آیف بی آر خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں بادبان رپورٹ

ایف بی آر خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں بادبان رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ کا کھنا ھے کہ ایف بی آر خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور صوبوں کو ٹیکس سے اکھٹی ھونے والی رقم صوبوں کو منتقل کر دیا تو ٹھیک ورنہ مزید حالات خراب ھو سکتے ہیں

ایک اور ھواکی بیٹی

لاہور کے علاقہ چوہنگ ڈی ایچ اے، ای ایم ای سوسائٹیز میں گھروں میں کام کرنے والی عالیہ بی بی کو وقار نامی شخص نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس

چوہنگ سابقہ کرایے دار نے ہمسایوں کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس

چوہنگ۔پولیس نے عالیہ بی بی کی درخواست پر ملزم وقار کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے ملزم وقار کی تلاش شروع کر دی ۔۔۔۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد پاکستان کا 6 روزہ دورہ کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کے درمیان دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔

واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں ماہ پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

بھارت کی کسی بھی جہاریت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے جس کی مثال کلبوشن یادیو ہے۔بھارت کشمیر کو آزادی سے نہیں روک سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرتا رہے گا۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ کسی ملک کے دبائو میں نہیں ائیں گے۔سجھوتہ ایکسپریس کے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔ شاہ محمود قریشیی کا جنرل اسمبلی میں دھواں دار خطاب۔مکمل ویڈیو کے لئے کلک کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ ‘میں سابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوفی عنان کےانتقال پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کے عوام نے جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا، پاکستانی عوام نے ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو امن پسند ہے، پاکستان عالمی مفادات کے حصول کیلئے کوشاں رہے گا، پاکستان قومی مفادات، سلامتی کے تحفظ پر کسی قسم کی سودے بازی کا متحمل نہیں’۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے۔

دنیا آج دوراہے پر کھڑی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘آج دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، آج عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتےہیں، موسمیاتی تبدیلی،ماحولیاتی تنزلی، بین الاقوامی جرائم کی روک تھام میں مشکلات درپیش ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات باعث تشویش ہیں، عصر حاضر ایک قاعدےکا متلاشی ہے، پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا رہےگا، پاکستان آزادی سے اب تک اقوام متحدہ کے منشور کا پاسدار اور فعال رکن رہا ہے، ہمیں پانچ مواقع پر کونسل کی صدارت کا اعزاز حاصل رہا۔

مودی حکومت نے تیسری مرتبہ مذاکرات کا موقع گنوادیا، قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘پاکستان اس خطے میں ہے جہاں نوآبادیاتی نظام اور سرد جنگ نے نقوش چھوڑے ہیں، ہم مربوط اور سنجیدہ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے مودی حکومت نے موقع تیسری مرتبہ گنوادیا۔

انہوں ے کہا کہ ‘جموں کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ قرار دادوں پر عمل درآمد، حق خود ارادیت دیے جانے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، دہشتگردی کی آڑ میں بھارت منظم قتل و عام کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکےگا’۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں کمیشن کا خیر مقدم کریں گے امید ہے بھارت بھی ایسا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اکثر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے، سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی پامالی سہتے آرہے ہیں، انسانی حقوق کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے، ہم رپورٹ کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کی سفارش کرتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں بھارت کومقبوضہ کشمیر میں مہم جوئی سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا۔

وزیرخارجہ نے  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ میٹنگ میں بھی مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھٹائی

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین اور سفاکانہ خلاف ورزیوں میں مرتکب بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات کے انبار لگا دیے۔

سشما سوراج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سفاکانہ مظالم کو یک سر فراموش کر دیا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پاکستان سے اپنے بغض کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان سے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ہی قرار دیا اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو بدنام کرنے کے لیے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام بھی دہرا دیا۔

ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سشما نے کہا کہ بھارت کو پڑوسی ملک سے دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو اب تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے بھارت کو بات چیت کی پیشکش کی اور مذاکرات کی پیشکش کے فوری بعد سرحد پر ہمارے فوجی جوان مار دیے گئے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسے ماحول میں بات چیت نہیں کرے گا۔

اس موقع پر وہ یہ بات یک سر فراموش کر گئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پر کئی عالمی ادارے بھارت کو شرم دلانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

In pics: Indonesian earthquake and tsunamiانڈونیشیا میں شدید زلزلے کے تباہ کاریاں، تصاویری جھلکیاں۔۔۔۔۔

The powerful earthquake and tsunami that hit Indonesia’s central Sulawesi has claimed hundreds of victims, a disaster official said Saturday, as rescuers raced to reach the region and an AP reporter saw numerous bodies in a hard-hit city.

Disaster agency spokesman Sutopo Purwo Nugroho told a press conference that four hospitals in the central Sulawesi city of Palu have reported nearly 400 dead and hundreds of injured. He said “many victims” are still to be accounted for.

بادبان رپورٹ 

Foreign Minister meets the Foreign Minister of Niger

The Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi met the Foreign Minister of Niger, Kalla Ankouraou, today. Held in a cordial atmosphere, the discussion ranged issues of mutual concern.

Expressing satisfaction at the close bilateral relations marked by a convergence of view and shared perspectives, the Foreign Minister stressed that Pakistan seeks to further intensify these ties across the entire spectrum. He also thanked Niger for its principled position on the Jammu and Kashmir dispute, and its valuable contribution as member of the OIC Contact Group on Jammu and Kashmir.

Congratulating the Foreign Minister on assumption of office, the Foreign Minister of Niger stated that his government looks forward to working closely with the new government in Pakistan, to infuse further momentum to our bilateral relations. Reaffirming their abiding commitment to the Jammu and Kashmir dispute, Foreign Minister Ankouraou added that Niger will continue to lend its strong support to the legitimate cause of the Kashmiri people.

The Ministers agreed that exchange of high level visits will provide a greater strategic momentum to relations between the two countries. To this end, the Foreign Minister extended an invitation to Foreign Minister Ankouraou to visit Pakistan. The Foreign Minister of Niger consented. Dates for the visit will be coordinated through the diplomatic channel.

Indian Foreign Minister Sushma suraj’s Speech at United Nations General Assembly

UNITED NATIONS: 

External Affairs Minister Sushma Swaraj assured the United Nations General Assembly on Saturday that India was totally committed to achieving the sustainable development objectives for its 1.3 billion people.

Addressing the General Debate of the 73rd session of the UN General Assembly, Ms Swaraj said in 2015, India had established 2030 as a critically important horizon for 17 Sustainable Development Goals.

“A common refrain, from 2015, has been that we will reach that horizon only if India finds its way to this destination. Otherwise, we shall fail,” she said.

“I assure this august gathering…that India will not let you fail. We are totally committed to achieving these objectives for our own people,” Ms Swaraj said.

Policy experts, analysts and think tanks have opined that the global success in achieving the 2030 development agenda is highly reliant on India’s performance.

Ms Swaraj told the 193-member UN body that under Prime Minister Narendra Modi’s leadership, India had initiated unprecedented economic and social transformation that will help the country achieve its Sustainable Development Goals (SDGs) much before time.

The SDGs, otherwise known as the Global Goals, are a universal call by the United Nations Development Programme (UNDP) for action to end poverty, protect the planet, improve health, education and ensuring that all people enjoy peace and prosperity by 2030.

Ms Swaraj highlighted the various initiatives and programmed launched by the Indian government that mirror the targets of the SDGs.

 
 

She said through the ‘Jan Dhan Yojana’, the world’s largest financial inclusion scheme, over 320 million Indians, who had never crossed the door of a bank before, now have bank accounts.

The scheme has enabled the poor to receive allotments from the government’s welfare programmes into their personal accounts, through Direct Benefit Transfer, which has ended waste and corruption in the system.

She also cited the example of ‘Ayushman Bharat’, the world’s biggest health insurance programme launched on September 23.

Describing it a revolutionary scheme, Ms Swaraj said 500 million Indians will benefit from it as they get an insurance cover of Rs. 500,000 per family per year.

“We have a prayer in India: Sarve Santu Niramaya, which means, all should be healthy. The Aayushman Bharat Yojana is the answer to this prayer,” she said.

 

India also launched the largest housing scheme in the world aimed at ensuring that everyone has a roof above their heads.

Under the scheme, the government has set a target of building nearly 21 million homes by 2022. So far, over five million homes for the poor have already been constructed.

Schemes such as Skill Development Programme and Mudra Programme aid in the skill development of the citizens and help the poor turn into entrepreneurs.

Over 140 million Indians have taken Mudra loans and 76 per cent of the beneficiaries are women.

“At the heart of Prime Minister Modi’s transformative vision is a radical idea: that the uplift of any nation is best achieved through the all-round empowerment of women,” Ms Swaraj said, adding that all the ambitious schemes being implemented across India have the welfare of women at their core.

She also told the General Assembly that at a time when some developed nations with huge economies do not offer more than six weeks paid maternity leave, India is implementing the Maternity Benefit Scheme, in which women get 26 weeks of paid leave to care for their newborn.

“In India, we have implemented what women across the world need,” she said.

As independent India marks its 75 years in 2022, Swaraj said Prime Minister Modi has pledged to build a ‘New India’ by then.

This ‘New India’ will be ‘Swachh Bharat, Swasth Bharat’ (clean India, healthy India), ‘Samarth Bharat, Surakshit Bharat’ (prosperous India, secure India), ‘Shikshit Bharat, Viksit Bharat’ (educated India, developed India), ‘Urjawan Bharat, Shaktiman Bharat'(energised India, strong India).

“That is our horizon for India in 2022. We will reach that horizon,” Ms Swaraj said.

Ms Swaraj added that the UN General Assembly has to be made into a platform of understanding, assistance and true justice where nations understand each others’ pain and work with developed countries to ease and eliminate this pain.

“Arrogance has no place in our scheme of things; arrogance is counter-productive and self-defeating. Let us work for the benefit of the less fortunate. Let us work for a world where there is peace, serenity and shared prosperity; a world that is free from terrorism, tension and violence,” she said.

فالودہ فروش کے بینک اکائونٹ میں پونے دو ارب روپے!!! تفصیلات جانئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شربت فروش کے اکاؤنٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم کی موجودگی پر پولیس اور ایف آئی اے حرکت میں آ گئیں۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل کے رہائشی عبدالقادر کے بینک اکاونٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم موجود ہونے کے انکشاف کے بعد اس شخص کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

چالیس گز کے گھر میں رہائش پزیر غریب شہری عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے تو پتہ بھی نہیں کہ کب اس کا اکاؤنٹ کھلا اور اس میں رقم کہاں سے آئی۔

عبدالقادر کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد رقم کا اسے ایف آئی اے کے لیٹر کے ذریعے پتہ چلا اور پھر اُسے طلب بھی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرجانی ٹاؤن میں مکان خریدنے کی غرض سے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا تھا لیکن وہ بھی تصویری بینک اکاؤنٹ تھا۔

عبدالقادر نے کہا کہ اسے جب اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا پتہ چلا تو اسے کسی قسم کی حیرانی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو اپنی ریڑھی لیکر فالودہ شربت فروخت کرنے کے لیے چلا گیا تاکہ دیہاڑی لگائی جا سکے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹ کا کیس جو اب منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل ہو چکا ہے، ممکن ہے کہ یہ اسی طرز کا کیس ہے۔

فالودے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے والا کا سراغ لگا لیا گیا

 فالودے والے کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرانے والے کا پتہ لگالیا اور فالودے والے کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ایک بزنس گروپ نے کی ہے۔

رقم ٹرانسفر کرنے والے بزنس گروپ کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے 2014 اور 2015 میں منتقل ہوئے تھے۔

تفتشی حکام کے مطابق عبدالقادر کا بےنامی اکاؤنٹس کی طرز پر نیا کیس ہے جس کا منی لانڈرنگ سے تعلق نہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس مختلف بزنس گروپس ملک کے مختلف حصوں میں کھلواتے ہیں اور ایسے اکاؤنٹس بزنس گروپ ٹیکس بچانے کےلیے کھولتے ہیں۔

تفتیشی حکام نے کہاکہ اس نوعیت کے اکاؤنٹس کو ٹریڈ اکاؤنٹس کہا جاتا ہے، جس کے نام پر اکاؤنٹ کھلتا ہے، اسے پیسے بھی دیئے جاتے ہیں۔

چھ سالہ ارمش کو قتل کر کے شاپر میں ڈال کر پھینکنے والی عورت کون نکلی؟ قیامت خیز انکشاف۔ جانئے۔

حیدرآباد میں 6 سالہ کم سن بچی ارمش کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، بچی کو اسی کی ماں نے قتل کیا۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ارمش کی ماں شگفتہ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا، ملزمہ نے بچی کو سیرپ پلایا، پھر اس کی ناک دبا کر قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمہ شگفتہ نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ آئے دن گھر پر جھگڑا ہوتا تھا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق  قتل کامعمہ دوسری سی سی ٹی وی وڈیو سے حل ہوا، پہلی وڈیو میں شگفتہ ناز برقعہ پہن کر لاش رکھ کرگئی، دوسری وڈیو میں برقعے کے بغیر آنیوالی خاتون پرشک ہوا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں بچی کے والد سے پوچھا تو وہ روپڑا، آفتاب آرائیں نے بتایا کہ یہ تو اس کی بیوی شگفتہ ہے، پھر بچی کی والدہ کو بلاکر پوچھا تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کوغنودگی کی دوائی پلاکر دم گھونٹ دیا، بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ماں نے لاش پھینک دی تھی۔

شگفتہ ناز کا کہنا ہے کہ ‘میرا شوہر مجھ پر بہت تشدد کرتا تھا، کماتا نہیں تھا، کاروبار کیلئے میری ماں سے 6 لاکھ روپے بھی لیے، آئے دن گھر میں جھگڑے ہوتے تھے، بات طلاق تک جا پہنچی تھی، میں روزانہ کے تشدد سے بے زار ہوگئی تھی، سوچا تھا بیٹی کو مار کر خودکشی کرلوں گی’۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق بچی کی ماں بظاہر نفسیاتی مریضہ لگتی ہے، خاتون نے آج بھی کٹ لگا کر خود کو زخمی کرلیا تھا۔

بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس دیکھا گیا تھا کہ ارمش کی لاش ایک برقع پوش نے بیگ میں ڈال کر لطیف آباد 10 نمبر چوک میں ایک سنسان گلی میں پھینکی۔