رات گئے بھیس بدل کر وزیر کا تھانہ نیو ٹائون میں چھاپہ،تھانہ نیو ٹائون ملک کا بد ترین تھانہ جہاں 5 لاکھ کا ایس ایچ او بکتا ہے، 15 اور 13 سال کے بچے جیل میں قید، فریاد سُن کر وزیر شہریار آفریدی آبدیدہ،مکمل ویڈیو دیکھیں ۔ بادبان الرٹ

رات گئے راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی جب حوالات میں داخل ہوئے تو چوری کے الزام میں لائے گیے کم عمر بچوں کی بات سن کر ابدیدہ ہوگئے۔

رات کو عام آدمی کے لباس میں پولیس چیک پوسٹ پر پہنچ کر رعایا کے مسائل جاننے والا یہ ” وزیر ” شہریار آفریدی

آج کے دور میں ایسا حکمراں جسے دیکھ کر سیدنا عمر فاروق کا رات کو پہرہ دینا یاد آجائے ۔ ایسے وزیر کو میرا سلام
کچھ لوگوں کے نزدیک یہ دکھاوے کے لیے ایسا کررہا ہے، اگر اُن کی بات مان بھی لی جائے تو آئیے ہم بھی محض دکھاوے کے لیے ایماندار ہوجائیں اور لوگوں کے لئے دل میں درد پیدا کر لیں۔

ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ بلوچ رجمنٹ سے میجر جنرل عاصم ملک مقرر ۔بادبان الرٹ۔تفصیلات جانئے۔

میجر جنرل محمد عاصم ملک جن کا تعلق پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ سے ہے اُن کو ڈائیریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس مقرر کر دیا گیا ہے۔ جرنل عاصم ملک جرنل آفیسر کمانڈنگ 41 انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔ جنرل عاصم ملک کمانڈ اینڈ سٹاف اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے بلوچ رجمنٹ کی کمانڈ کی اور ایک انفنٹری برگیڈ کی بھی کمانڈ کر چکے ہیں ۔ حال ہی میں پرموٹ ہونے والے سید عاصم کی جگہ ملک عاصم کو ملٹری انٹیلیجنس کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔

سہیل رانا 

بادبان رپورٹ

ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل

پرائیویٹ کالجز پر چیف جسٹس برہم۔ آپ نے تعلیم کا نظام تباہ کر دیا ہے۔ آپ میں اور ایگزیکٹ میں کیا فرق رہ گیا ہے۔ چیف جسٹس ۔ تفصیلات جانئے۔

بادبان رپورٹ : چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرائیویٹ کالجز پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا مطلب تعلیم دینا ہوتا ہے تعلیم بیچنا نہیں۔ پرائیویٹ کالجز میں کوئی استاد نہیں اور وہ ڈگریاں بیچ رہے ہیں ۔ کیا وہ ایگزیکٹ جیسا کام نہیں کر رہے ہیں ؟ ایسے کالجز جنہوں نے غیر قانونی طورپر الحاق کیا ہوا ہے اُن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پرائیویٹ کالجز نے تعلیم کا نظام برباد کر رکھا ہے۔ تعلیم کو محظ بیچا جا رہا ہے اور ڈگریاں بانٹی جا رہی ہیں ۔ تعلیم کے معاملے میں بالکل سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے!!! پاکستان نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کیس کیا تھا کہ پاکستان سے دو سیریز کھیلے گا۔ سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان نے دس ملین ڈالر مانگ لئے۔ کیس آئی سی سی کے سامنے سُنا جائے گا۔ پاکستان وکلاء کی ٹیم دبئی میں موجود۔ گواہ کے طور پر نجم سیٹھی پیش ہوں گے

فیصلہ بدھ کو متوقع ہے۔

آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اسے کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا۔

آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس رکھا ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان کے ساتھ گذشتہ دس سال میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ 2014میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا ہے تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی۔ جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف میں کہا ہے کہ بھارتی بورڈ حکومت کے زیر اثر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

منشا بم کون ہے؟ چیف جسٹس نے آج منشا بم قبضہ مافیا کے خلاف کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی کے رہنما ملک کرامت کھوکھر اور ندیم عباس بارا طلب اور ملوث۔بادبان رپورٹ ۔ تفصیلات جانئے۔

لاہور کے قبضہ مافیا منشا بم کون ہیں؟

یہ لاہور کا ایک قبضہ مافیا ہے جو لاہور میں مختلف جگہوں پر قبضے کرتا ہے۔ 

یہ گروہ مسلم لیگ ن سے بھی منسلک ہے اور سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ملک کرامت کھوکر کی الیکشن کمپین میں یہ قبضہ مافیہ پیش پیش رہا اور الیکشن کمپین میں حصہ لیا۔

یہ جوہر ٹاؤن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے

حال ہی میں انہوں نے ایک شہری کی زمین پر قبضہ کیا تو عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔

سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر پولیس کو سیاسی پارٹیوں کے فون آنا شروع ہو گئے بلکہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ملک کرامت نے بھی سفارشی فون کیا۔ جس کا انہوں نے عدالت میں تسلیم کیا۔

 منشا بم اپنے بیٹوں کے ساتھ جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضےکرتا ہے اور اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں

سعودی مہمان وزیرخارجہ کل پاکستان آئیں گے۔ سعودی وزراء خارجہ کے ساتھ کون کون مہمان ہوں گے تفصیلات جانئے۔

پاکستان پہنچنے والے وفد میں مہمان وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر شامل نہیں، وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے، سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

 پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

 پاکستان کے لیے گرانٹ کا معاملہ اور ادھار تیل سپلائی پر بھی سعودی وفد سے بات ہوگی۔ 

دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

پی ٹی آئی والوں نے کب سے بدمعاشی شروع کر دی، کیا لوگوں نے اس لیے ووٹ دیے تھے، چیف جسٹس

عدالت نے ملک کرامت کھوکھر کو ملزم منشا بم کی سفارش کرنے پر طلب کیا۔عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا منشا بم کون ہے؟ جس پر ایس پی پولیس نے عدالت کو بتایا یہ جوہر ٹاؤن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے، عدالت کے حکم پر کارروائی کی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہو گئے۔

چیف جسٹس نے ایس پی سے پوچھا سفارش کے لیے کس کا فون آیا جس پر ایس پی نے بتایا ایم این  اے ملک کرامت کھوکھر نے منشا بم کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں فوری طلب کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم اپنے بیٹوں کے ساتھ جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضےکرتا ہے اور اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں جس پر چیف جسٹس نے ملزم منشا بم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل رانا سرور کی سرزنش کی۔ 

وکیل نے کیس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملزم منشا کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میں دیکھتا ہوں کون یہاں بدمعاش ہے، پولیس کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور سیاسی مداخلت کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔

قبضہ گروپ کی پیروی ثابت ہوئی تو ملک کرامت کھوکھر بطور ایم این اے واپس نہیں جاؤ گے، چیف جسٹس

عدالت میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی رو پڑے

دوران سماعت ندیم عباس بارا نے رونا شروع کر دیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو، اندر انکار اور پھر رونا شروع کر دیتے ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کر کے ڈیرے بنا رکھے ہیں، کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا جس پر ملک کرامت کھوکھر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں منشا بم کو نہیں جانتا، میں نے ایس پی کو نہیں ڈی آئی جی کو فون کیا تھا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بلائیں اس ڈی آئی جی آپریشنز کو جس نے سفارش کی جس کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت میں پیش ہوکر اعتراف کیا کہ کرامت کھوکھر نے سفارش کے لیے فون کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم این اے کرامت کھوکھر کو جھوٹ بولنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

بادبان نیوز اور ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل کی خبر ایک مرتبہ دوبارہ ایک مشہور زمانہ اخبار نے چُرا لی؟ نیا آئی ایس آئی چیف کو ن ہو گا؟بادبان نیوز کی یہ خبر دوبارہ کاپی کی گئی ۔جانئے یہ مشہور زمانہ اخبار کون ہے۔۔۔

بادبان نیوز کی مندرجہ زیل نیوز کاپی کی گئی

 

دی نیوز اخبار نے یہ خبر چُرا لی جو کہ مندرجہ زیل ہے : بادبان رپورٹ 

خبر کاپی کرنا تو اخلاقی بات نہیں لیکن اگر کاپی کر بھی لی تو حوالہ نہ دینا انتہائی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے۔