فرانسیسی مقابلہ حسن 23 سالہ مائیوا کوکے نے اپنے نام کر لیا

فرانس کے شہر چیٹیو روکس میں 88 واں سالانہ مقابلہ حسن 23 سالہ مائیوا کوکے نے اپنے نام کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر چیٹیو روکس میں ہونے والے ایونٹ میں 30 حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شرکت کیلئے فرانس بھر سے حسینائیں شرکت کیلئے پہنچیں۔ اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا۔ مقابلے میں ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹوں کے بعد 23 سالہ مائیوا کوکے نامی حسینہ نے مس فرانس 2018 کا ٹائٹل حاصل کر کے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹی وی پر لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

امیتابھ بچن نے سب کے سامنے اپنی بہو ایشوریا کو ٹوک دیا

امیتابھ بچن نے ڈانٹنے کے انداز میں ایشوریا کے برتاؤ کو پوتی ارادھیا کے ردعمل سے تشبیہ دی جس پر دونوں ہی مسکرا دیئے۔ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی آپس میں اس کیمسٹری سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ سسر اور بہو کا آپسی رشتہ دوستانہ ہے۔

لاس اینجلس میں سائنس فکشن فلم ڈاؤن سائزنگ کا پریمیئر

سائنس فکشن فلم ڈاؤن سائزنگ کا لاس اینجلس میں پریمئیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں اور ہدایتکار نے شرکت کی۔ فلم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اداکار میٹ ڈامن نے کہا یہ ایک تفریحی فلم ہے۔

انہوں نے کہا ہدایتکار الیگزینڈر پین نے 1999ء میں انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی جو پندرہ برس بعد تکمیل کو پہنچی۔ سائنس فکشن فلم ڈاؤن سائزنگ میں دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث کم ہوتی جگہ کا حل نکالا گیا ہے کہ سائنسی طریقے سے لوگوں کا قد چھ انچ کر دیا جائے۔ فلم پچیس دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

کامیاب افراد کی خصوصیات

کئی لوگ اپنی مجبوریوں اور معذوریوں کے ہاتھوں شکار ہو جاتے ہیں جبکہ کئی لوگ اپنی مجبوریوں اور معذوریوں کو اپنی خدا داد ہمت، قوت اور حوصلے سے شکار کر لیتے ہیں اور ان پر قابو پا کر ترقی کر جاتے ہیں۔ خود اعتمادی سے کامیاب ہونے والوں کی چار نہایت اثر آفریں خصوصیات ہوتی ہیں:

قوت متخیلہ خود اعتماد شخص اپنے رستہ میں حائل مشکلات اور اپنے موجودہ حالات کی پروا نہیں کرتا۔ وہ عزم، حوصلے اور یقین کے ساتھ اپنی قوت متخیلہ سے کام لے کر اپنے ذہن میں ایک واضح تصور قائم کرتا ہے اور تصور ہی میں اپنے آپ کو اس مطلوبہ مقام پر فائز سمجھتا ہے۔ تصور میں اپنے مقصد میں کامیابی اور منزل کو دیکھنا بہت ضروری ہے۔ اپنے خوابوں اور خواہشوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے ’’ تصور کی تصویر کشی کا عمل‘‘ بہت ضروری ہے۔

مصمم ارادہ قرطاس ذہن پر تصور سجا لینے کے بعد اپنے آپ سے یہ عہد کرنا، مصمم ارادہ کرنا اور اپنی ذات پر احساس ذمہ داری کو وارد کرنا بہت ضروری ہے کہ میں نے جو تصور باندھا ہے اسے ضرور حقیقت کا جامہ پہناؤں گا۔ خود اعتماد شخص اس منزل کے حصول کے لیے مقاصد کا تعین کرتا اور ان پر کاربند ہونے کا پختہ عزم کرتا ہے۔ اپنی ذات سے کیا ہوا یہ عہد و پیمان غیر مشروط ہوتا ہے۔ فیصلہ کرنے اور پختہ ارادہ کرنے کی یہ قوت خود اعتماد شخص کو باہمت اور حوصلہ مند بنا دیتی ہے۔

قلب و ذہن کی آمادگی: اپنی منزل متصور کرنے اور اس تصور کو حقیقت بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ آپ کے قلب و ذہن کی مکمل آمادگی، تصدیق اور توثیق بھی بہت ضروری ہے۔ آپ کی مثبت سوچ اور ممکناتی انداز فکر واقعی آپ کی خواہشات کو حقیقت کا رنگ دے سکتا ہے۔ جب آپ زبان سے یہ اقرار کریں گے اور دل سے یہ عہد کریں گے کہ آپ ہر قسم کے مسائل اور مشکلات پر قابو پا لیں گے اور اپنے مشن اور مقصد کو ممکن کر دکھائیں گے تو آپ کے اندر مطلوبہ صلاحیتیں اور قابلیتیں بوقت ضرورت اجاگر ہوتی چلی جائیں گی۔ آپ کا عمل اور قلب و ذہن پوری ہم آہنگی کے ساتھ مستعد اور متوازی ہو کر چلیں گے تو آپ کے اندر تازہ ولولہ پیدا ہو گا اور آپ کی خود اعتمادی کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔

پسپا نہ ہونے کا عزم خود اعتماد شخص صرف جیت اور کامیابی پر یقین رکھتا ہے۔ آپ یہ اپنے آپ سے عہد کر لیں کہ اپنے مشن اور مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پسپا نہیں ہوں گے، شکست قبول نہیں کریں گے اور اپنے مشن اور مقصد کے حصول کی کوشش تو ترک نہیں کریں گے۔ صبر و تحمل، مستقبل مزاجی، استقامت اور استقلال جیسی خوبیاں اور خصوصیات اپنی ذات میں زبردست قوتیں ہیں۔ آپ ان خوبیوں کی بدولت ضرور کامیاب ہوں گے۔ شکست اور ناکامی کے خیالات کو اپنے قلب و ذہن میں جگہ دینا غلط عمل ہے۔ مایوسی گناہ ہے۔ آپ اپنی ذات کو منفی خیالات و احساسات سے محفوظ رکھیں اور ہمیشہ آپ کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا رہنا چاہیے۔

بھارت نے پاکستانی گندم کی سب سے بڑی مارکیٹ افغانستان پر قبضہ کرلیا

بھارت نے پاکستانی گندم کی سب سے بڑی مارکیٹ افغانستان پر قبضہ کرلیا، بھارت سے 15 ہزار ٹن گندم کی کھیپ افغانستان پہنچ چکی جبکہ افغانستان نے مزید گندم درآمد کرنے کے لئے بھارت کو گرین سگنل دے دیا ہے پاکستان کے پاس اس وقت پنجاب میں 58 لاکھ ٹن، سندھ میں 17 لاکھ ٹن، کے پی کے میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن، بلوچستان ایک لاکھ ٹن اور پاسکو کے پاس گندم کے 18 لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں۔ آئندہ برس بھی پاکستان کے پاس 55 سے 60 لاکھ ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک ہوگا۔
پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنی کئی دہائیاں پرانی منڈیاں کھو رہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے زمینی راستوں سے گندم کی ایکسپورٹ پر پچھلے 10 ماہ سے پابندی عائد ہے، عالمی منڈی میں گندم کی قیمتیں 120 سے 180 ڈالر فی ٹن ہیں جبکہ پاکستانی گندم کا ریٹ 310 ڈالر فی ٹن ہے اس لئے پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی گندم فروخت نہیں کر پا رہا۔
آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے ‘‘دنیا ’’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس 98لاکھ ٹن کے قریب گندم کا سرپلس سٹاک ہے ،اضافی گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ۔ حکومت فوری گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزہ روکنے کی خبر جھوٹ، یو اے ای حکومت

نئے سال کی خوشیاں منانے دبئی جانے والے پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یو اے ای حکومت نے سیاحتی ویزوں کا اجرا نہیں روکا۔ یو اے ای حکومت سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے۔

امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے صورتحال نارمل ہے۔ دبئی میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے آنے والے پاکستانی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے بعض حصوں پر پاکستانیوں کو وزٹ ویزے روکنے کی خبر نے نئے سال کا جشن منانے دبئی جانے والے ہزاروں پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں یا نہیں؟

کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں پر یقین رکھتے ہیں؟ کیا وہ ان کے کھوج کے لئے پروگرام دوبارہ شروع کریں گے؟ صحافی نے سوال وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز سے کیا مگر جواب کہیں اور سے آنے لگا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سینڈرز سے پوچھا گیا کہ کیا صدر خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں پر یقین رکھتے ہیں؟ اور کیا وہ خلائی مخلوق کے کھوج کا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے جسے بند کر دیا گیا تھا؟

ابھی ترجمان نے جواب دینے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ ایک صحافی کے فون پر خود کار ایپلی کیشن سری ایکٹو ہو گئی اور اس نے موبائل فون میں محفوظ ٹیلی فون نمبر اور نام پڑھنا شروع کر دیے۔ اس پر سینڈرز نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے درمیان ہی کوئی خلائی مخلوق موجود ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں یا نہیں؟ وہ اس بارے میں ان سے ضرور دریافت کریں گی۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ماضی اڑن طشتریوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے خفیہ منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کے خالق ڈیموکریٹک پارٹی کے ریٹائرڈ سینیٹر ہیری ریئڈ تھے۔ 2007ء سے 2012ء تک یو ایف او پر تحقیقات کے لیے چلائے جانے والے اس پروگرام کے بارے میں صرف چند افسر ہی آگاہ تھے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک کروڑ 30 لاکھ خفیہ صفحات کو جاری کیا ہے.

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس منصوبے کی دستاویزات میں اجنبی برق رفتار جہازوں اور فضا میں اڑنے والی غیر شناخت شدہ اشیا کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن سائنسدانوں نے اس پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اور اس بات پر زور دیا کہ لازمی نہیں کہ ناقابل وضاحت واقعات خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہوں۔

نواز شریف نے تحریک عدل شروع کی تو تحریک قصاص چلائیں گے: طاہر القادری

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور دیگر ذمہ داران 31 دسمبر تک مستعفی ہوں، نواز شریف کس عدل کی بات کرتے ہیں؟ جب 14 لاشیں گرائی گئیں تو نواز شریف ہی اقتدار میں تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف سے نظام عدل کی شروعات ہوں گی کیونکہ جب 14 لوگوں کی لاشیں گرائی گئیں تو نواز شریف ہی اقتدار میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں: طاہر القادری کی ڈیڈ لائن

طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف 26 سال اقتدار میں رہے، عوام کو کون سا نظام عدل فراہم کیا؟ نواز شریف کس عدل کی بات کرتے ہیں؟ تحریک عدل والے دن ہی تحریک قصاص قتل چلائیں گے۔

نوشہرو فیروز: سیوریج لائین میں 8 دھماکے، علاقے میں خوف و ہراس

دھماکے شاھی بازار، پریس کلب اور باندہی روڈ کے قریب ہوئے۔ دھماکوں سے سیوریج لائین کے اوپر رکھے گئے گٹروں کے ڈھکن اڑ گئے۔ پولیس کے مطابق، دھماکوں کے بعد مقامی دکانداروں اور دیگر شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ دھماکوں کے ساتھ سیوریج لائین سے دھواں بھی اٹھتا رہا جس سے شہری پریشانی میں مبتلاء ہو گئے۔

تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سیوریج لائین میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئے اور اس سے قبل بھی سیوریج لائین میں دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

متحدہ عرب مارات میں جاب کرنے پر 20 ہزار درہم تک کی پیشکش

حالیہ مشاہدے کے مطابق متحدہ عرب امارت میں سال کے آخری سہ ماہی میں کئی ادارے جاب آفر کرتے ہیں۔ جنوری 2018ء میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد قانونی، معاشی اور مالی شعبہ جات میں نئی جاب آفرز متوقع ہیں، جبکہ فارما سوٹیکل، ہیومن ریسورس، بوتیک اور ہوٹلنگ کے شعبوں سے منسلک افراد کیلئے کئی نئے مواقع مارکیٹ میں موجود ہونگے۔

 جاب آفرز کی مزید تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کریں 

دبئی میں پرکشش معاوضے کے ساتھ نوکری 20 ہزار درہم تک کی آفرز موجود ہیں۔