خفیہ ادارے کسی بھی ملک کی نادیدہ طاقت ہوتے ہیں، جنرل نوید مختار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یادگار شہدا پر حاضری، پھول چڑھائے
خفیہ ادارے کسی بھی ملک کی نادیدہ طاقت ہوتے ہیں، جنرل نوید مختار
میرا دل وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والوں کےساتھ ہے،

جنرل نوید مختار

 

وفاقی بیوروکریسی کے تقرر وتبادلے

وفاقی بیوروکریسی کے تقرر وتبادلے

پولیس گروپ گریڈ 20 کے افسر فاروق مظہر کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے حوالے
گریڈ 19 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) رومیل اکرم کی خدمات پنجاب سے انٹیلی جنس بیورو کے سپرد

گریڈ 21 کے پولیس افسر سردار علی خان کی خدامت انٹیلی جنس بیورو سے واپس لے لی گئی
گریڈ 20 کے پولیس افسر عبدلخالق شیخ کی خدمات بھی انٹیلی جنس بیورو سے واپس لے لی گئی
پولیس گروپ گریڈ 19 کے افسر ساجد کیانی کی خدمات بھی انٹیلی جنس بیورو سے واپس لے کر اسٹبلشمنٹ کے سپرد

گریڈ 19 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) طاہر ایوب خان کو انٹیلی جنس بیورو میں تعینات کردیا گیا

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے 6 اعلیٰ پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

آج یہاں خاص طور پر شہداء اور ان کے لواحقین کے لیئے آیا۔ بلاول بھٹو

تقریب کے شرکا نے بلاول کو گھیرے رکھا۔ سیلفیاں بنوائیں آٹو گراف لیئے
ملٹری بینڈ کے جوانوں نے بھی سیلفیاں بنوائیں۔

 

ایک شہید کی ماں نے آ کر بلاول کا ماتھا چوما

میں آج یہاں خاص طور پر شہداء اور ان کے لواحقین کے لیئے آیا۔ بلاول بھٹو

شہدائے وطن کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلاول

بلاول بھٹو یوم دفاع و شہدا تقریب ختم ہونے کے بعد دیر تک موجود رہے

 

لہو جوسرحد پر بہہ رہا ہے اس کا حساب لیں گے، جنگ ابھی جاری ہے، آرمی چیف

یوم دفاع و شہداءِ پاکستان ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی۔

یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مسلح افواج کے دیگر سربراہان بھی تقریب کا حصہ تھے۔

تقریب میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق کرکٹ  کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئے۔

اگر کرکٹر نہ ہوتا تو آج فوجی ریٹائرڈ ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا دلچسپ خطاب

بادبان رپورٹ : میں 12 سال کا تھا جب 1965 کی جنگ ہوئی اور میں نے اپنے والدین کے چہروں پر خوف و ہراس دیکھا۔ 

اکر کرکٹ جوائن نہ کرتا تو میں بھی فوجی یوت ۔ ہر پاکستانی فوجی بننا چاہتا ہے۔

ہمیں امریکہ کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیئے تھا۔ ہم نے صرف اپنی جنگ لڑنی ہے۔ 

پاکستان میں سب ذخائر ہیں ۔ 

فوج میں میرٹ سسٹم نافذ ہے ۔ ادارے تباہ ہو جائیں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ 

شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ 

 

چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای اپنے پاکستانی ہم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ جمعے سے اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کا عمل جاری ہے، سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کرکے گئے ہیں اور اس تناظر میں چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اختیارات کا ناجائز استعمال: نیب نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

راولپنڈی: نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں وزارت اطلاعات کےسابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہےکہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے 2008 سے 2013 کے دور حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے حوالے سے بھی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔