ق لیگ کی اہم رہنما نیلوفر بختیار پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی) کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان

اسلام آباد:  ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب س وزیرِاعظم کی طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِاعظم آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیرِاعظم ضرور پیش ہوںگے۔ وزیرِاعظم بارہا اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیں۔

ق لیگ کی اہم رہنما نیلوفر بختیار پی ٹی آئی میں شامل

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی) کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

نگران وزیرِاعظم کیلئے حتمی نام پر اتفاق ہو گیا: خورشید شاہ

نگران وزیرِاعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ میں اتفاق ہو گیا ہے، نام کا اعلان 15 مئی کو ہو گا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نام میرے دل میں محفوظ ہے، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نہیں بتاؤں گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نگران وزیرِاعظم کے لئے چھ ناموں پر غور کیا جن میں سے ایک پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ نام متفقہ اور دل میں محفوظ ہے جس کا اعلان اعلان 15 مئی کو کر دیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا۔ نام پہلے سامنے آ جائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کر دیتا ہے۔

وفاقی حکومت سندھ کو بجٹ کا مکمل شیئر نہیں دے رہی، وزیرِاعلیٰ سندھ

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال 127 ارب روپے کم دیئے۔ میاں نواز شریف کراچی کے لئے 25 ارب کا اعلان کر کے گئے، مگر ایک ٹکا نہ دیا۔

وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ دس سال میں صوبے میں ہر شعبے میں کام کیا۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باجود لوگ (ن) لیگ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مضبوط حکمرانی ہے، کوئی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے امن و امان، صحت اور تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی آئندہ پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

وفاقی حکومت سندھ کو بجٹ کا مکمل شیئر نہیں دے رہی، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی: (بادبان نیوز) وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو بجٹ کا مکمل شیئر نہیں دے رہی، ارسا سندھ کو 55 فیصد کم پانی فراہم کر رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی مضبوط حکمرانی ہے، کوئی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال 127 ارب روپے کم دیئے۔ میاں نواز شریف کراچی کے لئے 25 ارب کا اعلان کر کے گئے، مگر ایک ٹکا نہ دیا۔

وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ دس سال میں صوبے میں ہر شعبے میں کام کیا۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باجود لوگ (ن) لیگ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مضبوط حکمرانی ہے، کوئی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے امن و امان، صحت اور تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی آئندہ پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

شہری کی ہلاکت، امریکی سفارتکار کرنل جوزف پر شکنجہ سخت

اسلام آباد: (بادبان نیوز) امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق ہدایت جاری کر دی۔

گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے معاملے پر امریکی سفارتکار کرنل جوزف پر بھی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں، وزارِت داخلہ ان نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں عدالت کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جاں بحق عتیق کے والد نے وزارتِ داخلہ میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ وزارتِ داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔

ئٹہ: (بادبان نیوز) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کے باوجود مطالبے پورے نہ ہونے کی رٹ پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی، ینگ ڈاکٹرز کو کہا پہلے پرفارمنس دیں پھر مطالبہ کریں۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل بینچ کوئٹہ رجسٹری میں ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس سمیت کیسز کی سماعت کر رہا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹرز کے وظیفہ میں 4 ہزار روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا وظیفہ 30 ہزار ہو جائے گا، جس پر صدر ینگ ڈاکٹرز نے کہا دوسرے صوبوں میں 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا ہے، ہمیں صرف 24 ہزار وظیفہ ملتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو صوبہ کے حالات کے مطابق وظیفہ دیا جاتا ہے، ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے جس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہ ینگ ڈاکٹرز کو کوئی وظیفہ نہ دیا جائے، بد معاشی نہیں چلے گی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز سیاست میں ملوث ہیں، سرکاری محکموں میں یونینز کام خراب کر رہی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ
جو ڈاکٹر سیاست میں ہیں انہیں فارغ کر دیں، پہلے اپنے فرائض سر انجام دیں پھر ڈیمانڈ کریں۔ سیکرٹری صحت نے عدالت کو آگاہ کیا 571 ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے آرڈرز ہوچکے ہیں، 500 مزید ڈاکٹرزعارضی بھرتی کیےجائیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز کی بدمعاشی نہیں چلے گی، سیاست کرنیوالے فارغ کر دیں: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وظیفے میں اضافے کے باوجود صدر ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات پورے نہیں ہوئے کی رٹ پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

کوئٹہ: (بادبان نیوز) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کے باوجود مطالبے پورے نہ ہونے کی رٹ پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی، ینگ ڈاکٹرز کو کہا پہلے پرفارمنس دیں پھر مطالبہ کریں۔