Breaking News

انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک

مغربی جاوا: سیاحوں کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے ضلع سکابومی میں سیاحوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

مقامی سیاحوں سے بھری بس تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 37 سیاح سوار تھے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں خراب انفراسٹرکچر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل در آمد نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور رواں سال فروری میں ہی مغربی جاوا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved