پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سینیر سول جج عامرعزیز نے ایف آئی اے کی درخواست پر سرکاری ٹی وی کے زرداری دور کے سربراہ اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ذرائع کے مطابق شاہد مسعود نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کی ، چیئرمین پی ٹی وی کے طور پر کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا۔

خیرپور: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ٹنڈو مستی اور لاڑکانہ پل کے مقام پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ، قمبر اور خیرپور سے بتایا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں وڈیروشر اور علی گل شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو گمبٹ اور لاڑکانہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم کیا: خواجہ آصف

نااہلی ختم ہونے پر ٹویٹس کی بھرمار، فیصلے کے بعد خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے خواجہ آصف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی سیالکوٹ سے اور سیالکوٹ کی آپ سے محبت کا عملی مظاہرہ ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں، الیکشن کی تیاری پکڑیں۔

مریم نواز نے بھی سابق وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہونے پر کہا عدالتی فیصلے پر حق اور سچ کی بالا آخر فتح ہوتی ہے، پی ٹی آئی جو کام ووٹ کی طاقت سے نہیں کر سکتی، چاہتی ہے عدالتیں وہ کام کر دیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ کی جیت ہے، انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا، سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ہے۔

لاہور ہائیکورٹ: پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذِات نامزدگی کالعدم قرار

لاہور: (بادبان نیوز) عام انتخابات کی تیاریوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی کالعدم کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔جسٹس عائشہ اے ملک نے آئینی ماہر سعد رسول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ آئینی ماہر سعد رسول نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 60، 110 اور 137 کو چیلنج کیا تھا۔کاغذات نامزدگی میں غیر ملکی آمدن، زیرِ کفالت افراد کی تفصیلات چھپانے کا اقدام، مقدمات کا ریکارڈ، ٹیکس ڈیفالٹ چھپانے کا اقدام، قرضہ نادہندگی، دوہری شہریت، یوٹیلٹی ڈیفالٹ، پاسپورٹس چھپانے کا اقدام اور کاغذات نامزدگی میں مجرمانہ سرگرمیاں چھپانے کا اقدام بھی کالعدم کر دیا گیا ہے

فرنچ اوپن ٹینس: ماریا شراپووا اور سرینا ولیمز کی فتوحات جاری، تیسرے راؤنڈ میں رسائی

لاہور: (بادبان نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں روسی سٹار ماریا شراپووا اور امریکی نمبر ون پلئیر سرینا ولیمز کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دونوں ٹینس پلئیرز نے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

فرنچ اوپن ٹینس میلے میں کھلاڑیوں کی مہارت اور صلاحیت کا امتحان جاری ہے جس کے دوران روس کی ٹینس کوئین ماریا شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، انہوں نے کروشیا کی ڈونا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

ایک اور میچ میں امریکی نمبر ونسرینا ولیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔ اس طرح دونوں خواتین ٹینس پلئیرز ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

سعودی عرب: عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید

ریاض (بادبان نیوز ) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔ جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

فیشن میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر ہنگامہ

لاہور: (بادبان نیوز) سعودی عرب کی شہزادی کی فیشن میگزین کے سرورق پر تصویر پر ملک میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔

رسالے ووگVogue کے سعودی عرب کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی تصویر میں شہزادی ہیفا سفید لباس میں، اونچی ایڑی کے جوتے پہنے ایک کنورٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا چہرہ کھلا ہے، اس رسالے کو سعودی عرب کی خواتین کےنام کیا گیا اوراس میں ولی عہدمحمد بن سلمان کی اصلاحات کو سراہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادی ہیفاشاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی ہیں جنھوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی لگائی تھی۔

اٹلی :دو جماعتوں کا مخلوط حکومت تشکیل دینے پر اتفاق

اٹلی (بادبان نیوز ) اٹلی میں سیاسی بحران ختم ہو گیا، دو جماعتوں نے مخلوط حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا، صدر نے نئی کابینہ کی منظوری دے دی، وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

اٹلی کی مقبول ترین جماعتیں اسٹیبلشمنٹ اور ان کی جانب سے پیش کئے گئے کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی۔

کونتے نے تئیس مئی کابینہ کے نام صدر کو پیش کئے اور وزیر مخالف فائیو سٹار موومنٹ اور انتہائی دائیں بازو لیگ مخلوط حکومت بنائیں گی، صدر سرجیومیٹریلا نے ایک بار پھر گیسپے کونتے کو وزیر اعظم نامزد کر دیا

معیشت کے نام پر اختلاف کی وجہ سے حکومت تشکیل نہ پا سکی۔