افغانستان کے ہاتھوں سری لنکا کو عبرت ناک شکست:بادبان الرٹ

ابوظہبی: بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد شہزاد اور احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رحمت شاہ 72 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

افغانستان کے کھلاڑی سری لنکن وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں—اے ایف پی۔

جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوادی۔

دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔

تھرنگا 36، ڈی سلوا 23، میتھیوز 22 اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

مخدوم امین فہیم کے پرائیویٹ سیکرٹری فرحان جونیجو لندن میں گرفتار!!! 80 لاکھ پائونڈ کے اثاثے۔بادبان الرٹ

بادبان رپورٹ : فرحان احمد جونیجو اور اس کی اہلیہ بینش قریشی کو لندن میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑا ۔ فرحان جو نینو ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مطلوب تھا ۔ملزمان پر 2008 میں سبسڈی ٹیکس کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔
ایف جے کارپوریشنُ اور دعوت گروپ کے فرحان جونیجو پر کرپشن اور اس سے حاصل رقوم پر متعدد مقدمات و انکوائری ز ہیںُ۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تقریبا 7 ارب روپے کے مالی اسکینڈل کے ایک اہم کردار اورسابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم کے ڈائریکٹر فرحان احمد جونیجو کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت سوئٹزرلینڈ میں تحقیقات سامنا رہا ۔
ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے ستمبر 2012 میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی روشنی میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 65 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم سمیت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درجنوں اعلی افسران و ملازمین سمیت متعدد افرادکونامزد اور گرفتار کیاجاچکاہے۔
تعیناتی کے فورا بعد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مختلف اسکیموں (فریٹ سبسڈی، لائیو سی فوڈ سبسڈی، آفس اینڈ آئوٹ لیٹ ابروڈ وغیرہ) میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا عمل شروع کیا گیا، اس اپنے عہدے کے توسط سے فرحان احمد جونیجو نے مخدوم امین فہیم کے فرنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے اکتوبر2009 سے جولائی 2012 تک 5 ارب روپے مختلف سبسڈیز کی مد میں کاغذی کمپنیوں کو جعلی ایکسپورٹ دستاویزات کے بنیاد پرتقسیم کیے جس سے میں سے تقریباً 80 فیصد رقم انھوں نے بروکروں کے ذریعے مختلف بینک اکائونٹس کے ذریعے مبینہ طور پررشوت وصول کی، تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ فرحان احمد جونیجو نے متعدد بے نامی فارن کرنسی اکائونٹس کے ذریعے تقریباً 25 کروڑ روپے بیرون ملک موجود اپنے اور اپنے اہل خانہ کے مختلف بینک اکائونٹس میں منتقل کی۔

بعد ازاں یہ رقم ان کی اہلیہ، بھائی اور والدہ سمیت ان کے اپنے اور اہل خانہ کے برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے بینک اکائونٹس میں منتقل کی گئی، تمام حقائق سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے فرحان احمد جونیجو، متعلقہ بینک افسران اور دیگر افراد کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کیے تھے، ایف آئی اے نے اکائونٹ منجمند کرانے کیلیے سوئس حکومت سے رابطہ کیااور انھیں پاکستان میں درج مقدمات کی تفصیلات اورسوئس بینک میں منتقل ہونے والی رقم کے غیرقانونی ہونے کے ثبوت فراہم کئے تھے

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ! منی بجٹ ! عوام مشکلات میں

بادبان الرٹ : رپور ٹ کے مطابق کل پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں پہلے سے ہی زیادتی کر دی گئی ہے اور کل پیش ہونے والے بجٹ میں بھی عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان حکومت عوام کے حق میں فیصلہ کرتی ہے یا پھر مہنگائی کا بم پھٹنے کے لئے تیار ہے۔ 

PM Imran Khan’s Visit to Saudi Arabia (18-19 Sept.) Details:

Prime Minister’s visit to Saudi Arabia and UAE from 18-19 September, 2018
 
The Prime Minister will undertake a State visit to Saudi Arabia from 18-19 September 2018 on the invitation of His Majesty King Salman bin Abdulaziz and Crown Prince His Royal Highness Mohammad Bin Salman.  
 
The Prime Minister will be accompanied by Foreign Minister, Minister for Finance and Adviser to the Prime Minister on Commerce.
 
The Prime Minister will call on His Majesty King Salman and hold a bilateral meeting with the Crown Prince. The King will also host a State banquet for the Prime Minister at the Royal Court. Accompanying Ministers will also meet their counterparts to discuss bilateral cooperation.
 
During the visit, the Secretary General of Organization of Islamic Cooperation (OIC), Dr. Yousef bin Ahmad Al-Othaimeen will call on the Prime Minister. 
 
The Prime Minister will also do Ziarat at Madinah and perform Umra.
 
Prime Minister along with delegation will arrive in Abu Dhabi in the evening on 19 September, and will be received by His Royal Highness Mohammaed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of UAE. He is visiting UAE on the invitation of the Crown Prince. The two leaders will discuss issues of bilateral interest.

آرمی چیف کا دورہِ چائنہ : تفصیلات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا دورہ چین

آرمی چیف کا پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈکواٹر کا دورہ

آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات،ڈی جی آئی ایس پی آر

ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال، سی پیک کے امور پر گفتگو

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال،ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

سی پیک کے لئے پاک فوج کا سیکیورٹی کا معیار قابل تعریف ہے،چینی آرمی چیف

برٹش ہوم سیکرٹری کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات : بادبان الرٹ

بادبان الرٹ : برٹش ہوم سیکرٹری ساجد جاوید کی عمران خان سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے دونو ں ممالک کا ایک دوسرے پر اعتماد کو سراہا۔ 

General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS)’s 03 Day Visit To China. Details:

General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) visited Headquarters of People’s Liberation Army (PLA) and met PLA Chief Gen Han Weiguo. Both commanders discussed regional security environment, security of CPEC and bilateral security cooperation.
PLA Chief appreciated and acknowledged high professional standing of Pak Army displayed while combating terrorism. He also appreciated high degree of security being provided to CPEC by Pakistan Army. Chinese Gen expressed his keen desire to benefit from Pakistan Army’s combat experience and also expand bilateral cooperation.


COAS thanked his counterpart for hosting him. COAS expressed that both armies have history of cooperation and there are vast avenues for further enhancing the same. Earlier, upon arrival at PLA HQ, General Qamar Javed Bajwa was presented guard of honour. Tomorrow, COAS is scheduled to meet Vice Chairman Central Military Commission(CMC), Gen Zhang Youxia.

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہِ چائنہ : بادبان الرٹ

بادبان الرٹ: آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ کا تین روزہ چائنہ کا دورہ۔ آرمی چیف نےچائنہ  آرمی کے چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں قیام امن اور دونوں ممالک کے مابین سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ چائینیز آرمی کے چیف نے پاکستان آرمی کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے انعقاد پر دلچسپی ظاہر کی۔ 

Meeting held between Mr. Perry John Calderwood, the outgoing Canadian High Commissioner and Foreign Minister Mr. Shah Mahmood Qureshi in Ministry of Foreign Affairs

Mr. Perry John Calderwood, the outgoing Canadian High Commissioner in Islamabad called on the Foreign Minister Mr. Shah Mahmood Qureshi in Ministry of Foreign Affairs earlier today. Foreign Minister appreciated the contributions of the outgoing Canadian High Commissioner in the improvement of Pakistan-Canada relations and wished him good luck for his future assignment.

 

Mr. Calderwood congratulated the Foreign Minister on assuming office and briefed him about the ongoing Canadian assistance programs in Pakistan. He also said that the Canadian Government is very keen to expand bilateral trade and investment relations with Pakistan and has, in this regard, appointed a full time Trade Commissioner in Islamabad, who will work closely with the business community for achieving desired goals.

Given the potential of the bilateral relationship, it was agreed to have enhanced engagement at the political and senior officials level.

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب : بادبان رپورٹ

جناب ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب چیئرمین سینیٹ ،
اسپیکر قومی اسمبلی،
معززاراکین پارلیمان۔۔۔۔۔اور
میرے عزیز ہم وطنو!

السلام علیکم !

آج کا خطاب نئے پارلیمانی سال کا نکتۂ آغاز ہے۔ صدر پاکستان

اللہ تعالیٰ آنے والے دنوں کو ہمارے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے۔ ڈاکٹر عارف علوی

ان ایوانوں اور راہداریوں سے میر ی شناسائی اس ایوان کے رکن کی حیثیت سے کئی برس پرانی ہے،ڈاکٹر عارف علوی

مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی رہی ہیں، اُن کی ادائیگی کے لیے یہاں بیٹھ کر جو کچھ میں کر سکتا تھامیں نے پوری ایمانداری اور صلاحیت کے مطابق انجام دیاہے،صدر پاکستان

میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنے رفقائے کارخصوصاً ارکانِ پارلیمنٹ اور ممبران صوبائی اسمبلیوں، کا مشکور ہوں کہ مجھے پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے کے قابل سمجھا،صدر پاکستان

میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریاں سر انجام دوں گا،عارف علوی

میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس سلسلے میں بھی دعا گو ہوں کہ مجھے اِن ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ہمت، طاقت اور توفیق عطا فرمائے،صدر پاکستان

مجھے پوری امید ہے کہ اس سلسلے میں ساتھی اراکین پارلیمنٹ بھی میرا بھر پور ساتھ دیں گے تاکہ ہم سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں،صدر عارف علوی

ہمارا سیاسی نظام مختلف وجوہات کے باعث عدم استحکام کا شکار رہا ہے،صدر پاکستان

مگریہ امر اطمینان بخش ہے کہ ہماری گذشتہ تین اسمبلیاں اپنی معیاد پوری کرنے میں کامیاب رہی ہیں،صدر پاکستان

ایک سیاسی کارکن اور ذمہ دارشہری کی حیثیت سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اوربے انتہا کرپشن ہے،ڈاکٹر عارف علوی

انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عوام بے ایمانی سے تنگ آچکے ہیں اور ایک پاک معاشرہ چاہتے ہیں ،صدر عارف علوی

کرپشن کو قابوکرنے میں جہاں صاف اور شفاف نظام ضروری ہے وہیں Accountability کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بلاخوف و امتیاز اپنا کام سرانجام دیں،صدر پاکستان

میرا ایمان ہے کہ عوام کی خواہشات کے احترام میں ہی حکومتوں کی کامیابی ممکن ہے،ڈاکٹر عارف علوی

موجودہ حکومت نے ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کا عزم کیا ہے اور اسی نعرے پر وہ انتخابات کے بعد حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں،صدر پاکستان
میرے خیال میں نئے پاکستان کی سب سے بڑی شناخت سادگی کا فروغ، غیر ضروری پروٹوکول کاخاتمہ اور بدعنوانیوں سے پاک نظام ہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ ہم ایک مقروض قوم ہیں اور ہمیں اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے قرض ادا کرنے لیے بھی مزید قرض لینا پڑتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی

معاشیات کے مروجہ اصولوں اور قانون پاکستان کے مطابق Debt to GDP Ratio کو ساٹھ فیصد سے تجاوز نہیں کرناچاہیے،صدر پاکستان

پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے اوپر بیرونی اور اندرونی قرضوں کے پہاڑ خطرناک حد تک زیادہ ہو چکے ہیں جس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،صدر پاکستان

ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کو اپنانا ہوگا اور بے جا نمود و نمائش کے لیے اصراف سے گریز اور ضرورتوں کو محدود کرنا پڑے گا،ڈاکٹر عارف علوی

ان اصولوں کو اپنا کر درست سمت کو اختیار کیا جا سکتا ہے ، صدر پاکستان

ہمارے سامنے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی میں قائم ہونے والی ریاست مدینہ کا ماڈل موجود ہے ،ڈاکٹر عارف علوی

اللہ کے رسول صلی للہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری خطبے میں یہ ہدایت کی تھی کہ کسی انسان کو دوسرے انسان پر رنگ ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر برتری حاصل نہیں ہے سوائے تقویٰ کے،صدر پاکستان ڈاکٹر علوی

اسلامی معاشرے کی بنیاد مساوات، عدل اور باہمی بھائی چارے کی بنیاد پر ہی رکھی گئی ہے صدر پاکستان

اس بات کو مصّورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے فلسفہ میں اجاگر کیا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

بان�ئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی ایسا ہی پاکستان چاہتے تھے،ڈاکٹر عارف علوی

جس میں انصاف اور عدل کا نظام قائم ہو ، عوام کو بنیادی ضروریات دستیاب ہوں اورریاست عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائے جن کی آئینِ پاکستان ضمانت دیتا ہے،صدر پاکستان عارف علوی

and I Quote:
Article 38 (b)
“The State shall provide for all citizens, within the available resources of the country, facilities for work and adequate livelihood…..;

آرٹیکل38(b)
’’مملکت تمام شہریوں کے لیے،ملک میں دستیاب وسائل کے اندر،معقول آرام وفرصت کے ساتھ کام اور مناسب روزی کی سہولتیں مہیا کرے گی ؛

Article 38 (d)

“The State shall provide basic necessities of life, such as food, clothing, housing, education and medical relief, for all such ctizens, irrespective of sex,caste, cree or race…..;
آرٹیکل38(d)

’’ مملکت ان تمام شہریوں کے لیے جو کمزو ری، بیماری یا بیروزگاری کے باعث مستقل یا عارضی طور پر اپنی روزی نہ کما سکتے ہیں بلا لحاظ جنس، ذات، مذیب یا نسل، بنیادی ضروریات زندگی مثلاً خوراک، لباس، رہائش، تعلیم اور طبی امداد مہیا کرے گی؛‘‘
Unquote.
موجودہ حکومت کے پروگرام کے مطابق مختلف معاشی اور رہائشی منصوبوں پر کام شروع کر کے روزگار اور رہائش کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی

اگر ہم اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہو گئے تویہی تبدیلی ہوگیاور یہی ’’نیا پاکستان‘‘ ہو گا،صدر پاکستان

جس میں ہم سر اٹھا کر چل سکیں گے اور ہمارے بچے پورے اعتماد کے ساتھ ایک نئی پُرامن اور خوبصورت دنیا کی تشکیل میں حصہ دار بن جائیں گے،صدر پاکستان

قومیں مسائل سے دوچار ہو جایا کرتی ہیں اور بعض اوقات مسائل اتنے زیادہ اور گھمبیر ہو جاتے ہیں کہ ترجیحات کا تعین ہی مشکل ہو جاتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان ایسی ہی صورت حال سے دوچار ہے لیکن زندہ اور باہمت قومیں مشکلات سے گھبرایا نہیں کرتیں بلکہ جواں مردی اور حوصلے سے مقابلہ کرتی ہیں ،صدر پاکستان

حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ مِن حیث القوم ہمیں ان مسائل کا ادراک ہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے کھیتوں کادہقان ہو یا ہماری عدلیہ کے افراد ، ہماری فوج کا سپاہی ،سول سروس کا نمائندہ یا ہمارے قلم کار، پاکستان کے دور دراز علاقے کا باسی ہو یا بیرونِ ملک رہنے والا ہمارا ہم وطن ، ہر ایک شخص اپنے تئیں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

ہمارےOverseas Pakistani جس شوق اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ بہت خوش آئند ہے،ڈاکٹر عارف علوی

میں حکومت وقت اور دیگر تمام جماعتوں کے لیڈران سے درخواست کرتا ہوں کہ اس موقع پر موجود عوام کے جذبات اور احساسات کو دیکھتے ہوئے بہت تیزی اور جانفشانی سے ملک کی سمت درست کردیں،صدر پاکستان

مجھے توقع ہے کہ حکومت ہر شعبے میں واضح روڈمیپ مرتب کرے گی اور صاف شفاف ٹرانسپیرنٹ گورننس کو یقینی بنائے گی،ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہو چکا ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے ہاں پانی کی کمی کے باعث زیرِ زمین پانی کا بے دریغ استعمال ہورہاہے،صدر پاکستان

جس سے زیرِ زمین پانی کی سطح بھی خطر ناک حد تک نیچے جاچکی ہے،صدر پاکستان

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقے پانی کی کمی کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر بھی انتہائی مضر اثرات رونما ہورہے ہیں اور Global Warming کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور گلیشیئر زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں،صدر ڈاکٹر عارف علوی

فضائی اور صنعتی آلودگی کی وجہ سے شہروں کی آب وہوا متاثر ہو رہی ہے،صدر پاکستان

اس سلسلے میں ہمیں شجر کاری پر خصو صی توجہ دینا ہو گی اورنئے ڈیم بھی بنانے ہوں گے،ڈاکٹر عارف علوی

پانی کے ذخائر کی تعمیر حکومتِ وقت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے،صدر پاکستان

میں توقع کرتا ہوں کہ ہمارے عوام اور بیرون ملک پاکستانی، چیف جسٹس اوروزیراعظم کی اپیل کا مثبت جواب دیں گے،ڈاکٹر عارف علوی

اور اس کے نتیجے میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے سرمایہ دستیاب ہو سکے گا اور زر مبادلہ کی کمی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عارف علوی

ہمیں پانی کے ضیاع کو روکنے پر بھی توجہ دینا ہوگی،اس سلسلے میں دو اقدامات نا گزیر ہیں،صدر پاکستان

ایک یہ کہ آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور نہروں و راج باہوں کے ذریعے پانی کے رساؤ پر قابو پانے کے لیے بھر پور اور جامع حکمت عملی تیار کرکے اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے،ڈاکٹر عارف علوی

۔Flood Irrigation کے بجائے Drip Irrigation کو فروغ دیا جائے ، صدر پاکستان

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے طرز زندگی میں بھی مثبت تبدیلی لانا ہو گی اورپانی کے بے جا استعمال پر قابو پانا ہو گا،ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان

ہمارے پیارے نبی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنے اور اصراف سے بچنے کی تلقین کی ہے،صدر پاکستان

پانی اور اس سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ناگزیر ہے کہ توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے،ڈاکٹر عارف علوی

بجلی کی ترسیل کا نظام بہتربنایا جائے Line Lossesکم کیے جائیں اور بجلی کی چوری کا سدِباب کیا جائے،صدر پاکستان

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شمالی علاقہ جات، آزادکشمیر اور وطن عزیز کے بعض دیگر علاقے پانی کی دولت سے مالا مال ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

ان علاقوں کا ماحول بجلی کی تیار ی کے سلسلے میں قدرتی طور پر سازگار ہے،متعلقہ وزارتوں اور حکام کو دریاؤں کے بہاؤ(Run of the Rivers) پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مزید بڑھانا چاہیے،صدر پاکستان

ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ جہاں بھی بجلی پیدا ہو رہی ہو وہ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے تاکہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کانظام مربوط شکل اختیار کر سکے،ڈاکٹر عارف علوی

زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صدر پاکستان

ہماری نصف سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

زرعی شعبے کی ترقی بھی آبی ذخائر میں اضافے سے مشروط ہے،صدر پاکستان

موجودہ حکومت نے اپنے منشور میں قوم سے اس شعبے کی ترقی کاوعدہ کیاہے،ڈاکٹر عارف علوی

اس سلسلے میں زرعی ادویات، کھاد اور دیگر زرعی سازو سامان کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لیے ایک مؤثر اور جامع پالیسی ہونی چاہیے،صدر پاکستان

اور اس سلسلے میں ماہرین اور کاشت کاروں کے ساتھ ضروری صلاح مشورے کا نظام بھی قائم کرنا چاہیے ،ڈاکٹر عارف علوی

اراکین پارلیمان تعلیم اور صحت کے معاملات میں بھی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے،صدر پاکستان

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بعض دیگر حصوں میں اچھی اور حوصلہ افزا مثالیں سامنے آئی ہیں لیکن آبادی کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور وسائل محدود،صدرپاکستان

ہمیں اپنے ملک میں آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگااور ملک میں تعداد کی بجائے تعلیمی معیار کو عام کرنا ہوگا،ڈاکٹر عارف عوی

میں اپنےParlimentarians اور Media سے چاہوں گا کہ وہ لوگوں میں زچہ و بچہ کی صحت اور چھوٹے کنبے کی افادیت کی اہمیت کو بھی اجاگرکریں،صدر پاکستان

خواتین کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں ان کیلیے تعلیم، روزگار اور اعلیٰ ترین سطح سے لے کر نچلی سطح تک انھیں بااختیار بنانے کی پالیسیاں وضع کی جائیں،ڈاکٹر عارف علوی

Women Empowerment بغیر کسی بھی ملک کی ترقی کا خواب کامیاب نہیں ہوسکتا،صدر پاکستان

ہماری خواتین بہت محنتی ہیں اور جو خواتین تعلیم حاصل کر چکی ہیں وہ ہرجگہ وہ نمایاں نظر آتی ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کوزیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور قومی معاملات میں شامل کیا جائے،صدر پاکستان

اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ وہ ملک ، معیشت اور معاشرے میں ہماری معاشرتی روایات کے مطابق بلاخوف وخطر اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں،صدر پاکستان

ہمارے مذہب اور ہمارے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے بھی اسی بات کی تلقین کی ہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہماری تقریباً60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ہمیں ان کے لیے میرٹ ، صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے ،ڈاکٹر عارف علوی

تاکہ وہ اپنی روزی تلاش کرسکیں،ان کی فنی تربیت کرنا ہو گی تاکہ وہ مناسب ملازمت ڈھونڈ سکیں،صدر پاکستان

کاروبار شروع کرنے کے لیے چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے عمل کو آسان اور یقینی بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے،ڈاکٹر عارف علوی

آپ ذرا تصور کیجیے کہ اگر ہم Unskilled Labour کی بجائے Skilled Labour کو دوسرے ممالک میں Export کریں تو جہاں وہ بہتر اور باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے وہیں وہ پاکستان کے لیے بہتر شناخت کا باعث بھی بنیں گے،صدر پاکستان

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونماکے لیے کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کرنا ہو گا،صدر پاکستان

فنونِ لطیفہ کی طرف بھی رغبت دلانا ہو گی اور معاشرے کے دانشوروں کی آراء کو پالیسی ساز ی کے عمل میں شامل کرنا ہو گا،ڈاکٹر عارف علوی

اس کے علاوہ ہمارے بچوں کی نشو ونما عالمی معیار سے کہیں کم ہے،صدر پاکستان

ہمارے بچےStunting کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں،ڈاکٹر عارف عوی

ان بچوں اور ان کی ماؤں کو مناسب غذا نہیں مل رہی اور ہمارے ذہنوں میں یہ حقیقت بھی واضح رہنی چاہیے ،صدر پاکستان

سماجی ناہمواری اور غربت سے بہت سے مسائل جڑے ہوئے ہیں،صدر پاکستان

اس لیے علاقائی، معاشی اور سماجی ناہمواری کو دورکرنا انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر عارف علوی

خاص طور پر ہمیں بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں کی تعمیرا ور ترقی پر توجہ دینا ہو گی،صدر پاکستان

آئینِ پاکستان میں ایک اچھا Social contract موجود ہے مگر افسوس یہ ہے کہ اس پر عمل ہو ہی نہیں رہا،ڈاکٹر عارف علوی

میں نئی حکومت سے امید رکھتا ہوں کہ اس Social contract کو ملک میں لاگو کریں گے تاکہ ایک نیا پاکستان وجود میں آسکے،ڈاکٹر عارف علوی

ہمیں اپنے Human Capital میں Invest کرنا ہے تاکہ وہ اس ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں،صدر پاکستان

یہ کام صرف اور صرف یکساں تعلیمی نظام اور دیگر سہولتوں کے ذریعے ہی ممکن ہے،صدر پاکستان

اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ملک کے طول وعرض اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں نظام تعلیم کو مضبوط بنایا جائے، ڈاکٹر عارف علوی

تعلیم کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے تجربے کو دہرانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ صرف حکومت کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کے ذریعے ہی تعلیم عام کی جا سکتی ہے اور اس کا معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے،صدر پاکستان

اس وقت ایک اندازے کے مطابق تقریباً ۳۰ لاکھ سے زائد بچے دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

دینی مدارس کے طلبا کوMain Stream میں لانے کے لیے جدیدنصاب تعلیم کو دینی نصاب تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہیے تاکہ یہ بچے تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبۂ زندگی میں اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کرسکیں،صدر پاکستان

اس سلسلے میں حکومت علمائے کرام کی مشاورت سے ایک متفقہ لائحہ عمل بنائے اور اس پر مستعدی سے عمل کرے،ڈاکٹر عارف علوی

فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام کے اعلان کے بعد جلد از جلد اس کو قومی دہارے میں شامل کرنے کے لیے فاٹا کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں واضح پالیسیاں بنانی پڑیں گی اورفیصلے کرنے پڑیں گے ،صدر پاکستان

پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بعض مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔سب سے بڑا چیلنج مسئلوں سے گھری ہوئی معیشت ہے،ڈاکٹر عارف علوی

کرپشن کے ناسور نے ملک کی اقتصادیات کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، صنعتیں بندہیں ، بے روزگاری عروج پر ہے اور ملک اس وقت قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہو ا ہے،صدر پاکستان

زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ہم اپنے وسائل کا ایک بڑا حصہ قرضوں اور ان کے اوپر سود کی ادائیگی میں صرف کر رہے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی

اس کے علاوہ ہمارا Balance of Trade بھی دگر گوں ہے۔ہمارے برآمدات اور درآمدات میں توازن نہیں ہے،صدر پاکستان

ملک کی معیشت پر گردشی قرضوں کا بوجھ پچھلے سالوں میں بڑھ کر ۱۱۰۰ ارب روپے سے زیادہ ہو گیا ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے،ڈاکٹر عارف علوی

مہنگائی اور افراطِ زر میں اضافہ ہوا ہے اوراس کا اثر عام آدمی خاص طور تنخواہ دار طبقہ پر پڑا ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی معیشت کی بحالی کے لیے تن دہی سے کام کریں اور Vicious Circle of Poverty The سے باہر نکلیں ،صدر پاکستان

میں سمجھتا ہوں کہ معیشت کی سمت کو درست کرنا اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے، ڈاکٹر عارف علوی

میں چاہوں گا کہ حکومت مالیاتی خسارہ کم کرے ، State Owned Enterprises (SOEs) کے مسائل کو حل کرے اورInvestment Friendly پالیسیاں بنائے اور سرمایہ کاری کرنے کے Process کو آسان اور سہل بنائے،صدر پاکستان

اس میں مختلف محکموں کے کردار کو کم اور صوابدیدی اختیار ات کو ختم کرے اور انھیں ایک محدود وقت میں اجازت نامہ دینے کا پابند کرے،ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے بینکوں اور سرمایہ کاروں کو اس سلسلے میں Proactive ہونا پڑے گا اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہو گا ،صدر پاکستان

تاکہ ملک میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ Job Creation بھی ہو ۔ ملک کے تمام ایوان ہائے تجارت اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کریں اور اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کریں تاکہ ضروری پیشرفت کی جاسکے،صدر پاکستان

اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی عوام کی استقامت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جہدِ مسلسل اور قربانیوں سے وطنِ عزیز میں دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پایا جاچکا ہے اور انتہا پسندی کے اثرات بھی سمٹ رہے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

میں ا فواج پاکستان کو Credit دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا میں سب سے کامیاب اور تجربہ کار فوج ہماری ہے۔دنیا کو ہم سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر عارف علوی

اس موقع پر میں اپنی جانب سے اور عوام کی جانب سے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں، صدر پاکستان

شہدا نے عظیم ترین قربانیاں پیش کر کے ہمارے ملک کی آبیاری کی ہے ،ڈاکٹر عارف علوی

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور اُن کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے، آمین،صدر پاکستان

نظام انصاف کی جانب توجہ بھی لازم ہے تاکہ غریب عوام نسلوں تک مقدمات کے چنگل میں پھنس کر مسائل کا شکار نہ ہوتے رہیں،صدر پاکستان

ہمسایہ ممالک بالخصوص اور دیگر اقوام عالم کے ساتھ اچھے تعلقات کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہوتے ہیں ڈاکٹر عارف علوی

نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی خارجہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکاہے ،صدر پاکستان

چین ، امریکہ ، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات کے حالیہ دورۂ پاکستان اور ہمارے وزیرِخارجہ کا دورۂ افغانستان سے ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید گہرائی آئی ہے،ڈاکٹر عارف علوی

انشاء اللہ العزیز بیرونی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ہمیں من حیث القوم اقوام عالم کے ساتھ بالعموم اور اسلامی دنیا کے ساتھ بالخصوص اچھے تعلقات مربوط کرنے ہیں،صدر پاکستان

پاک چین تعلقات مثالی دوستی اور باہمی اعتماد پر محیط ہیں،صدر پاکستان

ہزار موسم ، لاکھ امتحان آئے لیکن پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ترہوتے گئے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی

موجودہ حکومت پاکستان چین اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبے کی بھر پور حمایت کر تی ہے جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر عارف علوی
میں توقع کرتا ہوں کہ حکومت سی پیک کے منصوبے تیزی سے مکمل کرے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور خطے میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا،صدر پاکستان

اسی طرح وسط ایشیا کے ساتھ مختلف تجارتی و توانائی کے منصوبوں پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کیا جائے گا تاکہ معیشت کی ترقی کے اہداف کو یقینی بنایا جا سکے۔،ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہمیں معیشت ، دفاع، ثقافت اور دیگر تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہیے،صدر پاکستان

ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات خصوصی نوعیت کے حامل ہیں جو نہ صرف ہمارے درمیان بلکہ اس پورے خطے میں استحکام کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی

افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے،صدر پاکستان

ہمارے اس ہمسایہ ملک میں دیرپا امن سے ہمارے لیے اور خطے کے لیے تجارت کی نئی راہداریاں کھلیں گی،ڈاکٹر عارف علوی

ہم اس سلسلے میں ہمیشہ انتہائی خلوص سے کام کرتے رہیں گے ،صدر پاکستان

پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہم بھارت کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر مثبت قدم کا خوش دلی سے خیر مقدم کریں گے ،ڈاکٹر عارف علوی

کشمیر کے تنازعے کا حل دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کے لیے لازم ہے۔ تصادم اور Blame Game کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتے ،صدر پاکستان

پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کی عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھے گا،ڈاکٹر عارف علوی

کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے ،صدر پاکستان

کشمیری عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت سے محروم رکھنا قابلِ مذمت ہے ،ڈاکٹر عارف علوی

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق (OHCHR) کی حالیہ رپورٹ ہمارے مؤقف کو تقویت دیتی ہے،ڈاکٹر عارف

عالمی برادری اوردیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،صدر پاکستان

میں اپنے خطاب کے آخر میں آپ تمام ارکانِ پارلیمان کو اس ایوان کا حصہ بننے پر مبارک باد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پاکستانی عوام کی فلاح و ترقی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،ڈاکٹر عارف علوی

اقوام عالم میں پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، انشاء اللہ،صدر پاکستان

اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و نگہبان رہے ۔پاکستان پائندہ باد۔