پاکستان کا ورلڈ الیون کو جیت کیلیے 198 رنز کا ہدف

پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلے جارہے آزادی کپ سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

فخر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے مورنی مورکل کو پہلی 2 گیندوں پر 2 چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا لیکن چوتھی ہی گیند پر مورکل نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور پہلی ہی گیند چوکا لگایا۔

دوسری وکٹ کے لیے بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اس دوران بابر اعظم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی جب کہ دوسری جانب احمد شہزاد سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے۔

15ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 34 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر 130 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹے جس کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے لیکن کچھ ہی دیر میں اچھے موڈ میں دکھائی دینے والے بابر اعظم 52 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیل کر 142 کے مجموعی اسکور پر عمران طاہر کو وکٹ دے بیٹھے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شائقین کو مایوس کیا وہ 4 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم آخری لمحات میں شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے اور چوکوں کو برسات کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی مگر  آخری اوور میں پریرا نے انہیں بولڈ کردیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آ کر بالکل نہیں لگ رہا کہ ہم اجنبی جگہ آئے ہیں، یہاں کے لوگوں کا پیار اور جوش و جذبہ قابل دید ہے، پاکستان ٹیم ایک سخت حریف ہے، اس سے مقابلے کو آسان نہیں لیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم بیٹنگ کرنا چاہ رہے تھے اور ٹاس ہارنے کے باوجود بیٹنگ کی دعوت مل گئی ہے، تمام پلیئرز کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہیں اور پوری توجہ کارکردگی پر ہے، آل راؤنڈ ٹیم ہے اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اس سے قبل آزادی کپ سیریز کی افتتاحی تقریب میں ورلڈ الیون کے پلیئرز کو پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں رنگے اور ٹرک آرٹ سے سجے بگھی نما خصوصی رکشوں میں بٹھا کر گراؤنڈ کا چکر لگوایا گیا، شائقین نے کھڑے ہو کر اسٹار کرکٹرز کا استقبال کیا اور نعرے لگائے جب کہ کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر شائقین کے پرخلوص جذبات کا جواب دیا۔

دلہنوں کی طرح سجے سجائے رکشوں میں بیٹھ کر مہمان کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سواری کا بھرپور لطف اٹھایا، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر نے رکشہ میں بیٹھ کر آبائی وطن کی یادیں تازہ کیں اور اپنے مخصوص انداز میں شائقین کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔

پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ: ابتدائی نقصان کے باجود پاکستانی کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

لاہور: لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ تاہم اس کے باجود احمد شہزاد اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ اس وقت دونوں بلے باز وکٹ پر موجود ہیں اور ٹیم کے سکور کو 100 سے زائد رنز تک پہنچا چکے ہیں۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

پی آئی اے کا جہاز گم ہو گیا، سینیٹ اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد:  چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن طاہر حسین مشہدی نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے واحد ائیر لائن ہیں جس کا جہاز غائب ہو گیا، حکومت بتائے طیارہ کہاں غائب ہوا اور اس کی تلاش میں اب تک کی پیش رفت ہوئی؟ ،پی آئی اے کے گمشدہ جہاز کے سوال کے جواب پر ایوان میں قہقے لگ گئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے دلچسپ منطق پیش کی کہ پی آئی اے دنیا کی واحد ائیر لائن ہے جس کا ایک پورا بوئنگ طیارہ ہی غائب ہو گیا، یہ واقعہ جرمن ایم ڈی کے دور میں ہوا، لوگوں کی چیزیں گم جاتی ہیں ہمارا جہاز گم ہو گیا، پی آئی اے کا جرمن ایم ڈی جاتے ہوئے ہمارا بوئنگ جہاز لے گیا، گمشدہ جہاز کا ابھی کوئی پتہ نہیں چلا، جہاز کی تلاش کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی مگر انہیں بھی تاحال نہیں ملا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ دو برس قبل ایک شخص کو ذمہ داری دی تھی کہ ادارے کی بہتری کے لئے اقدام اٹھائے، پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر 37 جہاز ہیں، 3 جہاز پی آئی اے کی ملکیت ہیں اور باقی ویٹ اور ڈرائی لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ: نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد: \ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے عدلیہ مخالف بیان پر از خود نوٹس لیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔ فرد جرم کے حوالے سے نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب مؤقف پیش کریں گے۔

پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ: پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان، فخر زمان آؤٹ

لاہور:  لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ نے ان کا کیچ لیا۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

بھارت میں مقیم روہنگیا مسلمان غیر قانونی پناہ گزین ہیں: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے ملک میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی پناہ گزین قرار دیدیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، اس لیے حکومت نے ان کیخلاف سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ ملک کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے اندر جن لوگوں کی غیر قانونی امیگریشن ہوئی ہے۔ ان کے خلاف ہمارا رویہ انتہائی سخت ہے۔ میں پہلے بھی روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی مہاجر کہہ چکا ہوں۔ ان کی وجہ سے ہم سیکیورٹی خطرے کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔

امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے: امریکی سفیر

اسلام آباد:  نجی بینک اور امریکی کمپنی کے مابین ٹیکنالوجی کی بہتری کے لئے معاہدے پر دستخط کیلئے شہر اقتدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے سب سے بڑے نجی اسلامی بینک کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ بڑھتی ہوئی معشیت کے تقاضے بھی پورے ہونگے۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور یہ خصوصی تعاون جاری رہے گا، پاکستان کی وسطی ایشیاء کی مارکیٹ میں ایک حثیت ہے۔

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر خوشی ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، عوامی رابطوں اور ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔

پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ: ورلڈ الیون نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور:  لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

نیب نے 1 ریفرنس اعتراض دور کرکے جمع کرا دیا، باقی 3 کل جمع کرائے جائیں گے

اسلام آباد: نواز شریف، بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف چاروں نیب ریفرنسز سکروٹنی مکمل ہونے بعد واپس کر دیئے گئے تھے۔ سولہ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنسز پر اعتراضات دور کرکے دوبارہ رجسٹرار احتساب عدالت کے پاس جمع۔کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام دیگر تین ریفرنسز سے متعلق اعتراضات دور کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ تینوں ریفرنسز اعتراضات دور کر کے کل احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے جائیں گے۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس جبکہ شریف خاندان کیخلاف عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس بھی سکروٹنی کے بعد نیب کو واپس کر دیا۔ پارک لین اپارٹمنٹس اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز پیر کو واپس کئے گئے تھے۔

وفاقی کابینہ کا فاٹا اصلاحات کیلئے نیا بل منظور کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا جب کہ اس دوران خطے کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ کے حکام کابینہ کو امریکی پالیسی کے بعد سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ایف سی آر کے خاتمے کے لیے کابینہ  قبائلی رواج بل 2017 کی جگہ نیا بل منظور کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بل کے ذریعے فوری طور پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھایا جائے گا اور بل کو فوری پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

نئے بل کے تحت  پاکستان کے معمول کے قوانین کا قبائلی علاقہ جات میں بھی اطلاق ہوگا جب کہ وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات پر مرحلہ وار عمل درآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ فاٹا سے متعلق بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسا ہونے کے باعث کیا گیا، حکومت نے اس حوالے سے بل مئی 2017 میں منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے بل کی مخالفت کی تھی۔