دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان بھارت سے آگے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی خوشی کی رپورٹ2018 جاری کردی ، جس میں پاکستان دنیا کے سو خوش ممالک میں شامل ہیں جبکہ اس سال بھی یورپی ممالک سر فہرست رہے۔

انڈیکس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خوش ملک فن لینڈ ہے، دوسرا نمبرناروے کا ہے، ساتویں نمبر پرکینیڈا جبکہ امریکا4درجہ نیچے آکر18ویں نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک سے زیادہ خوش ہے، انڈیکس میں پاکستان کا نمبر پچھترواں ہے، پاکستان کی درجہ بندی میں 5درجے بہتری آئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں‌ رکھتے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست میں‌ صادق سنجرانی، سیکریٹری سینیٹ الیکشن کمیشن اوروفاق کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں‌ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کی عدم موجودی میں صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی اہلیت نہیں رکھتے.

درخواست گزار کا موقف ہے کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمرلگ بھگ 40 برس ہے، جب کہ آئین میں صدر بننے کے لیے کم از کم عمر 45 سال ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی عدم موجودی میں‌ اگر صادق سنجرانی نے حلف اٹھایا، تو آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے. اس لیے صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمے داریاں نبھانے سے روکنے کا اہتمام کیا جائے.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں یہ ذمے داری کون نبھائے گا. آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

مسلح افواج کے جوانوں کیلئے نئے تمغہ کی سفارش

اسلام آباد : وزارت دفاع نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کیلئے تمغہ عزم کا اعلان کیا ہے، تغمہ عزم حاصل کرنے والوں کے نام کا اعلان 23مارچ کو کیا جائے گا۔

تفصلات کے مطابق وزارتِ دفاع نے قومی اعزازات میں تمغہ عزم کے آغاز کی سفارش کی ہے تاکہ ملک میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جو جدوجہد جاری ہے، اُس میں عزم و استقامت کا مظاہرہ کرنے والے اور قربانیاں دینے والے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جاسکے۔

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان میں دیرپا سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لئے پرتشدد شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا تمغہ عزم سے فورسز کا عزم بلند ہوگا، اقدام سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمغہ عزم تینوں مسلح افواج‘ آرمڈ فورسز‘ جانباز‘ مجاہد‘ نیشنل گارڈز‘میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پولیس کے اُن ارکان کو دیا جائے گا جو کہ 11 ستمبر 2001 سے اس سلسلے میں فعال بنے ہوں، توقع ہے کہ اس تمغہ کا اعلان 23 مارچ 2018 کو کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیردفاع خرم دستگیر کی کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافے کے امکانات پر اتفاق کیا گیا اور تکنیکی اورفوجی تعاون کےبارے میں مفاہمت کی یادداشت کے آئیڈیا کی بھی حمایت کی گئی۔

اس موقع پر وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرغزستان سےتعلقات قدر کی نگا سے دیکھتا ہے، کرغزستان سےاپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر نے کرغزستان کوآئیڈیاز 2018میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کی دفاعی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری پر فرد عائد کر دی

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے 24 اور 27 ستمبر کو اپنی تقریروں میں عدلیہ کی توہین کی اور اسکینڈلائز کیا، آئین کے آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت ان کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔

طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے نئی درخواست کے فیصلہ تک فرد جرم عائد نہ کرنےکی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی ۔ وکیل نےکہا فرد جرم عائد ہونا ایک داغ ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے کہا ایسا کچھ نہیں ، کئی لوگوں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مقدمہ ختم ہوا ، یہ کیس بھی نہ بنتا ہوا تو ختم ہو جائے گا۔ کیس کی باقاعدہ سماعت 27 مارچ سے ہوگی۔

پاکستانی عملے کو حراساں کرنیکا معاملہ، سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کی گاڑی کو 40 منٹ تک روکا گیا، یہ واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، تصویری شواہد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بھارتی سفارتکاروں کیساتھ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اگر کوئی ایسا واقعہ ہے تو بھارتی ہائی کمیشن نے ہمیں آگاہ نہیں کیا، پاکستان اپنے سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا بھارت اپنی مقامی سیاست اپنے ملک میں کرے، اپنے انتخابات میں پاکستان کو ملوث نہ کرے۔ انہوں نے کہا پاکستانی سیاست اور انتخابات میں بھارت کا کوئی ذکر نہیں ہوتا، بھارتی سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کی پیروی کریں۔ ان کا کہنا تھا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں بنتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیامیں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں، بھارت کیساتھ بھی ہتھیاروں کا کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان خطے میں توازن کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اسلحے کی دوڑ سے علاقائی امن کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایران نے چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے، گوادر اور چاہ بہار سسٹر پورٹس ہیں، بنگلادیش کے ساتھ سیاسی مشاورت شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، روسی فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

رائیونڈ دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

دوسری جانب رائے تبلیغی مرکز کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، قتل سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔ دنیا نیوز نے مقدمے کی کاپی حاصل کر لی۔ ایف آئی آر کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ پر 4 مشکوک افراد نے اجتماع میں داخلے کی کوشش کی تھی، پولیس کے روکنے پر 3 افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی گلی میں فرار ہو گئے جبکہ ایک خود کش بمبار نے پولیس اہلکاروں کے پاس آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:تبلیغی اجتماع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

رائیونڈ خود کش دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے جبکہ 30 زخمی شہر کے 4 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں 18 پولیس اہلکار جبکہ 12 عام شہری ہیں۔ جناح ہسپتال میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ جنرل ہسپتال میں اس وقت 8 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زیر علاج ہیں ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی زیر علاج ہیں ۔ شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زیر علاج ہیں۔

کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف درکار

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 6 وکٹوں پر 181 رنز بنا ئے۔ کامران اکمل نے پچہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے چھ چھکے لگائے۔ سعد نسیم نے35  اور ڈیرن سیمی نے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سیمی کی اننگ میں 4 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کے عثمان خان نے 3 جبکہ شاہد آفریدی، محمد عامر اور روی بوپارہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

یاد رہے کہ  پلے آف میں رسائی کے لئے پشاور زلمی کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنے ہیں ۔ایک میچ کی شکست سے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔ کراچی کنگز کی قیادت آج اوئن مورگن کر رہے ہیں  جبکہ عماد وسیم کو ایک دو دن آرام دیا گیا ہے۔

پشاور زلمی نے ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی جب کہ کراچی کنگز نے بھی اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔ دن کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کی ٹیم پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ہی ٹیمز پلے آف کےلئے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بڑے سے بڑے چیلنج کا حل نکال لیتی ہے، پاکستانی اپنی قومیت پر کبھی مٹی نہ آنے دے، پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے، قائد اور اقبال نے تعلیم مغرب سے حاصل کی لیکن ان میں پاکستانیت عیاں تھی،جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتی ان کا کوئی مستقبل نہیں، پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنے والا ملک ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ غیرملکی جنرل نے پوچھا اپنے فوجیوں کو کیا کھلاتے ہیں تو جواب دیا ایمان اور عزم، پاکستان کمال ملک ہے جہاں غریب آدمی کے پاس دو کھجوریں ہوں تو ایک صدقہ کر دیتا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے الوداعی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب نے فضائی سرحدوں کی بہترین حفاظت پر ایئرچیف مارشل سہیل امان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں، ملکی دفاع کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے اور قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔ پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

رائیونڈ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 10 ہوگئی

تفتیشی اداروں نے اندرون شہر سے ایک مشتبہ سہولت کار کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں رائیونڈ دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں تبلیغی مرکز کے باہر لگائے گئے تینوں سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے رائے ونڈ خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملے میں 5 پولیس اہلکار اور 4 شہری شہید ہوئے ہیں، اس قسم کی کاروائیاں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے، پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔