قومی اسمبلی: بنیادی حقوق وشہریوں کی ذمہ داریوں سے متعلق بل سمیت کئی ترامیم منظور

اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کا بل پیش ایم کیوایم کے رکن عبدالوسیم نے بل پیش کیا، انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان سےاب تک کئی افراد کو شناختی کارڈ کےحصول میں مشکلات ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جو دادا بن گئے لیکن شناختی کارڈ نہیں بنے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ اس بل کی مخالفت تو ہونی ہی نہیں چاہیئے تاہم پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کےسپرد کر دیا گیا۔

ٹورآپریٹرز ٹریول ایجنٹس ریگولیشن بل 2018 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، ایوان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 اور انسداد بے رحمی حیوانات 1890 میں ترامیم کے بل نوید قمر نے پیش کئے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان 1860 اورمجموعہ ضابطہ فوجداری1897 اور پاکستان بیت المال ایکٹ 1991 میں ترامیم کے بل بھی منظور کئے گئے۔ قومی اسمبلی نے سوک ایجوکیشن اوربنیادی حقوق وشہریوں کی ذمہ داریوں، مخنث افراد کےحقوق سے متعلق بل بھی منظورکر لئے۔

اسلام آباد: نوجوان کی ہلاکت، امریکی سفارتخانے کے چیف سیکورٹی آفیسر دوبارہ گرفتار

پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی ملڑی اتاشی کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کے دوران امریکی سفارتخانے کے چیف سیکورٹی آفیسر تیمورپیرزادہ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں، جن کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار خالد اعوان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان پر پر ملزم تیمور کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر آئی جی نے دوبارہ انکوائری کا حکم دیدیا۔

عائشہ گلالئی کا اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کا اعلان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ بارہ مئی کونیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ، ٹاؤٹوں، نقل اور رٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں، خواتین ، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

عائشہ گلالئی نے کہا نواز شریف شیخ مجیب بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مڈل کلاس ہی پاکستان میں فرانس جیسا انقلاب لائے گی

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کدھر ہیں؟ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار مہروں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار شدید بیمار جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت مند ہیں۔ ٹی وی میں انہیں ہم صحت مند اور بھاگتا ہوا دیکھتے ہیں لیکن جب کیس لگتا ہے اسحاق ڈار بیمار ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار 8 مئی کو حاضر ہوں، سپریم کورٹ کا حکم

چیف جسٹس نے کہا کہ بتا دیں اسحاق ڈار کب آئیں گے؟ ایک دن تو انہیں آنا ہی ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے آنے تک انھیں سینیٹ الیکشن سے معطل کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ کے طلبی کے نوٹس کے جواب میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی آزمائشی بنیادوں پر فزیو تھراپی کی جا رہی ہے، مزید چھ سے آٹھ ہفتے میں طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے گا۔ سابق وزیرِ خزانہ کا ایک ماہ بعد دوبارہ طبی معائنہ ہو گا۔ عدالت میں جمع دو صفحات کی میڈیکل رپورٹ پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز، ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے درخواست جمع

احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرے خیال میں سپریم کورٹ کو مزید تین ماہ کا وقت دینا چاہئے جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ تو سپریم کورٹ کی مرضی ہے کہ کتنا وقت دیا جاتا ہے۔ وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ شفاف ٹرائل کا تقاضا یہی ہے کہ ہمیں بھی اتنا ہی وقت ملنا چاہیئے جتنا پراسیکیوشن کو ملا، پراسیکیوشن نے 18 گواہوں پر 8 ماہ لگا دئیے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ تینوں ریفرنسز پر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔

تحریکِ انصاف کابلاول بھٹو کی پیشکش کا خیر مقدم۔ حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان

کراچی:(بادبان نیوز)  پی ٹی آئی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے کراچی کے امن سے زیادہ کچھ نہیں، ہم حکیم محمد سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کیلئے کوئی جگہ تلاش کر دیں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آ کر حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کا رویہ ہولناک رہا لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کیلئے یہ پیشکش کر رہا ہوں۔ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، اسے اب خراب ہونے نہیں دیں گے۔

اس کے جواب میں تحریکِ انصاف نے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمرام اسماعیل نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے کراچی کے امن سے زیادہ کچھ نہیں، ہم حکیم محمد سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی بلاول بھٹو کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی تجویز دی تھی کہ دونوں جماعتیں کسی اور جگہ جلسہ کر لیں۔

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت پر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت تھانے میں کارکنوں کے ہمراہ ایف آئی آر درج کروانے پہنچے ہی کہ وہاں پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا تھانے میں موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے، نشے میں دھت کارکنوں نے گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کراچی میں غنڈہ گردی کر رہی ہے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا پرامن طریقے سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں صلح کروانے آیا تھا، کپڑے پھاڑنے والی پیپلزپارٹی عوام کو کیا روٹی، کپڑا اور مکان دے گی ؟

عابد شیر عیلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا عامر لیاقت کی کراچی میں بہت دھلائی کی ہے میں اسکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

نواز شریف کے خلاف گھیرا تنگ۔ 5 عرب ڈالر بھارت کیسے بھیجے۔

اسلام آباد: (بادبان نیوز) چئیرمین نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور دیگر شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھارت بھجوانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پرنوٹس لے لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالرکی خطیر رقم بھجوائی گئی، 4.9 ارب ڈالر کی رقم بھجوانے سے بھارتی غیرملکی زرمبادلہ کےذخائر بڑھے اور پاکستان کو نقصان ہوا، یہ بھاری رقم مبینہ طور پر نوازشریف سمیت دیگر شخصیات نے بھارت بھجوائی، اعلامیے میں رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رقم بھجوانے کی بات ورلڈ بینک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک میں درج ہے۔ جس کے بعد چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف و دیگر کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا ایک اور دبنگ ایکشن اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا بتا دیں اسحاق ڈار کب آئیں گے ؟ ایک دن تو انہیں آنا ہی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سینیٹ انتخابات اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کدھر ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل بیمار ہیں۔

یاد رہے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ کے طلبی کے نوٹس کے جواب میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی آزمائشی بنیادوں پر فزیو تھراپی کی جا رہی ہے، مزید چھ سے آٹھ ہفتے میں طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے گا۔ سابق وزیرِ خزانہ کا ایک ماہ بعد دوبارہ طبی معائنہ ہو گا۔ عدالت میں جمع دو صفحات کی میڈیکل رپورٹ پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔

لاہور: گاڑن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

لاہور کے علاقے گاڑن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھاے کے لئے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔

طیارہ کلمہ چوک کے قریب ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا، طیارے گرتے ساتھ ہی آگ پکڑ لی، حادثے میں دونوں پائلٹ اور گھر والے محفوظ رہے،تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔