Prime Minister (PM) of Pakistan Imran Khan visited HQ ISI

 

General Qamar Javed Bajwa, Chief of the Army Staff (COAS) and Lt Gen Naveed Mukhtar DG ISI received PM on arrival.
PM laid floral wreath at Yadgare Shuhada and offered Fateha.

PM was briefed in details on various strategic intelligence and national security matters at the premier Agency.
PM lauded contributions of ISI towards national security especially in the ongoing Counter Terrorism effort. PM said that ISI is our first line of defence and stands out as best intelligence agency of the world. PM said that government and people of Pakistan firmly stand behind their armed forces and intelligence agencies, and greatly acknowledge the unprecedented achievements of these institutions.
Lead cabinet ministers also accompanied the PM.

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیراعظم کا وفاقی وزراءکےہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعظم کا استقبال کیا،
وزیراعظم نے شہداکی یادگارپر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی، 
وزیراعظم نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس پی آرکی خدمات کو سراہا

آئی ایس آئی
پاکستانی حکومت اور عوام ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں
آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی شمارہوتی ہے، 
حکومت اورعوام مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ہیں،

وزیر اعظم عمران خان 

اہم منسٹری کے خاتمے کا اعلان : بادبان الرٹ

بادبان الرٹ : منسٹری آف کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کل فیڈرل کیبنٹ کی میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان منسٹری آف کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دیں گے۔ 

بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی تیار ۔بادبان رپورٹ

وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کی مدد سے کام کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ٹی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جید ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کام کرے گا۔

آئی ٹی حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے 90 فیصد لائن لاسز اور بجلی کی چوری روکی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک چپ کی مدد سے کام کرے گی جو میٹر میں خفیہ طور پر نصب ہو گی۔

وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اسمارٹ میٹرز اور اسمارٹ گرڈ سے بہتر ہے اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایم ای ایس پشاور اور ایم ای ایس راولپنڈی میں کیا گیا جس سے ایک سال میں 35 فیصد بجلی چوری روکنے میں کامیابی ہوئی۔

آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کو وزارت توانائی کے حوالے کرے تو فائدہ ہو گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی کمپنی بھی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 46 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی لیکن دو سال تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے چینی کمپنی نے دلچسپی نہ دکھائی۔

آئی ٹی حکام نے بتایا کہ سابق حکومت کو بھی اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی مگر انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ آئندہ اجلاس میں طلب کر لی ہے۔

حکومت کی بجٹ میں ترمیم ۔ معیشت میں بہتری یا پھر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ؟ بادبان رپورٹ

بادبان رپورٹ : پی ٹی آئی کل پارلیمنٹ میں ترامیم کے ساتھ فیڈرل بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس مین عوام سے وہ سہولیات واپس لی جا ہی ہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت میں دی گئی تھی۔ گزشتہ حکومت نے انکم ٹیکس میں 12 لاکھ تک کی چھوٹ دی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اسے 8 لاکھ مقرر کر دیا ہے ۔ کیا موجودہ حکومت غربت مکائو یا پھر غریب مکائو کی سکیم پر لگ گئی ہے ۔ 

نواز شریف اور مریم نواز کی سزائیں ختم کرنے کا فیصلہ !!! بادبان الرٹ

بادبان الرٹ : نواز شریف اور مریم نواز شریف کی سزائیں ختم کرنے کا فیصلہ ۔ ہائی کورٹ کے جج اطہرمن اللہ صاحب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز پر کوئی الیگیشن ثابت نہیں ہوا۔ جھوٹے ثبوتوں اور مفروضوں پر بچوں کو سزا نہیں دی جا سکتی ۔ 

نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی تین روز بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین روز اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا۔

 تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔

شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پیرول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پیرول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پیرول کی بڑھائی جانے والی مدت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیئے جانے کی اطلاعات کی بھی تردید کردی۔