بلوچستان میں اپنی نوعیت کا واحد جنگل

اس علاقے کی سب سے بڑی خاصیت تو یہ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اور واحد جنگلی حیات کا ایسا علاقہ ہے، جو اس شہر سے قریب ہے۔ ہزار گنجی پارک میں انتہائی قیمتی جونیپر کے درخت ہیں اور ایسی ہزاروں خود رو جڑی بوٹیاں ہیں جو ایلوپیتھک اور ہومیو پیتھک ادویہ میں کام آتی ہیں، مثلاً یہاں بخار کے لیے ایک اکسیر بوٹی ہے، جسے مقامی زبان میں کلپورا کہا جاتا ہے، یہی کال پول کے نام سے بخار کے لیے نہایت کامیاب دوا کے طور پر مارکیٹ میں برسوں سے موجود ہے۔

اس طرح بسکو پان ہے جو مقامی بوٹی آئسو نائیڈ سے تیار کی جاتی ہے، غرضیکہ ایسی لاتعداد جڑی بوٹیاں ہیں جو یہاں موجود ہیں ان میں بہت سی بوٹیوں پر تحقیق بھی کی جا رہی ہے۔ ہزار گنجی میں چلتن مار خود بھی ملتا ہے جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد مارخور ہے۔ مارخور کو مقامی محکمہ جنگلات نے برسوں کی محنت کے بعد تحفظ دیا ہے۔ جونیپر کے درختوں کو بھی بڑی مشکل سے تحفظ ملا ہے۔ یہ درخت سال بھر میں ایک ڈیڑھ انچ بڑھتا ہے، مگر لوگ اسے بیدردی سے کاٹ کر تباہ کر رہے ہیں۔ یوں ایشیا بھر میں جونیپر کا یہ سب سے بڑا جنگل اپنی حیثیت سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔

1555 ایکڑ پر محیط ہزار گنجی نیشنل پارک میں کالا اور پیلا کوبر اور دوسرے سانپ، بھیڑیے، لومڑیاں، گیدڑ، جنگلی بلیاں، بندر سے مشابہہ ایک جانور افغان کچھوے اور چکور خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ کسی وقت یہاں لگڑ بگڑ جیسے خونخوار جانور بھی پائے جاتے تھے جو شکاریوں کے شوق کے سبب ناپید ہو گئے۔

جنگلی دنبے بھی ہیں اور سی سی (خاردار چوہا) بھی یہاں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ مارخور دنیا بھر میں صرف پاکستان میں اور یہاں بھی صرف بلوچستان کے علاقہ کوہ چلتن میں پایا جاتا ہے۔

1980ء میں ہزار گنجی کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا۔ ایک وقت تو وہ بھی آیا جب یہ تعداد صرف 15 تھی اور صرف پاکستان میں پائے جانے والے اس جانور کی نسل دنیا سے ناپید ہونے کو تھی۔ بہرحال نیشنل پارک قرار دیئے جانے کے بعد یہاں جنگلی حیات کا عجائب گھر اور دو ریسٹ ہاؤس بنائے گئے۔

زینب کیس: اہم سراغ ملا ہے، مجرم تک پہنچ جائیں گے، ڈی پی او، 2 گرفتار

سانحہ قصور کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی سی او قصور نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی ہے۔

قائمہ کمیٹی کو ڈی پی او قصور نے بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پولیس نے کام نہیں کیا، ایسے کیسز میں ملزم کو پکڑنے میں ہفتہ بھی لگ سکتا ہے اور کئی سال بھی، تاہم پولیس کو اہم لیڈز ملی ہیں، جلد مجرم تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے بعد قصور میں 450 کیمروں کا سی سی ٹی وی نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر ایک ماہ میں کام شروع ہو جائے گا۔

ارجنٹائن ڈاکار ریلی ، بارہواں مرحلہ سپین کے کارلوس کے نام

ارجنٹائن میں ڈاکار موٹر ریلی کا بارہواں مرحلہ سپین کے کارلوس جیت لیا ہے۔ موٹر بائیک کیٹیگری میں آسٹریلیا کےٹوبی پرائس کامیاب رہے۔ ڈاکار ریلی کی بارہویں سٹیج میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

مشکل صحرائی ٹریک پر دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

موٹر کار کیٹگری میں سپین کے کارلوس سینز نے زبردست پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے فتح سمیٹی، موٹر بائیک ریس میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس کامیاب رہے۔

دنیا کے خطرباک باؤلرز کس بلے باز سے ڈرتے تھے؟

کرکٹ کے کھیل میں کئی ایسے عظیم اسپن گیند باز بھی آئے جن کی گھومتی گیندوں نے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔ تاہم دنیا کے تیز ترین اور خطرناک باؤلر بھی کئی کرکٹرز کو گیند کرواتے ہوئے پریشان رہتے تھے۔

شین وارن: کرکٹ کی تاریخ کے مایہ ناز باولر نے اعتراف کیا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے بلے باز برائن لارا سے خوف آتا تھا، انہیں بال کرنا مشکل تھا۔

کاؤنٹی والش: 16 سال تک اپنے خطرناک باونسر سے بلے بازوں کو ڈرانے والے کاؤنٹی والش نے جاوید میانداد کو اپنا خطرناک حریف قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ میانداد عظیم بلے باز تھے۔

وقار یونس: پاکستان کے خطرناک پیسر نے برائن لارا کو اپنا مشکل ترین حریف قرار دیا۔

وسیم اکرم : دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ باولر نے نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو اپنا سخت ترین حریف قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ریورس سوئنگ کو بہت اچھا کھیلتے تھے۔

شعیب اختر: کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز ترین باولر کے مطابق بھارت کے راہول ڈریوڈ ایک مشکل بلے باز تھے، وہ باولرز کو دفاعی انداز میں بیٹنگ کرکے تھکا دیتے تھے۔

مچل جونسن: آسٹریلوی پیس اٹیکر کے مطابق ای بی ڈی ویلئرز اگر بیٹنگ کر رہے ہوں تو انہیں چیلنج کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ایلن ڈونلڈ: ساوتھ افریقن باؤلر کے مطابق مارک وا، سٹیوا، سچن ٹنڈولکر اور لارا انکے مشکل ترین حریف تھے۔

گلین میگراتھ: آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ باولر کے مطابق برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر مشکل حریف تھے۔

روس کی اپنا ایک آزاد انٹرنیٹ بنانے کی منصوبہ بندی

آر بی کے نامی ویب پورٹل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سن 2017ء میں حکومت کو احکامات دیے تھے کہ وہ آزاد ’روٹ نیم سرورز‘ کی تیاری کے لیے برِکس ممالک کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔ برکس ممالک میں روس کے علاوہ برازیل، بھارت، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

اس ڈومین کا نام ’ڈی این ایس‘ ہے اور اس کا آغاز رواں برس اگست تک ممکن ہے۔ ان سرورز پر صارفین کا ڈیٹابیس، آئی پی ایڈریسز اور ہوسٹ نیمز ہوں گے۔ مبصرین کے مطابق اگر روس اپنے روٹ سرورز بنا لیتا ہے، تو یہ ایسا ہی ہو گا کہ وہ اپنا ایک علیحدہ انٹرنیٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

روس میں انٹرنیٹ کے حوالے سے حالیہ کچھ برسوں میں کئی طرح کی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کئی افراد کو سماجی ویب سائٹس پر کچھ شیئر کرنے پر جیل تک جانا پڑا، جب کہ ملک میں وی پی این سروسز پر بھی پابندی عائد ہے۔ روسی حکومت اب اس سلسلے میں ایک قدم مزید آگے بڑھ رہی ہے۔

روسی حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر امریکا اور متعدد یورپی ممالک کی اجارہ داری ہے اور وہی انٹرنیٹ کے ضوابط طے کرتے ہیں، جسے روس اپنی سلامتی کے لیے ایک ’سنجیدہ خطرہ‘ قرار دیتا ہے۔

اگر روس اپنے روٹ سرورز قائم کر لیتا ہے تو وہ انٹرنیشنل کوآپریشن فار اسائنڈ نیمز اور نمبرز سےآزاد ہو جائے گا۔ روس کے مطابق اس طرح ملک کے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ روسی صدر پوٹن انٹرنیٹ کو سی آئی اے کا ایک آلہ قرار دیتے ہیں۔

ماسکو کا خیال ہے کہ کریمیا کو یوکرائن سے الگ کرنے اور روس کا حصہ بنانے کے بعد سائبر سپیس میں روس اور مغربی ممالک کے درمیان ’جھگڑے‘ میں اضافہ ہوا ہے۔

روس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ایسا نہیں کہ روس عالمی انٹرنیٹ سے خود کو الگ کر رہا ہے، بلکہ اصل میں وہ ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے ’غیر ملکی مداخلت‘ کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ کی اقوام متحدہ کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی کوششیں

افغانستان کے دورے سے واپسی پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بھی پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے زور دیا ہے۔ نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں گے۔

نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا 2 روزہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے امریکی صدر اشرف غنی، ان کی اہلیہ، نمایاں افغان خواتین، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں اور کابل کی دیگر حکومتی و غیرسرکاری سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا یہ بیان افغانستان سے واپسی کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی اور افغان نیشنل آرمی کی شکست کا ذمہ دار بدستور پاکستان کو قرار دے رہا ہے۔

 

سیاسی مخالفین کی نظر استعفوں پر نہیں، عوامی منصوبوں پر ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے کل کے احتجاج کو مسترد کر دیا، یہ صرف قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں میں جا کر محنت کریں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیاں میرے استعفے کے پیچھے نہیں ہیں، دراصل مخالفین نہیں چاہتے کہ منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، ہم نے لاہور کے مصروف ترین ڈاکٹر کی سربراہی میں ٹیم وہاں بھیجی، ان کی طرح دھرنا نہیں دیا تھا۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتیں ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کر رہی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن: جسٹس یاور کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل جج لگانے کی بھی سفارش کی ہے جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عشرت علی شاہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوثر سلطانہ، عدنان اقبال ایڈووکیٹ، امجد علی ایڈووکیٹ، آغا فیصل اور شمس عباسی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

 

آصف زرداری کا یوم کشمیر پر موچی گیٹ میں جلسہ کرنیکا فیصلہ

سابق صدر کہتے ہیں جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم کر رہا ہے، بھارت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہو گا، بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شریک چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی اور آئندہ بھی ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔ انہوں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر ظلم رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ جلسے کا فیصلہ آصف علی زرداری سے پنجاب تنظیم کی ملاقات میں کیا گیا۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قمر الزمان کائرہ اور چودھری منظور کی قیادت میں پنجاب تنظیم نے آصف زردری سے ملاقات کی۔

عاصمہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے: عائشہ گلالئی کا مطالبہ

مردان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاملے میں سنجیدگی دکھانی چاہئے، عاصمہ اور زینب کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بل فوری منظور کیا جانا چاہئے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں پر وار کر رہے ہیں، عمران خان کے پارلمنٹ پر لعنت بھیجنے کے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، وہ خود پارلیمنٹ میں آتا نہیں اور پارلمنٹ کو گالیاں بھی دے رہا ہے۔