شاہ کوٹ: سنگدل باپ نے 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی

شاہ کوٹ: (بادبان نیوز) شاہکوٹ میں سنگدل باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد زہر پی کر خودکشی کر لی۔

تھانہ سٹی شاہکوٹ کے علاقہ کوٹلہ کاہلوں کے رہائشی 55 سالہ سرفراز نے گھریلو ناچاقی اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو بیٹیوں 8 سالہ زینب، 5 سالہ شازیہ اور 12 سالہ محمد حسین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے موت کے گھاٹ اُتار دیا، تینوں بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد خود زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر چاروں لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ جبکہ پولیس کے مطابق سرفراز کا اس سے قبل بھی اہلخانہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا، آج اس نے تنگ آکر انتہائی اقدام اُٹھایا، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد منظر عام پر آسکیں گے۔

پاکستان نے آئرلینڈکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

بادبان نیوز

آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں پاکستان نے فتح حاصل کر لی 160 کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امام الحق نے ناٹ آوٹ 74 کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل بیٹھے گی، پہلا روزہ جمعرات کو ہونیکا امکان

کراچی: (بادبان نیوز) پاکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان، رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاند کی پیدائش منگل کی شام 4 بج کر 48 منٹ پر ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر کے بعد چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر دیکھا جا سکے گا۔ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سپریم جوڈیشنل کونسل کے تحت ماہرین فلکیات کا اجلاس آج ہو گا، میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں شہادتیں قریبی عدالت میں جمع کرائیں۔ سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔

گردشی قرضے 829 ارب روپے تک پہنچ گئے، ذرائع

کراچی: (بادبان نیوز) گردشی قرضے سر چڑھ کر بولنے لگے، سرکلر ڈیٹ کا حجم 829 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

ملک میں گردشی قرضوں کا حجم اس وقت لگ بھگ 828 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو جون 2017 میں 730 ارب روپے تھا۔ اس عرصے میں صوبوں سے وصولیاں 115 ارب روپے سے بڑھ کر 144 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کو پاور کمپنیوں سے 250 ارب روپے وصول کرنے ہیں، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے الیکٹرک کو 32 ارب روپے ادا کرنے کا پابند ہے۔

سوئی ناردن گیس کو پی ایس او کے 26 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ پی ایس او کو حکومت اور پی آئی اے سے 26 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں۔ پی ایس او کو ریفائنریز، کویت پیٹرولیم اور دیگر محکموں کو 82 ارب روپے ادا کرنے ہیں، جبکہ او جی ڈی سی کو ریفائنریز اور گیس کمپنیوں سے 132 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 سال سے بند پاکستان سٹیل ملز بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی 53 ارب روپے کی مقروض ہے۔

باکسرعامرخان کی لاہور آمد، پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی مدعو

لاہور: (بادبان نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اہلیہ کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ آج پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز بطورمہمان خصوصی مدعو ہیں جہاں وہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ جب لاہور پہنچے تو انھیں سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔ وہ آج پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 177 مرد اور 22 خواتین بھی شریک ہیں، آج چیمپئن شپ کے آخری روز فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ محفوظ

قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بدسلوکی کیس میں سزا پانے والے مختلف افسران کی اپیلوں کی سماعت کی۔

سابق آئی جی افتخار حسین کے وکیل خالد رانجھا نے موکل کی طرف سے غیر مشروط معافی مانگی۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا عدالت غیر مشروط معافی تسلیم کرنے کی پابندی ہے؟ جسٹس آصف سعید نے کہا معافی قبول کرنا عدالت کا استحقاق ہے۔

سابق آئی جی کے وکیل نے کہا عدالت دیکھے معافی نیک نیتی سے مانگی گئی یا نہیں اس پر جسٹس آصف سعید نے کہا یہ تعین کیسے ہو گا معافی نیک نیتی سے مانگی گئی یا نہیں؟

وکیل صفائی نے کہا میرے موکل نے پہلی پیشی پر غیر مشروط مانگی تھی۔ جسٹس آصف سعید نے تحریری معافی نامے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا جمع کرائے گئے معافی نامے سے لگتا ہے ایک ہی شخص کی تحریر ہے۔ معافی نامہ میں الفاظ کے سپیلنگ درست نہیں، اگر صدق دل سے معافی مانگتے تو معافی نامہ پڑھ کر غلطی درست کروا لیتے۔ کسی نے معافی لکھ کر دی اور افسران نے دستخط کر دیئے۔

جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ہم یہ سمجھنے میں قاصر ہیں کہ چیف جسٹس سے بدسلوکی کیوں کی گئی؟ کس نے حکم دیا؟ کیوں چیف جسٹس کو روکا گیا؟۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیے کہ جب فیصلہ سنایا جائے گا تمام ملزمان ذاتی طور پر عدالت میں حاضری کو یقینی بنائی جائے۔

ملتان ایئر پورٹ پر المیڈا کو پروٹوکول دینے والے سکیشن افسر کو ہٹا دیا گیا

مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ایئر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ احتشام علی کے خلاف عہدے کے غلط استعمال پر تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایک اور ناراض لیگی ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

تفصیلات کے مطابق پی پی حلقہ 218 کے ن لیگی ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کے اعلیٰ قیادت ن لیگ سے تحفظات تھے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے صلاح مشورے کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی مظہر عباس راں کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے مظہر راں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی مظہر راں نے شمولیت کی دعوت قبول کی۔

غزہ میں شہادتوں پر ردعمل: ترکی نے امریکا، اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیے

تل ابیب: (بادبانا نیوز) غزہ میں شہادتوں پر عالمی برادری کا سخت ردعمل سامنے آگیا، ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفیر احتجاجاً واپس بلا لیے۔

سب سے پہلا عملی قدم ترکی اور جنوبی افریقہ نے اٹھایا، ترکی نے امریکا اور اسرائیل سے جبکہ جنوبی افریقہ نے تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔ پاکستان نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

فرانس، روس، برطانیہ سمیت یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی جارحیت کی مذمت کی۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ناتونیو گترش نے غزہ میں شہادتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر امریکا نے سلامتی کونسل کا رکن ہونے کے ناطے اپنا ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اقدامات کی آزادانہ تحقیق کرانے کے قرارداد روک دی ہے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (بادبان نیوز) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بدسلوکی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جب فیصلہ سنایا جائے گا تو تمام ملزمان ذاتی طور پر عدالت میں موجود ہوں۔