’پہلے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا جائے اس کے بعد ججز کے بارے میں ریفرنس کی سماعت کی جائے‘

ریفرنس
’پہلے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا جائے اس کے بعد ججز کے بارے میں ریفرنس کی سماعت کی جائے‘

پریم کورٹ کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈشل کونسل کے سربراہ اور ملک کے چیف جسٹس پر اعتراض اُٹھایا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف خود ریفرنس دائر ہوا ہے اور وہ کیسے کسی جج کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرسکتے ہیں۔

ان وکلا کا کہنا تھا کہ پہلے چیف جسٹس کے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے اس کا فیصلہ کیا جائے اور پھر اس کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں ریفرنس کی سماعت کی جائے۔

منگل کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت شروع کی تو سپریم کورٹ کے وکیل طارق اسد اور چند دیگر وکیل روسٹم پر آئے۔

جسٹس شوکت صدیقی کی تینوں درخواستیں مسترد

’آئی ایس آئی عدالتی معاملات کو مینوپلیٹ کرنے میں ملوث‘

طارق اسد نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے اُن کے (میاں ثاقب نثار) کے خلاف ریفرنس دائر رکھا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اس ریفرنس میں پاکستان کے چیف جسٹس کے خلاف بڑے سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں جن کے ناقابل تردید شواہد بھی موجود ہیں لہذا پہلے اس ریفرنس کا فیصلہ کیا جائے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بینچ کے سربراہ نے طارق اسد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ایسا کوئی ریفرنس نہیں ہے اور جب ریفرنس سامنے آئے گا تو پھر اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔

طارق اسد کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بہت پہلے دائر کیا تھا لیکن اسے سماعت کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر طارق اسد اور سپریم جوڈشل کونسل کے ممبران کے درمیان کچھ تلخی بھی دیکھنے کو ملی اور طارق اسد کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس ائی کی ایما پر چلا رہی ہے۔

اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان روسٹم پر آئے اور کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے گذشتہ سماعت کے دوران ان کی جو تین درخواستیں مسترد کی تھیں اس بارے میں جو عدالتی حکم نامہ ہے وہ بڑا مبہم ہے۔

بینچ کے سربراہ نے حامد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کو درست کرلیں، جس پر جسٹس شوکت صدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کو درست کرنے کی جسارت نہیں کرسکتے، لہذا یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کے معزز ارکان خود ہی کریں۔

حامد خان اپنے موکل کے خلاف درخواست دائر کرنے والے شخص علی انور گوپنگ سے جرح کرنے لگے تو اُنھوں نے کچھ دستاویزات مانگی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ دستاویزات ان کے پاس نہیں ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ چونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس اس وقت کے اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے تیار کیا تھا اس لیے یہ دستاویزات ان کے پاس ہیں۔

عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک سے باہر ہیں اور ان کی واپسی پر ہی یہ دستاویزات مل سکتی ہیں جس پر سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے اس ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزین و آرائش کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا تھا۔

پاک افواج کےسابق سربراہان کی بیرون ملک نوکریوں کا نوٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاک افواج کے سابق سربراہان جنرل راحیل شریف اور جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک نوکریوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع سے 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

بادبان رپورٹ : دہری شہریت کیس کی سماعت  : ـ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 27 ایسے افسران ہیں جو دوہری شہریت کے مالک ہیں اور بیرون ملک مختلف عہدوں پر نوکری کر رہے ہیں ۔ 

چیف جسٹس نے تمام افسران کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کو بہتر معیشت مل رہی ہے, احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا دور حکومت پورا کرے۔ تحریک انصاف کو بہتر معیشت مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء میں معیشت کا برا حال تھا۔ ہمارے دورمیں ترقی کی شرح ہر سال بڑھی۔ سی پیک کو تحریک انصاف نے بھی گیم چینجر تسلیم کیا

بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔ 

بھارتی شہری کی لاش کی حوالگی پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا۔

 

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کاتجزیہ

وزیر اعظم کا انتخاب مجموعی تعداد کے ذریعے ہوگا
مجموعی رکنیت میں خالی نشستیں شامل نہیں ہونگی۔ کنور محمد دلشاد

اسلام آباد ( 1-Aug-2018 ) کنور محمد دلشاد سابق وفاقی سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کے طریقہ کار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91کی غلط تشریح کر کے عوام اور پارلیمنٹ کے ارکان میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے آئین کے آرٹیکل 91کے تحت مجموعی رکنیت کا مطلب ایوان میں موجود ارکان کی مجموعی تعداد سے ہوگا، مجموعی رکنیت میں خالی نشستیں شامل نہیں ہونگی ،وزیر اعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 91(4)کے تحت ہوتا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر وزیر اعظم قومی اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد کی اکثریت رائے دہی کے ذریعے نامزد کیا جائے گا مگر شرط یہ ہے کہ اگر کوئی رکن پہلی رائے شماری میں مذکورہ اکثریت حاصل نہ کرسکے تو پہلی رائے شماری میں سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے دو اراکین کے درمیان میں دوسری رائے شماری کا انعقاد کیا جائے گا اور وہ رکن جو موجودہ اراکین کی اکثریت رائے دہی حاصل کر لیتا ہے اس کا منتخب وزیر اعظم کے طور پر اعلان کیا جائے گا ، دوسری شرط یہ ہے کہ اگر دو یا دو سے زائد اراکین کی جانب سے حاصل کردہ ووٹ کی تعداد مساوی ہو جائے تو ان کے درمیان مزید رائے شماری کا انعقاد کیا جائے گاتا وقت یہ کہ ان میں سے کوئی ایک سب سے ذیادہ حق رائے دہی حاصل نہ کر لے ،آرٹیکل 91(4) میں واضح طور پر مجموعی رکنیت کی اکثریت کا ذکر کیا گیا ہے وزیر اعظم کا انتخاب ہاتھ کھڑے کرنے کا فارمولا یا
ہاں یا ن Continue reading سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کاتجزیہ

پی ٹی آئی کی پوزیشن تگڑی،ایک ایم این اے، 4 ایم پی ایز کھلاڑی بن گئے

عاصم نذیر این اے 101 چک جھمرہ سے کامیاب ہوئے تھے، تیمور لالی، تیمور بھٹی، علمدار قریشی اور خرم لغاری نے ترین سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مزید 3 ایم این ایز کی آج عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، اخترمینگل بھی بنی گالہ کے مہمان ہوں گے، کھوسہ فیملی کو ہرانے والے بھی کھلاڑی بننے کو تیار ہوگئے۔ ایم این اے امجد کھوسہ اور ایم پی اے محسن عطا خان سے تحریک انصاف کے معاملات طے پاگئے، اب باس
رسمی کارروائی باقی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اہم ترین اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے جس میں سینئر پارٹی رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر اتفاق کا امکان ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے امید ہے پارٹی رہنما نامزد وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر متفق ہو جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ: 24 گھنٹے میں داتا دربار کی صفائی اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں داتا دربار کے اطراف تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ مزاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے داتا دربار کے ارد گرد تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جو کام انتظامیہ کا ہے وہ عدالتیں کر رہی ہیں، 2 کلو کی دیگ 10 کلو کہہ کر فروخت کی جا رہی ہے۔

عدالت نے 24 گھنٹے میں داتا دربار کی صفائی اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی دوبارہ ٹھیلے لگاتا ہے تو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

فیصل آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار

حوا کی بیٹیوں پر تیزاب گردی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، فیصل آباد تھانہ گلبرگ کے پاس نڑوالہ روڈ پر 30 سالہ شائستہ اپنی دوستوں کے ہمراہ بازار جا رہی تھی کہ نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار لڑکی پر تیزاب کی بوتل پھینک کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی کو فوری طور پو الائیڈ اسپتال منقتل کر دیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی نے نقاب پہن رکھا تھا جسکے باعث چہرہ اور آنکھیں کافی حد تک محفوظ رہی ہیں جبکہ لڑکی کو ضروری طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب سے سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔