2018 انتخابات میں بائیو میٹرک مشین استعمال نہیں ہو گی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشین کا استعمال نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں بائیو میٹرک نتائج کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، 12 فیصد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ ہے، عام انتخابات میں 12 فیصد ووٹرز کی تصدیق نہ ہوئی تو غیر مصدقہ ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو سوالات اٹھیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ کینیا میں بائیو میٹرک نظام کے تحت انتخابات ہوئے، وہاں کی عدالت نے نتائج مسترد کر دئیے۔ نئی مردم شماری کے سرکاری نوٹیفکیشن اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.