(LESCO)بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 600 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔  

لوڈ شیڈنگ کا 3 سے 6 گھنٹے کی سمری تیار کرنے کا نوٹس ایشو۔

بادبان نیوز

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے اور ممکنہ طورپر یہ 22 اگست کو ہوگی۔

ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 12 اگست کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحجہ 13 اگست اورعید الاضحیٰ 

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی میں اتحادیوں سمیت 170 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کاہندسہ حاصل کرلیا ہے جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف کو 170 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے

پمز میں وہ ینگ ڈاکٹرز جنہوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دئے

اِن سے ملئیے۔
اپنے پیشے کے ساتھ مُخلص ترین، قومِ یوتھ کے دو معزز ترین افراد جنہوں نے پِمز اہسپتال میں نواز شریف کا علاج کرنے سے انکار ہی نہیں کیا بلکہ اسپتال کے اندر گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنی اخلاقی بیداری کا ثبوت بھی دیا۔

سلام ہے اِن دو نوجوانوں پر!

اے پُتر ہٹاں تے نئی وِکدے
اے بنی گالہ توں ہوندے نئیں دستیاب کُڑے

یہ ہے نیا پاکستان!

“نیا پاکستان” پی ٹی آئی کا اشتہاری اسمگلر (کراچی, عزیز آباد سے) قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب,,,,

پی ٹی آئی کا اشتہاری اسمگلر (کراچی, عزیز آباد سے) قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب,,,,

پی ٹی آئی کے ووٹرز, سپورٹرز, کارکنان ہرگز حیران نہ ہوں, جب سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ نااہل اور اثاثے چھپانے والے شخص کے اثاثے نئے پاکستان کی پہلی حکومت بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں تو نیچے پھر سب چلتا ہے,,,,

آپ حیران تو ہوں گے, ہو سکتا ہے یقین بھی نہ آئے مگر حقیقت تو یہی ہے کہ این اے 254 عزیز آباد سے اسمگل, مس ڈیکلریشن کا مفرور, اشتہاری ملزم منتخب ہوچکا,,,

عدالتی دستاویزات کے مطابق 1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائیٹ یونٹ کسٹمز کو اطلاع ملی کہ پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ہو رہی ہے,,,,

کسٹمز حکام نے کارروائی کی اور اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا, دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ محمد اسلم خان عرف اسلم سنگا پوری اور دیگر ملزمان نے ائیر فورس کے کچھ عناصر کی مدد سے اسمگلنگ شروع کی, 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ آئے جن میں ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسلم سنگا پوری نے الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا,,,

دستیاب, دستاویزات کے مطابق محمد اسلم خان و دیگر ملزمان نے 28.57ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا,,,,,

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ اس لیے کی گئی کیونکہ ائیر فورس کا سامان چیک نہیں ہوتا تھا,,,,,

14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کیا, جبکہ کسٹمز حکام نے حتمی چالان جمع کراتے ہوئے اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا, 2004 میں عدالت کا فیصلہ سامنے آیا اور عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بڑی کردیا,,,

چونکہ اسلم خان عدالت میں پیش ہی نہیں ہوا تھا اس لیے عدالت نے اس کے دائمی یعنی زندگی بھر کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں,,,

درج ذیل, ایف آئی آر, چالان, فرد جرم اور عدالتی فیصلے کی نقوی منسلک ہیں,,,

ویسے کراچی والوں کی تو قسمت ہی خراب ہے, 30 سال سے ان کے “اپنے” دھنس, دھمکی, جبر سے مسلط تھے, اب تبدیلی آئی تو ایسی کہ اسمگلر منتخب ہوگیا,,,,

رہا نیا پاکستان تو جہانگیر ترین کے خرچے پر بننے والا نیا پاکستان ایسا ہی ہوگا,,,,

نوٹ, دستاویزات کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے اس اسکینڈل میں ملوث اپنے اہلکار کا نہ صرف کورٹ مارشل کیا بلکہ سزا بھی سنائی

سندھ کی نئی کابینہ میں شامل وزراء کے نام

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،

نادر مگسی کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا جائے گا.

سردار شاھ کو اسپیکر سندھ بنایا جائے گا.

محمد علی ملکانی کو محکمہ فشریز اور صنعت دیا جائے گا.

آغا سراج درانی کو محکمہ بلدیات یا سینئر وزیر تعلیم کا قلمدان سونپا جائے گا.

سید ناصر حسین شاہ کو وزیراطلاعات بنایا جانے کا امکان.

سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان.

منور وسان کو وزیر جیل خانہ جات بنانے کا امکان.

جام مدد علی کو وزیر ایگریکلچر بنائے جانے کا امکان.

مُکیش چاولہ کو وزیر ایکسائیز بنانے کا امکان.

جام خان شورو کو ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان ملنے کا امکان.

ملک اسد سکندر کو مائینز اینڈ منرل کا قلمدان ملنے کا امکان.

پیر مجیب کو وزیرقانون بنائے جانے کا امکان.

سردار چانڈیو کو محکمہ رورل ڈولپمینٹ کا قلمدان ملنے کا امکان.

شبیر بجارانی کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان ملنے کا امکان.

قاسم سومرو کو وزیر کلچر بنانے کا امکان.

آصف علی زرداری کی بہن عذرا پیچوھو کو وزیر صحت بنانے کا امکان.

علی حسن زرداری کو محکمہ ایریگیشن دینے کا امکان.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور حسین وسان اور سردار محمد بخش مھر کو وزیراعلی سندھ کے سینئر ایڈوائیز بنائے جانے کا امکان.
منظور وسان کو اہم عہدہ ملنے کا امکان.

سید اویس قادر شاہ، عزیز جونیجو،مخدوم محمود، ندا کھڑو، شیرازی برادران کو بھی وزارتیں ملنے کا امکان…..

علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

آزاد رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کیلئے نمبر پوری ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی سے آزاد حیثیت میں انتخابات جیتنے والے امیدوار علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہتر پاکستان میں کوئی اور لیڈر موجود نہیں، مجھے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے

سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی کمی  کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343 روپے کی کمی ہوئی

متحدہ اپوزیشن نے وزارت عظمی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے نام فائنل کرلیے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک اور اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے تینوں عہدوں کیلئے نام فائنل کرلیے ہیں جن کا اعلان انتخاب کے روز کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیرِاعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں لیکن ان کا اعلان انتخاب کے روز ہی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے قائدِ ایوان کے الیکشن کے دن احتجاج کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس دن اگر احتجاج ہوا تو وہ غیر موثر ہو گا۔ اپوزیشن کو انتخاب کے دوسرے دن بھرپور احتجاج کرنا چاہیے