ہم اپنا حق مانگیں گے، نہیں ملے گا تو چھین لیں گے: نواز شریف

ہمارے علاوہ کسی اور حکومت نے آج تک ملک میں سڑکوں کا جال نہیں بچھایا، ہم نے پاکستانی عوام کو موٹروے بنا کر دی۔ ہم نے فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا۔ آج کاشتکاروں کو سستی بجلی میسر ہے، آج فیکٹریاں بھی چل رہی ہیں اور کاشتکاروں کے ٹیوب ویل بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد بہاولپور میں میٹرو بس سروس شروع کریں گے اور موٹروے بنائیں گے۔

وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا، حکومت کا اعلان

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی جبکہ ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 312 ارب کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ 5 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔ بل کی مکمل ادائیگیوں والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ آئندہ چند سالوں میں لوگ لوڈ شیڈنگ کے نام سے بھی واقف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال میں صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ 2013ء میں پٹرول 106.60 روپے اور آج 88.07 روپے ہے۔ ڈیزل 113 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 98 روپے تک لائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد جبکہ مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد رہے گا۔ صوبوں کو 2400 ارب کی دگنی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ رواں سال ایف بی آر کی وصولیاں 4 ہزار ارب سے تجاوز کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مشیرِ خزانہ نے کہا کہ ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی وجہ سے جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ہوا۔ بیرونی قرضوں میں کمی اور مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کو 10 کھرب پر لے گئے ہیں۔

ایوانِ بالا کی چیئرمین شپ، وزیرِ اعظم نے فاٹا سینیٹرز سے تعاون مانگ لیا

ایوانِ بالا میں ن لیگ کا بول بالا کرنے کی جنگ میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کھل کر میدان میں آ گئے۔ فاٹا کے سینیٹرز سے چیئرمین کے الیکشن میں تعاون مانگ لیا۔ وزیرِ اعظم نے فاٹا سینیٹرز کو نواز شریف سے ملاقات کی دعوت بھی دیدی ہے۔

ملاقات کے دوران فاٹا کے سینیٹرز نے وزیرِ اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل اور رکے ہوئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرا دی۔

ن لیگ اور اتحادیوں کا اہم اجلاس ہفتہ کے روز بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ پرویز رشید نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آصف زرداری کی جھولی میں جا گرے جس کے بعد قوم کو سمجھ آ گئی ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں سابق وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں لڑنے کی بجائے پراسرار کھیل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

ایوانِ بالا کی چیئرمین شپ، وزیرِ اعظم نے فاٹا سینیٹرز سے تعاون مانگ لیا

ایوانِ بالا میں ن لیگ کا بول بالا کرنے کی جنگ میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کھل کر میدان میں آ گئے۔ فاٹا کے سینیٹرز سے چیئرمین کے الیکشن میں تعاون مانگ لیا۔ وزیرِ اعظم نے فاٹا سینیٹرز کو نواز شریف سے ملاقات کی دعوت بھی دیدی ہے۔

ملاقات کے دوران فاٹا کے سینیٹرز نے وزیرِ اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل اور رکے ہوئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرا دی۔

ن لیگ اور اتحادیوں کا اہم اجلاس ہفتہ کے روز بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ پرویز رشید نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آصف زرداری کی جھولی میں جا گرے جس کے بعد قوم کو سمجھ آ گئی ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں سابق وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں لڑنے کی بجائے پراسرار کھیل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

بھارت مقبوضہ وادی میں خواتین کیخلاف مظالم بند کرے، کشمیر کونسل یورپی یونین

برسلز میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیرِ اہتمام بین لااقوامی کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے کیساتھ انسانیت سوز مظالم بے نقاب کیے گئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ عالمی برادری مظالم رکوانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

تحریک انصاف بیلجئیم کے صدر سردار صدیق نے کہا کہ ہزاروں کشمیری خواتین بیوہ اور ان کی گودیں اجڑ چکیں، دنیا بھارتی فوج کے مظالم پر اپنی آنکھیں کھولے۔

کانفرنس کے دوران   کیا کنن پوشپورہ یاد ہے   کی خواتین مصنفین نتاشہ راتھر اور ایثار بتول نے ریکارڈ گفتگو کے ذریعے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ 27 برس قبل کشمیری خواتین سے اجتماعی زیادتی میں ملوث عناصر کو سزا دلوائی جائے۔

عمران خان کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور بلوچستان احساس محرومی کا شکار رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے۔ بلوچستان اور فاٹا پیپلز پارٹی کے دباؤ میں نہ آئے۔ ہم نہ پیپلز پارٹی اور نہ مسسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کا وفد فاٹا سینیٹر سے ملاقات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسے ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کا وزیرِ خارجہ 16 لاکھ روپے ماہانہ دبئی کی ایک کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے۔ کوئی سوچ سکتا ہے ہندوستان کا وزیرِ خارجہ کسی بیرون ملک کمپنی سے کام نا کرنے کی تنخواہ لے۔ چیف جسٹس صاحب سے اپیل کروں گا کہ وزیرِ خارجہ کے کیس کی سماعت نہیں ہو رہی، یہ ایک قومی سیکیورٹی ایشو ہے۔

طاہر مشہدی نے بھی ایم کیو ایم سے راستے جدا کر لیے

کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہو کر آج اقتدار کیلئے دست وگریبان ہیں۔ ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت سے متوسط طبقے کی نمائندگی کی توقع نہیں، رہنماؤں کی خود غرضی اور بچگانہ حرکتوں سے مہاجر عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوئی۔

طاہر مشہدی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین عوامی اختیار کو پیسہ بنانے اور طاقت کے حصول کے لیے ضائع کر رہے ہیں۔ جھوٹ، دھوکا دہی اور فریب سے عوامی اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی باگ ڈور اب ایماندار، متحرک اور تعلیم یافتہ لوگ سنبھال لیں۔

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے ایک کے بعد ایک نیا سکینڈل سامنے آرہا ہے جس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ نیب کی حراست میں ہیں۔ ایک طرف اُن کے خلاف تحقیقات جاری ہے تو دوسری طرف اُن کے رشتہ داروں کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

نیب حکام کی طرف سے ایل ڈی اے حکام کو احد چیمہ کی اہلیہ سمیت سات عزیزوں کی فہرست تھمائی گئی ہے کہ اِن افراد کی جائیدادوں کا ریکارڈ جلد نیب کے حوالے کیا جائے۔ احکامات ملنے کے بعد ایل ڈی اے حکام نے مذکورہ افراد کی جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کر دی

شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کرپہنچا جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے ، وفد کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مئی تک ملاقات متوقع ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک میں شدیدتناؤ رہا ، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔

زینب کا مجرم نشان عبرت بن گیا ، ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت کی سزا

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران کو 7 اے ٹی اے کے تحت سزائیں دی گئیں ، عمران کو زینب کے ساتھ زیادتی ، قتل ، اغواء کرنے پر سزائے موت دی گئی ، بدفعلی پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے پر عمران کو 7 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ۔ انہوں نے کہا ملزم عمران کو صفائی کا مکمل موقع دیا گیا ، مجرم کے پاس رحم کی اپیل کا حق حاصل ہے ، مجرم 15 روز میں فیصلے کیخلاف اپیل کر سکتا ہے ، تمام قانونی مراحل کے بعد سزا پر اطلاق ہو جائے گا ، عمران سے عدالت نے آخری وقت تک پوچھا تو اس نے اعتراف جرم کیا ، عمران کی زیادتی کی شکار 2 بچیاں زندہ ہیں اور 7 دنیا سے جا چکیں ہیں۔


زینب کی والدہ کا مطالبہ


زینب کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے سے مطمئن نہیں، مجرم کو سر عام سزا دی جائے ، حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹی پچیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنائیں۔ انہوں نے کہا جہاں سے زینب کو اغوا کیا گیا اسی جگہ پر اسے سزا دی جائے ، عمران صرف زینب کا نہیں بلکہ دیگر بچیوں کا بھی قاتل ہے۔ زینب کے چچا نے کہا زینب کے والد سے بات ہوئی ہے وہ فیصلے سے مطمئن ہیں ، سرعام پھانسی کا مطالبہ جائز ہے ، آئین میں ترمیم کر کے مجرم کو سرعام سزا دی جائے۔