France’s roster shows World Cup a win for diversity

MOSCOW—To the French national motto liberté, egalité, fraternité you can probably go ahead and add diversité, at least as far as its soccer team is concerned.

Because at a time of rising xenophobia and an anti-immigrant backlash on both sides of the Atlantic, France has made it to Sunday’s World Cup final against Croatia with one of the most diverse and multi-ethnic rosters of any national team in any sport.

ixteen of the 23 players on the team come from families that recently immigrated to France from places like Zaire, Martinique, Cameroon, Morocco, Angola, Congo or Algeria. Forward Antoine Griezmann, the team’s leading scorer, is half-German and half-Portuguese. Defender Samuel Umtiti, who scored the goal that sent France to the final, was born in Cameroon. Teenage prodigy Kylian Mbappe is part Cameroonian, part Algerian.

Even captain Hugo Lloris, the goalkeeper, traces his recent roots to Spain. And France is going to need contributions from all of them against a Croatian team whose players, seared in a bloody civil war, have refused to lose in this World Cup, winning all three of their knockout-stage games in extra time or penalty kicks.

“Football,” Yvan Gastaut, a University of Nice historian, told the Associated Press, “allows us to put immigration on stage, a question that is agitating European countries right now.

“For people who see immigration as a danger, this World Cup story won’t resolve that. But it allows us to take stock of the reality of the world, of mobility, movements, multiple identities.”

”اب تک چھپن ” کے مصنف روی شنکر الوک کی خودکشی

 

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ روی شنکر الوک کچھ روز سے شدید ذہنی دبائو کا شکار تھے اور ان کا نفسیاتی علاج بھی جاری تھا۔ ان کے ایک بھائی ان کے ساتھ ہی رہتے تھے جو اس حادثہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کو الوک کی لاش کے قریب یا گھر میں سے موت سے قبل لکھی ہوئی کوئی تحریر بھی نہیں مل سکی۔

روی شنکر الوک کے گھر کے ساتھ والی عمارت کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی بھاری سی چیز زمین پر گرنے کی آواز سنی۔ وہ بھاگ کر موقع پر پہنچا تو وہاں روی شنکر خون میں لت پت پڑے تھے۔ اس نے فوری طور پر ایمبولینس کو فون کیا مگر اس کے آنے سے پہلے روی شنکر دم توڑ چکے تھے۔

اس کا کہنا ہے کہ روی شنکر کی موت سے چند روز قبل اس کے والدین اس کے پاس رہنے کیلئے آئے تھے اور دو روز قبل ہی وہ واپس اپنے گائوں پٹنہ واپس لوٹے تھے۔ جس جگہ سے الوک نے کود کر خودکشی کی اس ٹیرس کے دروازے پر تالا لگا ہوتا ہے لیکن خودکشی کے وقت شاید تالا کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے روی شنکر الوک کی موت کو ایک حادثہ قرار دے کر اس کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

سنی لیون کے اصل نام ‘کرن جیت کور’ پر بھارتی سکھ آگ بگولہ

 

 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’’کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘ استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام ’’کرن جیت کور‘‘ سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ ’’کور‘‘ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔

آج بھرپور سیاسی سنڈے، پی ٹی آئی سیالکوٹ، جی ڈی اے نوابشاہ میں جلسہ کریگی

 

 

تحریک انصاف نے شہر اقبال میں آج پاور شو کا اہتمام کیا ہے جس سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ شہر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے خصوصا خواتین نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےاپنی سیاسی قوت کے اظہار کیلئے نواب شاہ میں جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں پیر پگاڑا اور تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اپنے زور خطابت سے عوام کا جوش جگائیں گے۔ کراچی میں بھی آج ایک بڑا جلسہ دیکھنے کو ملے گا جو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے، جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔

انجنئرنگ یونیورسٹی لاہور کا داخلہ ٹیسٹ، 50 ہزار طلبا نے قسمت آزمائی کی

 

 

مستقبل میں انجینئر بننے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کا انجنئرنگ یونیورسٹی لاہور میں داخلہ ٹیسٹ ہوا جس میں 50 ہزار طلباو طالبات نے قسمت آزمائی کی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ صوبے بھرمیں 13 انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ لاہور میں 14 ہزار طلبا نے ٹیسٹ دیا جبکہ ملتان میں 7 ہزار، فیصل آباد میں ساڑھے 5 ہزار، بہاولپور میں 2 ہزار، ساہیوال میں 3 ہزار، ٹیکسلا میں ساڑھے 3 ہزارطلبہ نے ٹیسٹ دیا اس کے علاوہ دیگر چھوٹے شہروں میں امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور کیلکولیٹر لانے کی اجازت نہیں تھی۔

ایبٹ آباد کے قریب مسافروں‌ سے بھری وین الٹ گئی، 16افراد زخمی

 

 

نواں شہر کے قریب مسافروں سے بھری وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نئ حلقہ بندیاں، مسائل وہی پرانے، کراچی کے این اے251 کی بھی قسمت نہ بدلی

 

 

لیکشن 2018 آنے کو ہیں، ایک بار پھر نئے وعدوں اور نعروں کے ساتھ حکمران ووٹ کے طلبگار ہیں لیکن عوام کہتے ہیں گزشتہ انتخابات میں جسے چنا اس سے دھوکہ ہی کھایا۔ این اے 251 میں بیشتر لوگ ایسے ہیں جو ٹھپا نیہں لگا سکیں گے کیونکہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ شناختی کارڈ کا ہے۔

ضیا کالونی، اسلام نگر، سیکٹر گیارہ، گلشن بہار سمیت کئی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے تو دوسری جانب پارکس اور ہسپتال اپنی کہانی آپ ہی سنا رہے ہیں۔ این اے 251 اس بار بھی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر ہے اور انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

مسائل کا انبار جس کی شنوائی کیلئے عوام کو نمائندوں کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے یہ موقع 5 سال میں ایک مرتبہ الیکشن کے دوران ہی آتا ہے۔ مشکلات نے جہاں عوام کو پریشان تو کیا ہے لیکن پھر بھی وہ ایک بار پھر نئے نعروں کی گونج میں تبدیلی کی آس لگا بیٹھے ہیں

لاہور: تحریک انصاف اور ن لیگ کے انتخابی بینرز کو آگ لگا دی گئی

 

 

صوبائی دارالحکومت کے علاقے والٹن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے انتخابی بینرز کو آگ لگا دی گئی، نامعلوم ا فراد کی طرف سے بینرز کولگائی جانے والی آگ سے والٹن روڑ پل کے فائبر کو بھی آگ لگ گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے انتخابات کیلئے لگائے گئے بینرز کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی، والٹن روڈ کے علاقے میں لگائی گئی آگ کے نتیجے میں والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی آگ سے شدید نقصان پہنچا۔

سانحہ مستونگ پر عالمی برادری کی پرزور مذمت

 

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا حملوں کی سخت مذمت کی، ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ حملے پاکستانی قوم کو حق رائے دہی سے روکنے کی بزدلانہ کوشش ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یورپی یونین نے اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمی افراد کی جلد صحتیابی جبکہ شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور بیماروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

فیصل آباد: دو کمسن بھائیوں کی لاشیں تالاب سے برآمد، پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

فیصل آباد کے علاقہ منصورآباد سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی واقع گندے پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئیں۔ دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ منصورآباد کے علاقہ محلہ صدیق اکبر ٹاؤن کے رہائشی دوکمسن بھائی 5 سالہ ایان اور 3 سالہ ریحان گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے،
گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دے کر ورثاء اور محلے دار اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تلاش کرنے لگے، آج صبح دونوں بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں گھر کے قریب ہی واقع گندے پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئیں۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد دونوں بچوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، محلہ داروں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو شائد دونوں بچوں کی جان بچ سکتی تھی۔