پی ٹی سی ایل مافیہ کے روپ میں اور یو بی ایل /حبیب بینک منی لانڈرنگ میں ملوث اور امریکہ میں بندش۔۔۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشاہد اللہ کی دوبارہ چھترول کر دی ، پوسٹ انٹرنیشنل کی 8 روز قبل شایع کی گئی خبر سچ ثابت اور عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی اور ندیم منج منگلا اور عباسی صاحب لاجسٹک چیف تعینات، اپوزیشن کے کونسے 4 لیڈر گرفتار؟؟ 50 لاکھ گھروں کا افتتاح اور چیف جسٹس کے ریمارکس ۔۔۔ اور بہت کچھ جاننے کے لئے روزنامہ ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل وزٹ کریں۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں ۔

 

پی ٹی سی ایل مافیا کا روپ دھار گئی، ملک کے تمام ڈی ایچ اے سیکٹرز سیکٹرز میں سروس معطل، انتظامیہ غائب، پی ٹی اے کا چیئرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سیکرٹری مافیا کا حصہ بن چکے ،تفصیلات بادبان رپورٹ

یو بی ایل ، حبیب بنک منی لانڈرنگ میں ملوث، امریکہ میں بندش
پی ٹی سی ایل مافیا کا روپ دھار گئی، ملک کے تمام ڈی ایچ اے میں سروس معطل، انتظامیہ غائب
کروڑوں روپے کی ڈیفالٹر اتصالات نے اپنے آپریشن بند کر دیئے،اتصالات کمپنی صرف24فیصد کی مالک ہے جس نے 50ہزار ارب پی ٹی سی ایل کے روپوں پر قبضہ کر رکھا ہے


پی ٹی اے کا چیئرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سیکرٹری مافیا کا حصہ بند چکے ہیں،امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں حبیب بنک اور یو بی ایل کی سروسز امریکہ اور لندن میں معطل کر دی دہیں 
جب حبیب بنک کے صدر اور سینئرز سے پوچھا گیا تو ان کے نمبرز بند تھے پی ٹی سی ایل کے سکندر نقی اور ارسلان کا جواب دینے سے انکار

 

ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں سامنے آ گیا

ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان صادق کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران جعلی اکاونٹس کے ماڈل گرل ایان علی سے تعلق کا سراغ لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک جعلی اکاونٹ سے ایان علی کے اکاونٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی  جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

Finance Minister Asad Umar meets President World Bank.

 

Finance Minister Asad Umar meets President World Bank. Matters between Pakistan and world Bank discussed in the meeting.

Delegations of 149 countries were attending the IMF and World Bank meeting in (Bali) Indonesia. Finance Minister Asad Umar is leading the Pakistani delegation.

سینیٹ میں مشاہد اللہ کی انفارمیشن منسٹر کے ہاتھوں چھترول ۔۔۔ کسی کی دی ہوئی سیٹ پر نہیں آئے تین نسلوں سے وزیر ہیں اور گورنر چلے آرہے ہیں۔۔۔مشاہد اللہ کا خاندان صرف جوتے پالش کرنے والے ہیں ۔۔۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری

بادبان رپورٹ : سینیٹ میں انفارمیشن منسٹر نے ایک مرتبہ دوبارہ مشاہد اللہ کی چھترول کر دی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ کے بھائی کیسے سفارشوں پر پی آئی اے میں بھرتی ہوئے اور پروموشن لیتے رہے۔ مشاہد اللہ پہلے ایف آئی اے میں جائیں اور  اپنی صفائی دیں۔ ہم  بھیک میں دی ہوئی سیٹ پر نہیں آئے ہیں تین نسلوں سے وزیر اور گورنر چلے آرہے ہیں۔ پی آئی اے کو غرق آپ لوگوں نے کیا اور اب کہتے ہیں کہ پوچھیں بھی نہ۔ فواد چوہدری

 

عباس احسن سی پی او راولپنڈی نے تین آفیسرز کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔بادبان الرٹ

بادبان رپورٹ : تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے سٹیٹ منسٹر شہریار آفریدی سے ملاقات کی ۔۔۔سی پو او نے تین آفیسرز کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔ شہریار آفریدی نے ان تین آفیسرز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا ۔۔۔

اپوزیشن چاہتی ہے کہ سارے مل کر ایک کرپشن یونین بنائیں ۔۔۔۔ اپوزیشن چاہتی کے کہ لوٹے ہوئے پیسے کی بات نہ کی جائے۔ جو سہولت دے سکتے ہیں دے رہے ہیں ۔۔۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپٹ نظام کیخلاف ہے، جن بیوروکریٹس نے حکومتی احکامات پر عمل نہیں کرنا وہ گھر چلے جائیں۔

پاکستان تحریکِ اںصاف کا مینڈیٹ کرپٹ نظام کیخلاف ہے، اس لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا، ہم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں، بیوروکریسی کو ہمارے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری واضح لائن ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر بیوروکریسی نے عمل کرنا ہے، جو بھی احکامات نہیں مانے گا وہ گھر جائے گا، جن بیوروکریٹس کو حکومت سے اختلاف ہے وہ حکومت سے الگ ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملک کے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب نہ لیا جائے اور سب مل کر کرپشن یونین بنائیں لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور تسلسل سے جاری رہے گا۔

لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ,,ملک پر راتوں رات 900 ارب کا قرض چڑھ گیا ہے۔ مریم جیل جا سکتی ہے تو علیمہ خان کی بھی آف شور کمپنی ہے اور آج بابر اعوان اربوں کی کرپشن کرکے دندناتے پھر رہے ہیں …حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتاری کے معاملے پر اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف آج سہ پہر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا گیا تھا

حمزہ شہباز کا دھرنے سے خطاب

حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھے بجلی گیس مہنگی نہیں ہو گی مگر دونوں چیزیں مہنگی ہو گئیں، ملک پر راتوں رات 900 ارب کا قرض چڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب نے کبھی سچ نہیں بولا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قتل کے مقدمے میں دیت دیکر باہر نکلے جب کہ اربوں روپےکا غبن کرنے والے آپ کے سینیر وزیر بن کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نیا لیڈر عمران خان ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی 22 ارب روپے لوٹنے والوں میں شامل ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ مریم جیل جا سکتی ہے تو علیمہ خان کی بھی آف شور کمپنی ہے اور آج بابر اعوان اربوں کی کرپشن کرکے دندناتے پھر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب احتساب گھر سے شروع کریں، کے پی میں میٹرو بس کھنڈر بن چکا ہے۔

,غریب اور تنخواہ دار طبقے کے لیے 5 سال کے دوران 50 لاکھ گھر بنانے کا ہدف ہے, اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ماڈل تیار کر رہے ہیں,50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا,,,پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور تنخواہ دار طبقے کے لیے 5 سال کے دوران 50 لاکھ گھر بنانے کا ہدف ہے، 40 انڈسٹریز براہ راست گھر منصوبے سے منسلک ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے لیے ‘اپنا گھر اتھارٹی’ کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھر منصوبے میں حکومت کا کام رکاوٹیں دور کرنا ہوگا اور ترقیاتی کام پرائیوٹ سیکٹر کرے گا اور اس منصوبے میں غیرسرکاری تنظیموں کو بھی شامل کریں گے جس میں ‘اخوت’ بھی شامل ہے جس نے بے گھروں کو اپنا گھر دینے میں زبردست کام کیا ہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے ایک اتھارٹی بنائیں گے جو 90 روز میں منصوبے سے متعلق فریم ورک مکمل کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کی کچی آبادی کو ہٹا کر انہیں سارے حقوق کے ساتھ پراپرٹی حقوق دیں گے اور 7 ڈسٹرکٹ میں پائلٹ پراجیکٹ چلے گا جہاں لوگوں کی رجسٹریشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھر بنانے کی اسکیم اس لیے ناکام ہوتی آئی ہے کہ پہلے گھر بنائے جاتے ہیں اور پھر لوگوں کو ٹھہرایا جاتا ہے، لیکن ہم پہلے 60 روز میں رجسٹریشن کے عمل سے گزریں گے اور طلب کے مطابق گھر تعمیر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ماڈل تیار کر رہے ہیں، نیشنل ریگولیشن ریگولیٹی 60 روز میں بنائیں گے جس کا کام رکاوٹیں دور کرنا ہوگا، کنسٹرکشن انڈسٹری کے راستے سے رکاوٹیں بھی دور کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ سرمایہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں، اس کے لیے ہماری لا مسٹری کام کر ہی ہے اور اس کا ڈرافٹ بھی 60 روز میں سامنے آجائے گا۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جب کہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔