آئی ایس آئی میں تمام ریڈ ٹیپ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ چاروں صوبوں کے سربراہان بھی تبدیل۔ آئی ایس آئی میں دو میجر جرنلوں کی بھی تعیناتی۔ نئے آئی ایس آئی چیف ان ایکشن۔۔۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے نہ جانے میں کنفیوز۔۔۔خواجہ آصف کب گرفتار ہوں گے اورنیب کے خلاف دو جماعتوں کا اتحآد کیسے؟ دو سینیٹرز نا اہل۔۔۔عوام ضروریات زندگی سے بھی محروم۔۔۔ اور پہت کچھ جانئے روزنامہ ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل میں اور آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

آئی ایس آئی میں تمام ریڈ ٹیپ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ چاروں صوبوں کے سربراہان بھی تبدیل۔ آئی ایس آئی میں دو میجر جرنلوں کی بھی تعیناتی۔ نئے آئی ایس آئی چیف ان ایکشن۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں

جنرل سید عاصم کی بطور ڈی جی تعیناتی کے بعد آئی ایس آئی میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے۔

دو نئے میجر جنرل تعینات کئے جائیں گے۔ ایک اہم میجر جنرل کی بھی تبدیلی۔

چار صوبوں کے کمانڈر بھی تبدیل ہوں گے۔ اسلام آباد کے آئی ایس ائی برگیڈئیر رامے کو بھی تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی تعیناتی کے بعد نئے آئی ایس آئی چیف نے دو نئے میجر جنرل لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیسرے ایک اہم میجر جنرل بھی تبدیل ہو سکتے ہیں ۔

بادبان ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ خبر روزنامہ ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل نے شائع کی جس میں مزید لکھا گیا کے تمام ریڈ ٹیپس کے افسران کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس آئی کو ملٹری انٹیلیجنس جیسا سچا اور کھرا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے تمام بڑے ، چھوٹے افسران اور جوانوں سے ایمانداری کا حلف بھی لیا۔


رپورٹ سہیل رانا
چیف ایڈیٹر ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل
بادبان ٹی وی

مریم نواز اور نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنےکے بارے میں اہم پیش رفت۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وزارت داخلہ نے نیب سے رائے مانگ لی۔ وزارتِ داخلہ نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لئے مختلف سفارشات پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور نیب سے بھی معلومات اور قوائد کی فراہمی کی استداء کی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں یہ فیصلہ منظر ؑعام پر آ جائے گا۔ سب سے پہلے جاننے کے لئے بادبان نیوز وزٹ کرتے رہیں ۔ شکریہ 

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کر رہی اور آئی ایم ایف سے کوئی قرضہ نہیں لے رہے۔ وزیر اعظم۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، مسائل کے حل کے لیے دوست ممالک سے رابطے کررہے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں وزیراعظم سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر (سی پی این اے) کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عوام کو پیس کر رکھ دیا گیا۔غریب عوام پر کھانا پینا ، اوڑھنا سب مہنگا کر دیا۔ غریب عوام کی کمر توڑ ٹنے کو تیار۔ پہلے جو غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا لیتی تھی اب وہ بھ گئی۔ بادبان رپورٹ

بادبان رپورٹ : عوام کو پیس کر رکھ دیا گیا۔غریب عوام پر کھانا پینا ، اوڑھنا سب مہنگا کر دیا۔ غریب عوام کی کمر توڑ ٹنے کو تیار۔ پہلے جو غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا لیتی تھی اب وہ بھی عوام کی دسترس سے باہر۔  

حکومت نے 570 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ڈبل روٹی، انڈے دودھ بھی شامل ہیں ۔

ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔ روزمرہ کی اشیا دودہ، انڈے، ڈبل روٹی، دالیں ، گندم، کیکس، باہر سے امپورٹ کی ہوئی تمام اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔ 

حکومت نے عوام کئ کمر توڑنے کا بندوبست کر لیا اور مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے۔ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والوں کو وزارتیں مل گئی ہیں ۔ وہ یورپ کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ یورپ کے ایک شہر میں قحط پڑ گیا اور عوام بلبلا اُٹھی۔ مشیر نے ملکہ کو بتایا کہ عوام کے لئے اناج نہیں ہے عوام مر رہی ہے تو ملکہ نے حیران ہو کر جواب دیا کہ اگر گندم نہیں ہے تو کیکس کا استعمال کیو نہیں کرتی عوام۔ یہی حال موجودہ حکومت کا ہے۔ 

 

شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں فوج کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں فوج کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش
 اشفاق پرویز کیانی اور اُن کے بھائی برگیڈیئیر کیانی کا نام ،شہباز شریف 35 ارب روپے کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا کریڈٹ لیتے رہے۔

کرپشن میں پکڑے ہوئے شہباز شریف ایک طرف تو جیل میں بیٹھ کر ڈیل کر رہے ہیں تو دوسری طرف فوج کو بدنام کرنے کا کوئی موقع بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ گرفتاری سے قبل شہباز شریف نے رانا مشہود کے زریعے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کا بیان دلوایا اور آج ایک مردے کو زندہ کرنے کی کوشش کی۔

پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ آسٹریلیا کی بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بلے بازی 145 رنز پر آوٹ …بادبان رپورٹ

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے 145 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے ہیں اور اس طرح گرین کیپس کی مجموعی برتری 281 رنز ہو گئی ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری میچ میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح قومی ٹیم کو 137 رنز کی برتری ملی۔

کیلاش میں زبردستی کلمے پڑھا کر زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دیں گے ۔ چیف جسٹس۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے کیلاش میں زبردستی کلمے پڑھا کر زمینوں پر قبضوں کا نوٹس لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں نے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو ہدائیت دی کے معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔