Breaking News

دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی تصاویر وائرل

ٹی وی سکرین کے معروف جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے 2014 میں اداکار دانش تیمور سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی نے جنم لیا جس کا نام حورین رکھا گیا تھا۔


گزشتہ ماہ دانش اور عائزہ کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیا جس کا نام محمد رایان تیمور منتخب کیا گیا۔ دانش اور عائزہ کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خبر لالی ووڈ حلقوں میں بڑی تیزی سے پھیلی اور انہیں دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے ہزاروں پیغامات موصول ہوئے تھے۔


اداکارہ عائزہ خان کا شمار اس وقت ٹی وی سکرین کی نامور اداکارائوں اور بہترین ماڈلز میں کیا جا تا ہے۔ وہ اس وقت کئی ٹی وی ہراجیکٹس میں مصروف ہیں جن کی ریکارڈنگز کا سلسلہ ان کے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ عائزہ خان جلد ہی اپنے زیر تکمیل ڈراموں کی ریکارڈنگز میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved