھروسہ رویتِ ہلال کےلیے چاند کی کم از کم عمر 24 گھنٹے ہونی چاہیے۔

ان تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ 19 گھنٹے کا چاند اگرچہ قابلِ مشاہدہ ہوگا لیکن غروبِ آفتاب کے وقت وہ افق سے کچھ ہی بلند ہوگا جہاں سورج غروب ہونے کے بعد کی تیز روشنی موجود ہوگی جو بتدریج کم ہوتی چلی جائے گی۔ تاہم اسی عرصے میں چاند بھی افق سے قریب تر ہوتا جائے گا یہاں تک کہ صرف 30 سے 35 منٹ میں وہ بھی غروب ہوجائے گا۔

لہٰذا، اگرچہ آج شام ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات ضرور ہیں لیکن یہ اتنے کم ہیں کہ صرف مطلع بہت زیادہ صاف ہونے کی صورت ہی میں مصدقہ رویتِ ہلال ممکن ہوسکے گی۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ سابقہ اندازوں کے برعکس، عید الاضحیٰ یکم ستمبر 2017 کے بجائے 2 ستمبر (بروز ہفتہ) کو منائی جائے۔

سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و نجی اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طورپر ایک لاکھ 33 ہزار868 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار705 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 45 ہزار 163 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہنا تھاکہ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں، 1256 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق راستہ بھول جانے والے18عازمین حج کو ان کی اقامت گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 9285 عازمین کی رہنمائی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر 623 شکایات میں سے 446 کا ازالہ کر دیا گیا۔