اور بھی کیسز ہیں سننے کے لئے۔ صرف آپکا کیس نہیں سُن سکتا۔ چیف جسٹس

آپس میں آپ کے جھگڑوں کا علم ہے مجھے,چیف جسٹس

آپ لوگوں کے اتنے مسائل ہیں کہ ڈیمز کا معاملہ حل ہوجائے گا مگر یہ حل نہیں ہوگا، چیف جسٹس

ہم پرنٹ میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے پرویز شوکت اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے طیب بلوچ کو نمائندہ مقرر کرتے ہیں، عدالت

عدالتی مقرر کردہ نمائندے تفصیلات فراہم کریں،عدالت

ہمارے پاس کوئی تنخواہ کے کلیم کے لیے نہیں آیا، وکیل کیپیٹل ٹی وی

میڈیا مالکان کا آڈٹ کروائیں، صحافی

ہم کیوں آڈٹ کرائیں؟ عدالت

پالیسی کے مطابق

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس

6 افراد کی جولائی کی تنخواہ کے علاوہ تمام تنخواہیں دے دی گئی ہیں، نعیم بخاری وکیل سیون نیوز

11 ستمبر تک تمام بقایا جات ادا کریں گے، نعیم بخاری

مزید تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کریں، چیف جسٹس

چینل سیون ٹھیکیدار کو دے دیا گیا، نمائندہ صحافی یونین پرویز شوکت

آپ کی صحت کا راز ہماری دعاؤں کا نتیجہ ہے،پرویز شوکت

بہت سے لوگ چاہتے ہیں میری صحت ٹھیک نہ رہے، چیف جسٹس

کمرہ عدالت میں قہقہے

نوائے وقت کے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں,پرویز شوکت

ہم نے دیگر اہم مقدمات سننے ہیں مزید اس معاملے کو نہیں دیکھ سکتے، چیف جسٹس

میں نے اندازہ لگایا ہے کام ہوجائے پھر بھی شکایت رہتی ہے، چیف جسٹس

بول ملازمین کو بھی تنخواہ نہیں مل رہی،پرویز شوکت

بول انتظامیہ کو 5 کروڑ روپے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس

سیشن جج بول ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس

جن افراد کو مالکان نکال چکے ہیں وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں,چیف جسٹس

ہم نے جب نوٹس لیا اس وقت سنگین بحران تھا اب حالات بہتر ہیں,چیف جسٹس

ایک نمائندہ الیکٹرانک میڈیا اور ایک پرنٹ کا چایئے,چیف جسٹس

دونوں نمائندگان لسٹ بنائیں کی کتنے لوگوں کو ادائیگیاں نہیں ہوئیں,چیف جسٹس

دو دن میں لسٹ عدالت میں جمع کرائی جائے,عدالت

مقررہ تاریخ کے بعد اسی نوعیت کے مقدمات نہیں سنیں گے,عدالت

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ ، 1965 میں پاکستان نے کیسے بھارت کو شکست دی۔ دیکھئیں تاریخی تصاویر۔

یوم دفاع و شہداء آج ملک بھر میں منایا جائے گا، یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔

مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

آئیں کچھ یادگار تصاویری جھلکیاں دیکھتے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستان براڈ کاسٹر اور میڈیا لاجک کےگٹھ جوڑ پر سپریم کورٹ کا شکنجہ

اشتہاری ایجینسیاں مڈل مین کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

پاکستان براڈ کاسٹر اور میڈیا لاجک کا گٹھ جوڑ پر سپریم کورٹ کا شکنجہ۔ پی بی این ایس اور  براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو اب مافیا نہیں بننے دیں گے۔ دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر کی سخت سرزنش۔ وکیل عمر علی ظفر تم لیٹ نکالنا چاہتے ہو ۔ ڈرامہ بند کرو اور میڈیا لاجک بند ہو گا۔ چند روز قبل وکیل عمر وزیر اطلاعات تھے۔ کیا وزیر اطلاعات بھی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے؟ سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے۔

میڈیا لاجک ریٹنگ نہیں کر سکتی یہ حکومت کرے گی۔ خطر ناک کردار ادا کرنے والوں کو کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ میڈیا لاجک کا فرانزک آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ 

میڈیا لاجک کی اس کرپشن کو کہ یہ جعلی بلز پاس کراتےتھے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جس کو وزارت اطلاعات کا محکمہ ڈاریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کئی دفعہ پکڑ چکا ہے اور کئی دفعہ اشتہارات آن ائیر کئے بغیر ہیاُسکے اربوں روپے کے جعلی  بل پاس کروائے۔ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ 

سہیل رانا 

پاکستان براڈ کاسٹر اور میڈیا لاجک کےگٹھ جوڑ پر سپریم کورٹ کا شکنجہ

اشتہاری ایجینسیاں مڈل مین کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

پاکستان براڈ کاسٹر اور میڈیا کاسٹر کا گٹھ جوڑ پر سپریم کورٹ کا شکنجہ۔ پی بی این ایس اور  براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو اب مافیا نہیں بننے دیں گے۔ دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر کی سخت سرزنش۔ وکیل عمر علی ظفر تم لیٹ نکالنا چاہتے ہو ۔ ڈرامہ بند کرو اور میڈیا لاجک بند ہو گا۔ چند روز قبل وکیل عمر وزیر اطلاعات تھے۔ کیا وزیر اطلاعات بھی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے؟ سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے۔

میڈیا لاجک ریٹنگ نہیں کر سکتی یہ حکومت کرے گی۔ خطر ناک کردار ادا کرنے والوں کو کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ میڈیا لاجک کا فرانزک آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ 

میڈیا لاجک کی اس کرپشن کو کہ یہ جعلی بلز پاس کراتےتھے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جس کو وزارت اطلاعات کا محکمہ ڈاریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کئی دفعہ پکڑ چکا ہے اور کئی دفعہ اشتہارات آن ائیر کئے بغیر ہی اُسکو اربوں روپے کے جعلی روپے کی بل پاس کروائے۔ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ 

سہیل رانا 

 

شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام: سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

پرومو میں آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔

 

0

پاکستان کولیشن فنڈلے رہا ہے، فوج کے لئے امداد نہیں

امریکہ ہماری امداد نہیں ہمارا ہی خرچ کیا ہوا پیسہ روک رہا ہے۔ امریکہ کی ہٹ دہرمی کسی قیمت قبول نہیں  کریں گے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے جتنی قربانیاں دیں ہیں کسی ملک نے اس خطے میں نہیں دی ہیں ۔

امریکہ امداد نہیں بلکہ یہ ڈالرز ہم نے کولیشن فنڈز میں لینے ہوتے ہیں ۔ امریکہ کی جنگ اپنے ملک میں نہیں لڑ سکتے۔ پاکستان میں تمام کالعدم جماعتیں ختم ہو چکی ہیں اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پاکستان میں ختم ہو چکا ہے۔ 

سہیل رانا رپورٹ

امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ- پاکستان کا انکار!

پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران کوئی ’ڈومور‘ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ’ڈومور‘ کے بجائے آگے بڑھنے کے جذبے کا ماحول تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تھی، ہم نے امریکی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے، جب اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاؤں گا تو ان سے ملاقات کروں گا، امریکا کے ساتھ بات چیت کو بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے تعلقات میں جمی برف پگھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ افغانستان کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد امریکی سفارت خانے کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے امریکی حکام سے ملاقات کی۔

بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا مختصر دورہ مکمل کرکے بھارت روانہ ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ 17 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے نئی دلی روانہ ہوئے۔

پاک امریکا تعلقات میں تعطل ٹوٹ گیا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران کوئی ’ڈو مور‘ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ’ڈومور‘ کے بجائے آگے بڑھنے کے جذبے کا ماحول تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تھی، ہم نے امریکی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے مجھے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے، جب اقوام متحدہ کے اجلاس میں جاؤں گا تو ان سے ملاقات کروں گا، امریکا کے ساتھ بات چیت کو بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے تعلقات میں جمی برف پگھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ افغانستان کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔