تابکاری خارج کرنے والے موبائل کینسر کا باعث بن سکتے ہیں

برسوں سے سائنسدان کوشاں ہیں کہ موبائل فون سے نکلنے والی فریکوئنسی لہروں کے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کا اندازہ لگایا جاسکے تاہم اب اس سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جو بات ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے اردگرد کئی اقسام کی ریڈیو فریکوئنسی لہریں موجود ہیں جن میں ایف ایم ریڈیو لہریں، مائیکرو ویوز، حرارت اور دکھائی دینے والی روشنی شامل ہیں۔ نان آیونائزنگ ریڈی ایشن میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خلیوں میں موجود ڈی این اے کو براہِ راست نقصان پہنچا کر کینسر کی وجہ بن سکے۔ لیکن امریکی کینسر سوسائٹی کی ویب سائٹ کے مطابق اس بارے میں حقیقی خدشات موجود ہیں کہ آیا موبائل فون، دماغ میں رسولی یا سر اور گردن میں رسولیوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

انتہائی شدید ریڈیو فریکوئنسی ویوز انسانی جسم کی بافتوں کو گرم کر سکتی ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کہ مائیکرو ویو اوون کام کرتا ہے۔ اگرچہ موبائل فون سے خارج ہونے والی توانائی بہت کم ہوتی ہے اور وہ انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھانے کے لیے کافی نہیں، امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آیا یہ انسانی صحت پر مضر اثرات ڈالتی ہے یا نہیں اور وہ لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتی ہے۔

تابکاری کے صحت پر مضر اثرات ناپنے کے لیے سائنسدانوں نے “سپیسفک ایبزارپشن ریٹ” کا پیمانہ مقرر کیا ہے۔ یہ ریڈیو فریکوئنسی توانائی کی وہ مقدار ہے جو ایک شخص موبائل فون استعمال کرتے ہوئے جذب کر سکتا ہے۔ “سپیسفک ایبزارپشن ریٹ” لیول ہر فون میں دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے فون کا لیول کیا ہے۔ یہ معلومات انٹرنیٹ پر یا فون کے صارف کے لیے دیے گئے مینوئل پر دستیاب ہونی ضروری ہیں لیکن بہت کم صارف ایسے ہیں جو ان معلومات کو پڑھتے ہیں۔

آپ اپنے موبائل فون کے تابکاری کے اخراج کا لیول جاننے کے لیے اس کے مینوئل، موبائل بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ یا امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ موبائل فون سے نکلنے والی تابکاری انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اس سے بچنے کے لیے آپ کوشش کریں کے اپنے فون کے انٹینا کو سر کے زیادہ قریب نہ کریں۔ زیادہ تر صارف فون استعمال کرتے ہوئے اسے کان سے جوڑ کر رکھتے ہیں لیکن امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق انٹینا جتنا سر کے نزدیک ہو گا انسان کے ریڈیو فریکوئنسی توانائی سے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہو گا۔ موبائل فون پر کم وقت صرف کریں۔ فون پر بات کرتے ہوئے سپیکر پر بات کریں یا ہینڈز فری استعمال کریں تاکہ فون آپ کے سر سے دور رہے۔ ایسا موبائل فون منتخب کریں جس کا “سپیسفک ایبزارپشن ریٹ” لیول کم ہو۔

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 میچز میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

احد چیمہ الحرم سٹی کے پارٹنر نکلے، نیب ذرائع

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں الحرم سٹی بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے، انہوں نے دو پارٹنرز کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ بنایا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ اس میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار ہیں جبکہ دوسرے پارٹنر پیراگون کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا ہیں۔ احد چیمہ نے چیئرمین ایل ڈی اے کی حیثیت سے اس سوسائٹی کی منظوری دی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سے متعلق مزید معاملات کی تصدیق کے لئے اداروں سے ریکارڈ مانگا ہے۔

احد چیمہ الحرم سٹی کے پارٹنر نکلے، نیب ذرائع

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں الحرم سٹی بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے، انہوں نے دو پارٹنرز کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ بنایا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ اس میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار ہیں جبکہ دوسرے پارٹنر پیراگون کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا ہیں۔ احد چیمہ نے چیئرمین ایل ڈی اے کی حیثیت سے اس سوسائٹی کی منظوری دی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سے متعلق مزید معاملات کی تصدیق کے لئے اداروں سے ریکارڈ مانگا ہے۔

مشال قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت، مرکزی ملزم 11 ماہ بعد گرفتار

تے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ مشال قتل کیس کے ملزم عارف خان کی شناخت فوٹیج سے کی گئی تھی جس کے بعد اسے مقدمے میں شامل کر لیا گیا تھا۔ ملزم نے وقوعہ کے روز یونیورسٹی میں جذباتی تقریر کے دوران اپنی گرفتاری کے لئے چیلنج دیا تھا، اس لیے پولیس پر ملزم کی گرفتاری کے لئے خاصا دباؤ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہ اپریل کی چودہ تاریخ کو مشال خان کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اس مقدمے میں 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم تین ملزمان عارف مردانوی، اسد کاٹلنگ اور صابر مایار روپوش ہو گئے تھے۔

تینوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ دو آخر الذکر ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ اس اہم کیس میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہری پور جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مشال خان پر گولی چلانے والے مجرم عمران کو سزائے موت اور دیگر پانچ کو 25,25 سال قید کی سزا سنائی تھیں جبکہ دو درجن سے زائد کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے بھی اس میں مزید ملزمان کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا۔

خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھر میں، کردار قابل فخر ہے: آرمی چیف

دانش سکولوں میں پڑھنے والے سینکڑوں بچے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں کو ملنے والی سہولیات سے متعلق اندرونی کہانی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کے سیکشن مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دانش سکولوں میں صاف پانی نہ ملنے پر بچے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صاف پانی کی عدم فراہمی پر بیشتر طلبہ کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ کئی ماہ قبل انتظامیہ کے علم میں آئی لیکن بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانش سکولوں میں آگ بجھانے والے رکھے گئے آلات زائد المیعاد ہیں لیکن تبدیل نہیں کئے گئے۔ چشتیاں دانش سکول کے ہاسٹلوں میں 112 پنکھے اور 58 ٹیوب لائٹس درست کام نہیں کر رہیں۔ کئی پنکھے بھی خراب پائے گئے جن کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں کرایا گیا۔ بچوں کو کم روشنی میں پڑھایا جاتا رہا ہے۔

اس کے علاوہ دانش سکولوں میں ڈاکٹروں کی اسامیاں 3 سال خالی رہیں، 2 ماہ قبل ڈاکٹر بھرتی ہوئے۔ دانش سکولوں کے اساتذہ کی بہتر تربیت ہی نہیں کی جاتی ہے۔ دانش سکولوں میں طلبہ کو خصوصی تعلیم فراہم نہیں کی جا رہی۔ عام سکولوں والا نصاب ہی پڑھایا جا رہا ہے۔

محکمہ سکول حکام کے مطابق رپورٹ موصول ہو گئی ہے، بچوں کی ویکسی نیشن کرائی جا رہی ہے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے ویکسی نیشن کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن حکام کے مطابق متعدد خامیوں اور اہم معاملات پر مبنی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھر میں، کردار قابل فخر ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری خواتین کا کردار ہر لحاظ سے قابلِ فخر ہے، وہ چاہے یونیفارم میں ہوں یا گھر میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہوں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ویمن ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی خواتین کے کردار اور ان کی شراکت داری پر فخر ہے، وہ خواہ یونیفارم میں ہوں یا گھر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان سب میں ہماری ان خواتین کا کردار سب سے قابلِ فخر ہے جو شہداء کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستان کی عظیم خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

شہلا رضا نے ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو ایوان سے نکلوا دیا

کلامی کے بعد ڈپٹی سپیکر نے محمد حسین کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا حکم دے ڈالا، جس کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز نے انہیں باہر نکالا۔

شہلا رضا پی ٹی آئی رکن سے بھی بھڑ گئیں اور خرم شیر زمان کا مائیک بند کرا دیا۔ اپوزیشن اراکین نے شہلا رضا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیر سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دیئے گئے عشائیے کے روز پی پی شامل ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی، ایم کیوایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی، ایم کیوایم میں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے جلد پریس کانفرنس میں بتاؤں گی، جو الزامات مجھ پر لگائے جا رہے ہیں، ان سب کا جواب دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی، ایم کیو ایم کے 14 سے زائد ارکان پر الزامات لگے لیکن 5 خواتین ارکان کے نام ہی کیوں لئے جا رہے ہیں، مرد ارکان کے بارے میں کچھ کیوں نہیں کہا جا رہا؟۔

اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر غور

کراچی: ایم کیو ایم پر کے سامنے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپنا قائدِ حزب اختلاف لانے کیلئے اپوزیشن متحرک ہو گئی ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ فنکشنل اور پی ایس پی نے جوڑ توڑ بھی شروع کر دی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق فنکشنل لیگ، پاک سرزمین پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اور نیشنل پیپلز پارٹی مل کر خواجہ اظہار الحسن کو ہٹانے کیلئے 30 سے زائد ووٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے منحرف ارکان بھی قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی حمایت کرسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں اس وقت 37 اراکین ہیں جن میں سے کچھ اراکین پیپلز پارٹی جوائن کر چکے ہیں تو کچھ بہادر آباد اور پی آئی بی
کی لڑائی میں گھرے بیٹھے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی بات بڑھی تو ایوان میں ایم کیو ایم کو 25 ووٹ ملنے کی توقع ہے۔ ادھر اپوزیش لیڈر کی تبدیلی قائم مقام حکومت میں مددگار ثابت ہو گی کیونکہ قائدِ حزب اختلاف اور حکومت مل کر قائم مقام حکومت ترتیب دیں گے۔