اسرائیل کے ہاتھوں اپنی گرفتار بیٹی کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں، باسم التمیمی

 

ان خیالات کا اظہار باسم التمیمی نے لاعربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ عہد تمیمی اپنی مٹی پر قابض افواج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور اسرائیلی فوج کے سامنے برسرپیکار ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی نے نئی آنے والی نسل کو اپنے سرزمین کی آزادی کے لیے متحرک کیا اور اس جنگ کا آغاز کا تن تنہا کیا تھا لیکن اب ہر لڑکی عہد تمیمی بننا چاہتی ہے.

باسم التمیمی نے بتایا کہ عہد تمیمی کی پرورش ایک مزاحمت کرنے والے خاندان میں ہوئی ہے جس کے والد کو 9 مرتبہ اور والدہ کو 5 مرتبہ حراست میں لے کر مہینوں قید میں رکھا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کی بھی انہی خطوط پر تربیت کی ہے اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد میں آنے والی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ اور جذبے سے ذہن سازی کی ہے اور اب بھی میں اپنی بیٹی کے دل میں کسی قسم کا خوف اور تشویش پیدا نہیں کرنا چاہتا.

بیٹی کی گرفتاری سے متعلق باسم التمیمی کا کہنا تھا کہ قابض حکام نے بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا ہے جس پر عدالت اپنا فیصلہ پیر کو دے گی اور جو بھی فیصلہ ہو وہ ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکے گا.

عیسائی بشپ نے یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کردیا

 

بشپ عطااللہ ہننا نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بشپ ہننا نے کہا کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو متعصبانہ اور نفرت آمیز فیصلہ کیا تھا جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت پوری دنیا نے مسترد کردیا.

انہوں نے کہا کہ امریکا کے فیصلے نے عیسائی اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور ان کے مذہبی مقام کی تضحیک کی ہے جس پر مسلمان اور عیسائی دل گرفتہ ہیں.

الجزیرہ کے مطابق عیاسئی رہنما کا کہنا تھا کہ یروشلم دنیا بھر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے مقدس، روحانی اور قومی ثقافت کا درجہ رکھتی ہے۔ امریکی فیصلے سے مسلمانوں اور عیسائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر امریکا کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا.


 اسی سے متعلق : یروشلم تنازع، سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا


انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے رہائشی مسلمان اور عیسائی امریکا کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور ہر جائز عمل بروئے کار لائیں گے

پاکستان کا مسئلہ دہشتگردی نہیں عمران اورمشرف ہیں، احسن اقبال

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مسلم لیگ نون کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔

ان کے دو وزارت اعلیٰ کے ادوار میں پنجاب میں جو ترقی ہوئی ہے ان کے وزیر اعظم بننے سے ترقی کا دور پورے پاکستان میں پھیلے گا۔

پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے وکیل کی گرفتارو رہائی

تفصیلات کے مطابق  کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے وکیل شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اتوار کو علی الصبح اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی احاطہ عدالت میں موجود تھی جن کا کہنا تھا کہ گرفتاری غیر قانونی ہے مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر نہ گرفتاری کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے بغیر وارنٹ خواجہ شمس ایڈووکیٹ کے گھر میں داخل ہونے پر پولیس کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ قابل ضمانت کیس میں مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار کیوں کیا گیا؟

عدالت نے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو پچاس ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

ملزم شمس الاسلام جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی چلارہا تھا، ایس ایچ او،اہلکاروں سےبدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

خاتون پرنسپل کے قتل کا معمہ حل، شوہرسمیت تین ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں نو دسمبر کو اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہرخود قاتل ہے۔

پولیس نے شوہرعلی حسن اور خاتون ٹیچر سحر شمس سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتارہونے والوں میں ملزمہ کا بھائی بلال شمس بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاطر شوہر نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کارنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس فون ریکارڈزسے ملزمان تک پہنچ گئی، شوہر نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مقتولہ امبرین دو بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا۔

کراچی: تالا توڑ گروپ پھر متحرک، ملزمان 4 دکانوں کا صفایا کر کے فرار

کراچی پولیس تالا تو

ڑ گروپ کا کوئی توڑ نہ نکال سکی۔ ایم اے جناح روڈ پر لٹیروں نے تسلی سے کارروائی کی اور کپڑے کی دکانوں سے سنار کی دکان میں گھسے اور سب کچھ لے کر فرار ہوگئے۔

تالا توڑ گروپ نے اس مرتبہ فلمی انداز اپنا یا، ایک دو نہیں چار دکانوں کا صفایا کر دیا۔ایم اے جناح روڈ جوبلی مارکیٹ میں 6 ملزمان نے رات تین بجے تسلی سے کارروائی کی۔ پہلے تالے توڑے پھر کپڑے کی دکانوں سے مال چرایا اور ایک دکان کی دیوار توڑ کر سنار کی دکان میں جاگھسے اور سب کچھ لے اُڑے۔ ملزمان کا ہدف سنار کی دکان تھی، مزاحم پر چوکیدار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی، پنجاب پہلے، سندھ دوسرے نمبر پر

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی موجود ہونے کے حوالے سے پنجاب کی جیلیں پہلے، صوبہ سندھ کی جیلیں دوسرے، خیبر پختونخوا کی جیلیں تیسرے جبکہ بلوچستان کی جیلوں کا نمبر چوتھا ہے۔

تمام صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش 55828 ہے تاہم جیلوں میں 82591 قیدی رکھے گئے ہیں۔ سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 5 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ چاروں صوبوں میں قید غیر ملکی قیدیوں کی تعداد 1117 ہو گئی ہے جن میں 11 خواتین اور 1106مرد قیدی شامل ہیں۔

مریم نواز کبھی پنجاب کی وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتیں: خورشید شاہ کا دعویٰ

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز لیگ کے چند ایم این ایز اور ایم پی ایز کے استعفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ اگر سارے ارکان استعفے دے دیں تو اسمبلیاں تحویل ہوں گی، چند استعفوں سے اسمبلیوں کو فرق نہیں پڑے گا، عام انتخابات کے وقت پر ہونے کا یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست بڑی ظالم چیز ہے، اس لئے کسی پر حد سے زیادہ تنقید نہ کی جائے، کسی بھی وقت کسی سے ملنا پڑ جاتا ہے، جب طاہر القادی ہمارے خلاف تھے تو نواز شریف ان کا ساتھ دے رہے تھے اور اب جب ہم آج ان کے ساتھ ہیں تو نواز شریف ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ہی صوبائی حکومت کے اساتذہ پر تشدد کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں، ان پر تشدد کرنے کی بجائے ان کو ریگولر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب سندھ کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے، کارروائی چاروں صوبوں میں ہونی چاہئے۔

سوکھے درخت چاہیں، میٹرو بس یا جدید ہسپتال؟ فیصلہ عوام نے کرنا ہے: بلاول

امراض قلب کے ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوکھے درخت چاہیں، میٹرو بس یا جدید ہسپتال؟ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے نون لیگ اور پی ٹی آئی کو نام نہاد جماعتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں جی ٹی روڈ کی سیاست کر رہی ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ این آئی سی بی ڈی آج کسی بھی انٹرنیشنل ہسپتال کا مقابلہ کر سکتا ہے، آج ہر شخص جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہا ہے جو کچھ عرصہ پہلے چند باحیثیت لوگوں کو حاصل تھی، پیپلپز پارٹی کبھی بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹی۔

ٹویوٹا کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 

پاکستان میں کاروں کی صنعت سے وابستہ کمپنی ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1300 سی سی سے لے کر 1600 سی سی تک ٹویوٹا گاڑیوں پر 60 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پاکستان میں بننے والی ٹویوٹٓا 1600 سی سی اٹلس کی قیمت 21 لاکھ 40 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گی۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی اور جی ایل آئی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمتیں بھی بالترتیب 18 لاکھ 10 ہزار، 19 لاکھ 40 ہزار اور 20 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔