روپے کی قدر میں کمی، پٹرول، بجلی سمیت درآمدی اشیاء بھی مہنگی ہونے کا خدشہ

ڈالر مضبوط جبکہ روپیہ مسلسل کمزور ہو رہا ہے۔ صرف 2 روز کے دوران ڈالر کی قدر لگ بھگ 3 روپے بڑھ چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے نے مہنگائی کو دعوت دے دی ہے۔ اب پٹرول، ڈیزل، کھانے کا تیل، دالیں، چائے، خشک دودھ اور دیگر اشیاء سب کچھ مہنگا ہو جائے گا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل 1 روپے فی لٹر مہنگا اور کھانے کے تیل کی قیمت 10 روپے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ دالیں 5 سے 7 روپے مہنگی ہو سکتی ہیں۔ چائے کی پتی 10 روپے کلو اور بچوں کے خشک دودھ کا ڈبہ 25 سے 30 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ کے اختتام تک الیکٹرونکس آئٹمز، موٹر سائکل اور گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے سے جہاں ایک طرف تو مہنگائی میں اضافہ ہو گا وہیں ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا۔ ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے سے غیرملکی قرضوں میں اب تک 300 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 4 سال کی بلندترین سطح پر، 108 روپے 41 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی ڈالر 108 روپے 41 پیسے کا ہو گیا۔ صرف 2 ٹریڈنگ سیشن میں ہی بینکوں کے درمیان ڈالر کی قدر 2 روپے 91 پیسے بڑھ گئی۔ اس سے قبل 6 دسمبر 2013ء کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 41 پیسے پر پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ڈالر اور روپے کی پراسرار گیم چل رہی ہے

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز کے دوران 1 روپے 80 پیسے اضافے سے 109 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر سٹیٹ بینک کا جمعہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ طلب و رسد کی صورحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی ادائیگیوں کے عدم توازن کو روکے گی۔ تاہم، سٹے بازی یا وقتی دباؤ کو قابو کرنے کے لئے سٹیٹ بینک مداخلت کر سکتا ہے

گجرات الیکشن، نریندر مودی کا پاکستان پر اثر انداز ہونے کا الزام

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان ریاست گجرات میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اس معاملے میں سیاسی جماعت کانگریس بھی اس کا ساتھ دے رہی ہے۔ کانگریس نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی افواہوں اور جھوٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یقینی شکست دیکھ کر پاکستان دشمنی کا روایتی کارڈ کھیلنے کی گھناؤنی سازش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ایک اور گھناؤنا الزام لگایا ہے کہ پاکستان کانگریس کی مدد سے گجرات الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ مودی نے پاکستانی حکام پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتوں کا الزام بھی لگا دیا ہے۔ پاکستان نے مودی سرکار کا یہ گھناؤنا پلان یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑو، ہمیں انڈیا کی داخلی سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹر پر کہا کہ بی جے پی انتخابات اپنی طاقت کی بنیاد پر جیتے، فرضی اور بے بنیاد سازشوں کے سہارے نہیں۔

خیال رہے کہ گجرات کے الیکشن انڈین وزیرِ اعظم کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اگر بی جے پی کو وہاں شکست ہو جاتی ہے تو 2019ء کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ان کی پوزیشن کافی کمزور ہو جائے گی۔ انتخابی مہم کے دوران اب تک بحث کا معیار کافی خراب رہا ہے۔ بھارت میں عام تاثر یہ ہے کہ بی جے پی کی جانب سے پاکستان اور کانگریس کو ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔

فیصل آباد: کزنز کی شادی میں ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

شادی کی تقریب میں فائرنگ کا معاملہ ایک قیمتی جان لے گیا۔ غلام محمد آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی فوٹیج کے مطابق، محمد وسیم نے ہوائی فائرنگ کی اور 5 گولیاں چلائیں جبکہ آخری پسٹل میں اٹک گئی۔ بندوق میں اٹکنے والی آخری گولی اچانک نکلی اور نوجوان وقاص کے سینے پر لگ گئی۔ فائرنگ کا مقدمہ ملزمان محمد وسیم اور امین کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں درج ہے۔ دونوں ملزمان دلہے تھے اور ان کی شادی پر فائرنگ سے وقاص نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیویارک: مین ہیٹن بس ٹرمینل پر دھماکا، 31 افراد زخمی

امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن کے ایک بس ٹرمینل پر دھماکے سے 31 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبریں ہیں کہ پولیس نے دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دھماکا ہوتے ہی سیاحوں اور وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ خوف کے مارے وہاں سے بھاگنا شروع ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کر پائی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھماکے کے بارے میں بریف کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے بڑے ٹرمینلز میں ہوتا ہے، جہاں سے سالانہ 65 ملین افراد سفر کرتے ہیں۔

کراچی: کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار

بلاول چورنگی پر ایکشن فلم چل گئی۔ انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر احتجاجی کاشتکاروں نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھیاں، ڈنڈے، مکے، گھونسے اور پتھر چل گئے۔ کاشت کاروں کے پتھراؤ پر پولیس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور سرد موسم میں مظاہرین کو دھو ڈالا۔

احتجاجی کاشت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئے۔ تصادم نے ایسا رخ اختیار کیا کہ پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ بوٹ بیسن منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کا احتجاجوں پر قابو پانے کا یہی طریقہ ہے۔ ماضی میں بھی سندھ حکومت پہلے لوگوں کی ضروریات اور مطالبات پورے نہیں کرتی رہی، ان کے مسائل سے آنکھیں بند کئے رہی اور پھر جب وہ اپنے خلاف کسی بھی ظلم پر سراپا احتجاج بنے تو مظاہرین کی منزل خواہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ہو یا پریس کلب، بلاول ہاؤس ہو یا گورنر ہاؤس سندھ پولیس نے انہیں راستے ہی میں نہ صرف ہمیشہ روکا بلکہ شیلنگ اور واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا بھی نشانہ بنایا۔

کراچی: کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار

کراچی کا ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، کاشتکاروں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج، شیلنگ، پانی کی توپ کا استعمال اور پکڑ دھکڑ، کئی مظاہرین کو دھر لیا گیا۔

کراچی: بلاول چورنگی پر ایکشن فلم چل گئی۔ انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر احتجاجی کاشتکاروں نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھیاں، ڈنڈے، مکے، گھونسے اور پتھر چل گئے۔ کاشت کاروں کے پتھراؤ پر پولیس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور سرد موسم میں مظاہرین کو دھو ڈالا۔

احتجاجی کاشت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئے۔ تصادم نے ایسا رخ اختیار کیا کہ پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ بوٹ بیسن منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کا احتجاجوں پر قابو پانے کا یہی طریقہ ہے۔ ماضی میں بھی سندھ حکومت پہلے لوگوں کی ضروریات اور مطالبات پورے نہیں کرتی رہی، ان کے مسائل سے آنکھیں بند کئے رہی اور پھر جب وہ اپنے خلاف کسی بھی ظلم پر سراپا احتجاج بنے تو مظاہرین کی منزل خواہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ہو یا پریس کلب، بلاول ہاؤس ہو یا گورنر ہاؤس سندھ پولیس نے انہیں راستے ہی میں نہ صرف ہمیشہ روکا بلکہ شیلنگ اور واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا بھی نشانہ بنایا۔

3 ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش، کوئی استعفیٰ نہیں ملا: سپیکر

پہلے دکھایا جوش اور پھر ہو گئے خاموش۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفوں کا انتظار ہی کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں مستعفی ہونے کے دعویداروں نے چپ سادھ لی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کہتے ہیں، اب تک کسی رکن کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

مستعفی ہونے والوں میں ایم پی ایز میں حکمران جماعت کے پیر نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب تک معزز رکن خود آ کر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا، اس کا استعفیٰ قبول نہیں ہو گا۔

سپیکر کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ قبول کر کے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔