نئی اور پرانی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تا کہ بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی اور نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبر 08000-9966 پر رابطہ کر کے اپنے زیر استعمال گاڑی، موٹر سائیکل کی ملکیت، رجسٹریشن، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کر سکتا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت250 روپے کمی سے 56 ہزار 250 رہ گئی

جس کے نتیجے میں کراچی حیدر آباد سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 214 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 830 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت711.42 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ویرات کوہلی کے 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر مداحوں نے انوشکا شرما کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

میچ کے دوران ان کی اہلیہ توجہ کا مرکز بنی رہیں، جو کوہلی کو سپورٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ میں ہی موجود تھیں، ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 286 رنز پر آوٹ ہو گئی، جس کے بعد بھارتی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور مرلی وجے، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی 28 کے مجموعی سکور پو پویلین لوٹ گئے۔

’امریکی امداد کے بغیر بھی پاک فوج طاقت ور ہے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشتریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی باہمی سیکیورٹی تعاون کو متاثر کرے گی لیکن عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک سمیت ہر طرح کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ نیت پر شک امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی۔ امریکی امداد کے بغیر بھی پاکستان آرمی طاقتور فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی لیکن دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے ہمارا عزم کم نہیں کر سکتی۔ پاکستان نے کبھی بھی پیسوں کے لئے نہیں، ہمیشہ امن کے لئے جنگ کی۔ پاکستان اپنے قومی مفاد اور امن کے قیام کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

شمالی علاقہ جات نے برف کی چادر اوڑھ لی، شہریوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی

ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ روئی جیسے گالے جب زمین پر پڑتے ہیں تو یہ حسن پذیر وادیاں مزید نکھر جاتی ہیں۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے تک برف باری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

شمالی علاقہ جات میں ہونے والی اس برف باری کی وجہ سے شہریوں کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی چودہ تک گر چکا ہے۔ شدید سردی کے بائث نلکوں میں پانی جم چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اوپر دی گئی رپورٹ میں شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری کا احوال دیکھیں۔

انسٹا گرام نے نئے فیچرز پر کام شروع کر دیا

گزشتہ سال فیس بک کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ اور انسٹنٹ میسیجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے کئی بہترین فیچر متعارف کرائے۔ انسٹاگرام نے 2017 میں جہاں ایک ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا، وہیں ایپلی کیشن نے جارحانہ کمنٹس کو بلاک کرنے جیسا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ انسٹاگرام نے 2017 میں ایپلی کیش کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر بھی اسے عام براؤزر کے ذریعے استعمال کرنے جیسا اہم فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

اسی طرح واٹس ایپ نے بھی 2017 میں اہم ترین فیچر متعارف کرائے تھے، جن میں سے کسی کو غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے سمیت دوستوں کی لوکیشن جاننے جیسا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ واٹس ایپ نے 2017 میں ریسٹریکٹڈ گروپ چیٹ نامی ایک فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس میں کسی بھی شخص کو گروپ چیٹ میں اس وقت تک ایڈ نہیں کیا جاسکتا، جب کہ اس گروپ کے ایڈمن اس صارف کو اس میں شامل کرنے کی اجازت نہ دیں۔ تاہم اب انسٹاگرام ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ واٹس ایپ کے استعمال کا بھی مزہ لیا جاسکے گا۔

انسٹاگرام ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو واٹس ایپ پوسٹ بنا سکے گا۔ اس فیچر کے تحت صارف کی انسٹاگرام پوسٹ اس کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا اسٹیٹس بن جائے گی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اسٹیٹس واٹس ایپ سے 24 گھنٹوں کے بعد خود بخود غائب بھی ہوجائے گا۔

واٹس ایپ سے اسٹیٹس ہٹ جانے کے باوجود اصل پوسٹ انسٹاگرام پر موجود ہوگی۔ ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے اس آزمائشی فیچر پر کام شروع کردیا ہے، اور مخصوص صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے وہ صارفین اپنے میسیجنگ ایپلی کیشن اکاؤنٹ کو بھی اپڈیٹ کرسکیں گے، جو اسے بہت کم ہی اپڈیٹ کرتے ہیں۔

نظریہ اضافیت پر ویڈیو بنانے والی طالبہ کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کا انعام

فلپائن میں کالج کی ایک طالبہ نے آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت کو بہت آسان انداز میں بیان کرنے والی ایک ویڈیو بنائی ہے جسے ڈھائی لاکھ ڈالر (پاکستانی ڈھائی کروڑ روپے) سے زیادہ رقم کا انعام دیا گیا ہے۔ البرٹ آئن اسٹائن نے 1905 اور بعد ازاں 1915 میں اپنا مشہور نظریہ اضافیت دو مختلف تحقیقی مقالوں میں پیش کیا تھا۔ ’’2017ء بریک تھرو جونیئر کالج چیلنج‘‘ کے تحت ایسی ویڈیوز بنانے کا مقابلہ ہوا تھا جن کا دورانیہ 3 منٹ سے کم ہو اور جن کے ذریعے سائنس اور ریاضی کے پیچیدہ تصورات کو اچھی طرح سمجھایا گیا ہو۔ اس مقابلے میں ڈیان اینڈیلس نے’نظریہ اضافیت اور فریم آف ریفرنس کے مساوی ہونے‘ پر سادہ انداز میں ایک دلچسپ ویڈیو بنائی۔ شروع میں ویڈیو میں ایک نمبر 9 دکھایا جاتا ہے جسے دو مختلف ناظر دو مختلف جگہوں سے دیکھ کر مختلف قرار دیتے ہیں یعنی ایک 6 کہتا ہے اور دوسرا ناظر اسے 9 کا ہندسہ قرار دیتا ہے یعنی صرف سرگھمانے سے ہندسہ بدل جاتا ہے۔ ویڈیو کے درمیان ڈیان آکر کہتی ہیں کہ جو جگہ یا ریفرنس آپ استعمال کریں گے اسی لحاظ سے حقیقت بھی بدل جاتیہے

 

طبیعیات میں اسے فریم آف ریفرنس کہا جاتا ہے۔ ایک دوسرے تجربے میں ڈیان کی تین دوستوں نے ایک سفر کرتی کار کے ہارن کی آواز کو مختلف مقامات (پوزیشن) سے نوٹ کیا یعنی ایک دوست کار کے آگے کھڑی ہوئی، دوسری کار کے پیچھے تھی اور ایک دوست نے کار کے اندر بیٹھ کر ہارن کی آواز ریکارڈ کی۔ جگہ تبدیل ہونے کی وجہ سے ہر ریفرنس فریم پر ایک ہی ہارن کی مختلف آواز موصول ہوئی کہیں آواز کی پچ بہت بلند دیکھی گئی یا پھر آواز پھیلی ہوئی تھی یعنی اس کی پچ کم تھی۔ ڈیان کے مطابق یہی ٹیسٹ سمتی رفتار یعنی ولاسٹی اور وقت کےلیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر یوسین بولٹ روشنی کی ولاسٹی کے 98 فیصد رفتار سے دوڑتا ہے تو بولٹ کے 10 سیکنڈ، باہر موجود جج کی گھڑی میں 40 سیکنڈ کے برابر ہوں گے۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کی سادگی کی تعریف کررہے ہیں جس سے نظریہ اضافیت کا ایک پیچیدہ تصور سمجھایا گیا ہے۔ آپ ڈھائی منٹ صرف کرکے ڈیان کی اس انوکھی ویڈیو کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن، احتجاج کرنے پر یو سی ناظم پر مبینہ تشدد

پشاور میں پہاڑی پورہ کے علاقے میں بغیر لیڈی کانسٹیبل سرچ آپریشن کرنے اور یونین کونسل ناظم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پہاڑی پورہ تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے روکنے پر حالات کشیدہ ہو گئے۔

مظاہرین میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ پولیس نے یو سی ناظم ملک شاہنوز کے گھر میں بغیر لیڈی کانسٹیبل کے گھسنے کی کوشش کی لیکن روکنے پر پولیس اہلکاروں نے یو سی ناظم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فضل الہیٰ نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو تین دن کیلئے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحققیات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

احتجاج رنگ لے آیا، سندھ کے15ہزاراساتذہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق سندھ میں عارضی اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کے بعد بلآخر سندھ حکومت نے ان کے مطالبات منظورکرلیے۔

اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ حکومت نے اساتذہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے 25 سال سے حاضر سروس گریڈ سات کے اساتذہ کو گریڈ بی سولہ میں ترقی دے دی۔

اساتذہ کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی حکومت نے اساتذہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے اساتذہ تعلیمی معیار کی بہتری میں میری مدد کریں گے۔

اسٹوڈیو میں آگ کا الارم بجنے کے باوجود نیوز اینکر کا سُکون دیدنی

بدھ کی شب برطانوی ٹی وی چینل ITV کے اسٹوڈیو میں اچانک فائر الارم گونج اٹھا جو اس جانب اشارہ تھا کہ اسٹوڈیو کو فوری طور پر خالی کیا جائے۔ تاہم اس ہنگامی حالت میں بھی چینل کی اسکرین پر دس بجے کا بلیٹن پیش کرنے والے نیوز اینکر ٹوم بریڈبے نے اپنے اعصاب کو مکمل طور پر قابو میں رکھا۔

نیوز اینکر ٹی وی کی دنیا کی ایک مشہور برطانوی شخصیت ہونے کی حیثیت سے فوری طور پر اپنی نشست چھوڑ کر بھاگ جانے کے بجائے ناظرین کو پورے اطمینان اور سکون سے اسٹوڈیو میں آگ لگنے سے خبردار کرنے والے الارم کی آواز کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے نشریات کا سلسلہ منقطع کرنے پر معذرت پیش کی۔

بلیٹن کے دوران جس وقت فائر الارم بجنا شروع ہوا تو اُس وقت ایران میں عوامی احتجاجی تحریک کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے متعلق خبر پڑھی جا رہی تھی۔ الارم بجنے پر تھوڑا سے توقّف کیا اور پھر کہا کہ “ہم ابھی تک آگ کے حوالے سے انتباہی الارم سن رہے ہیں۔ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ ہم معذرت چاہتے ہیں کہ ہمیں عمارت کو خالی کرنا ہو گا۔ ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں اور ہمارے پاس اس حوالے سے زیادہ آپشن نہیں ہوتے۔ میں واقعتا معذرت چاہتا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو ہم آپ کی خدمت میں بقیہ پروگرام کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گے۔ شب بخیر ۔