ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ستر ارب میں بھی میٹرو نہیں بناسکتے، آج ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کے نام کی مہر ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ستر ارب میں بھی میٹرو نہیں بناسکتے، آج ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کے نام کی مہر ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف،صدرشہباز شریف ہوں، تو کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ ہمارے قائدپر 1990 سے الزامات لگتے آئے ہیں، مگر ان پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔

طالب علم کو پوزیشن ہولڈر ہونے کا قانونی سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا: جامعہ کراچی

 

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے پالیٹکل سائنس میں سب سے زیاد ہ نمبر حاصل کرنے والے سید محمد فہد کا نام پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں نہ ہونےکے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ اپنی رپورٹ شیخ الجامعہ کو پیش کرے گی۔

اس موقع پر ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاسکتا‘ تاہم کمیٹی اپنی رپورٹ شیخ الجامعہ کو پیش کرنے کے بعد ان کی منظوری سے قانونی طور پر سید محمد فہد کو پوزیشن ہولڈرہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کریگی

نہال ہاشمی باز نہ آئے، جیل سے رہائی کے بعد پھر سخت بیان

 

تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف تقریر کا جرم ثابت ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے سزایافتہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد ایک بار پھر بغیر نام لیے اداروں پر شدید تنقید کرڈالی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی بابا رحمتے یا چاچا کا نام نہیں لیا، تم مجھے جیل بھیج سکتے ہو گولی مارسکتے ہو مگر جان نہیں لے سکتے کیونکہ وہ رب کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا میرے ساتھ انصاف کیا گیا؟ ، وہ شرمندہ ہوا ہوگا جس نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا، برائے مہربانی اپنا کام کریں کیونکہ اللہ کو جواب دینا ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس محکمے کے افسران کے گھروں پر چھاپے ماریں تو ملک کی لوٹی ہوئی آدھی دولت مل جائے گی۔

جیل سے رہائی کےملنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان نے اسیر سینیٹر کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر شدید بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری کی جیب بھی کٹی۔

امریکی سازش ناکام بنا دی، آج کا نوجوان مغرب کے ساتھ نہیں:مولانا فضل الرحمان

 

ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے پیغام اسلام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مساجد  اور مدارس کا خاتمہ کرنا مغرب کا سیاسی ایجنڈاہے، اسلام  کوختم کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے، مگر ہم نے اس سازش کو ناکام بنا دیا.

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام جانتے ہیں کہ جے یو آئی کا مقام کیا ہے، جے یو آئی جب بات کرے گی توامت مسلمہ کی بات کرے گی، ہم نے پاکستان میں سرگرم اسلام مخالف قوتوں‌ کو ناکام بنایا.

بلوچستان میں پاک فضائیہ کے نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے جے ایف17تھنڈر سے لیس28نمبر ملٹی رول اسکواڈرن تشکیل دیا ہے.

اس موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کو ملک کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں اس لیے نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔

سپریم کورٹ میں ڈان لیکس کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی

 

 

تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ زیب حسن قانونی عمل سے گزر کر ہی واپس آسکتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا 15 مارچ کو پابندی لگی، 16 مارچ کو واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہوتا ہے ، اینٹی کرپشن یونٹ کی تسلی پر ہی کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شرجیل خان پر ڈھائی سال کی پابندی عائد


وکیل شاہ زیب حسن


وکیل شاہ زیب حسن نے کہا شاہ زیب حسن کو 17 مارچ کو معطل کیا گیا تھا ، 18 مارچ سے کرکٹ میں واپس آ سکیں گے ، اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کو ثابت نہیں کر سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:خالد لطیف پر 5 سال پابندی، 10 لاکھ جرمانہ عائد

خیال رہے اس سے پہلے پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان ڈھائی سال کے لیے کرکٹ سے مستقل آؤٹ کر دیئے، اینٹی کرپشن ٹربیونل نے معطل قومی بلے باز خالد لطیف کو 5 سال پابندی اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ خالد لطیف فکسنگ پر آمادگی، رشوت لینے، بکی سے رابطے کی رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں ملوث تھے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا جرم قبول کیا تھا۔ محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے۔

شہباز شریف ن لیگ کو سٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

 

اعتزاز احسن کا شہباز شریف کے صدر ن لیگ بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کا ملاپ نہیں ہوا، اپنا موقف ثابت کرنے کیلئے تصاویر کا سہارا لیا گیا جس نے دونوں بھائیوں کی پالیسیوں میں فرق بھی آشکار کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک مضبوط ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور مریم کے پاس ہی رہے گا۔

سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے رازوں والی تجوری کی چابیاں احد چیمہ کے پاس ہیں، اسے پنجاب پولیس کے ذریعے نیب کے شکنجے سے نکالنے کا منصوبہ بنا مگر مخبری ہو گئی اور چیئرمین نیب نے رینجرز کو بلا لیا۔

آمدن سے زائد اثاثے کیسے بنائے؟ احد چیمہ کیخلاف مزید کھاتے کھولنے کا فیصلہ

 

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔ نیب لاہور نے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کے لئے الگ سے تحقیقاتی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کے اثاثہ جات کی چھان بین اور پوچھ گچھ کے لئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ نئی تحقیقاتی ٹیم کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ کیس ختم ہونے تک احد چیمہ کے اثاثہ جات منجمد کروا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف نئی تحقیقات شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب ٹیم پانچ مارچ کو احتساب عدالت سے احد چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

آشیانہ اقبال کیس میں ریمانڈ نہ ملنے کی صورت میں نیب ٹیم غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ووٹ کو عزت نہ دینے والوں کی عزت نہیں کریں گے: نواز شریف

 

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلے فیصلے سے کروڑوں ووٹوں کی توہین ہوئی ہے ، چند دن پہلے تک میں مسلم لیگ ن کا صدر تھا ، یہ نا انصافیاں کیوں ہو رہی ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا وہ مانتے ہیں کوئی کرپشن کی نہ کسی ٹھیکے سے پیسے کمائے ، ہمارے امیدوار کو شیر کے بجائے پک اپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ملک کے نامور وکلا نے بھی کہا فیصلہ درست نہیں ، ایک اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا جائزنہیں، کیا سرکاری خزانے سے خورد برد کی تھی ؟۔

نواز شریف نے کہا میں نے قدم بڑھا دیا اب عوام نے ساتھ دینا ہے ، پاکستان مصیبتوں سے نکل کر دوبارہ خوشحالی کی ڈگر پرآئے گا، عوام کے حقوق کی جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا اب پٹرول کی قیمت پھر بڑھ رہی ہے ، میں تو چاہتا تھا بجلی کی قیمت بھی کم ہو۔