امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب میں سفیر فارغ، 20 مزید ہوں گے۔۔۔سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ملک ریاض اورآصف زرداری کی گرفتاری۔۔۔115 سیکرٹریوں کی تبدیلی کا فیصلہ۔۔۔جیل کی صفائیاں شروع اور اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ۔۔۔ اور بہت کچھ جانئے ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل پر۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔۔۔

ائیر مارشل ارشد ملک پی آئی اے کے سربراہ مقرر۔۔۔ ائیر لائن کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہو گا ۔۔۔ کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا… کارکنان کے نام پیغام۔۔۔ بادبان رپورٹ

ائر مارشل ارشد ملک پی آئی اے کے سربراہ مقرر
ائر لائن کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہو گا ، کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا
کارکنان کے نام پیغام

پی آئی اے سے کسی کونہیں نکالا جائے گا ، تما م کارکنان کو مل جل کر ادارے کی عظمت رفتہ کی بحالی کے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے آج ایئر لائن ہیڈ آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا۔
ارشد ملک نے پاکستان ائر فورس کے ساتھ چالیس برس سے زائد عرصے تک کام کیا اور ترقی کرتے ہوئے ائر مارشل کے عہدے تک پہنچے۔ پی آئی اے میں تعیناتی سے قبل وہ وائس چیف آف ائر سٹاف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اندرون ملک و بیرون ملک متعدد انتظامی اور قائدانہ صلاحیت کے کورسز میں شرکت کی۔انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن اور امریکہ سے ائر کمانڈ اور سٹاف کورس مکمل کیا۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے اعلیٰ انتظامی کورسز بھی مکمل کئے۔ وہ ایک مستند فائٹر پائلٹ ہیں حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے نواز ا ہے۔ وہ بطور چیئر مین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قطر،ترکی، آذربائیجان اور نائجیریا سے تقریباًایک سو سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے کامیابی سے مکمل کئے جس سے ملک کو خاطر خواہ زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا۔ اس کے علاوہ وہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کے معاہدوں کے متعلق مذاکرات میں شامل رہے۔
ائر مارشل ارشد ملک نے ائر لائن کارکنان سے اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ان کو ایک نئے ادارے میں قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے ۔ وہ حکومت پاکستان کے بھی مشکور ہیں جس نے ان کو پی آئی اے کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے منتخب کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ وہ پی آئی اے کو درپیش مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور وہ ان کو دور کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوشش کریں گے۔
ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ اگرچہ ائر لائن معاشی اور انتظامی مشکلات سے گزر رہی ہے مگر وہ پر امید ہیں کہ ان کو دور کرنے میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل رہے گی اور قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کے مطابق عمل کر کے پی آئی اے ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات بہت ہیں مگر کوئی مشکل ایسی نہیں جس کو حل نہ کیا جاسکے ۔ پی آئی اے پوری قوم کاادارہ ہے اور اس کی قلیل وقت میں بحالی کے لئے پی آئی اے کے تمام کارکنان کو اپنی تما م تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا پی آئی اے کا مجموعی تشخص بہترکرنے کے لئے پروازوں کی آمدرورفت کو بہتر بنانا ہو گا اور مسافروں کے لئے خدمات کے معیار میں بہتری لانا ہوگی ۔مالی نظم و ضبط کو بہتر بناتے ہوئے آمدنی کو بڑھانے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تا کہ فاضل آمدنی سے قرضوں اور ادائیگیوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ ائر لائن کے موجودہ نظام کوایوی ایشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہو گا۔ ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے انسانی وسائل ایک قومی اثاثہ ہے اور کسی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا تا ہم جو لوگ ادارے اور ملک کی بدنامی کا باعث بنیں گے ان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ یہ ہرکارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ائر لائن کی بہتری کے لئے کام کرے اور مجھے امید واثق ہے کہ انشا ء اللہ پی آئی اے بہت جلد کامیابیاں حاصل کرے گی۔
*****

وزیراعظم عمران خان کی بہن کی بھی دبئی میں جائیداد سامنے اگئی۔ کئی اہم شخصیات کی جائیدادیں سامنے آگئیں۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں جانئے۔

دبئی میں کس کی کتنی جائیدادیں؟ ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، 35 سیاسی شخصیات، ان کے رشتے دار اور بیوروکریٹس کی جائیدادوں کا بھی انکشاف، وزیراعظم کی بہن علیمہ خانم بھی دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک، نوٹس جاری۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں میں شامل ہے۔

مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں،عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی 3 جائیدادوں جبکہ سینیٹر تاج محمد آفریدی بھی دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد کی بھی دبئی میں 16 جائیدادیں ہیں۔ سابق لیگی سینیٹر انور بیگ کی اہلیہ بھی دبئی میں فلیٹ کی مالک نکلیں۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ اور پرویز مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیوں کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

میر حسن تالپور، سابق سینیٹر عمار احمد خان، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آر افسر واصف خان، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان، سرکاری افسر آغا مسعود عباس، زرعی ترقیاتی بینک کے ارشاد احمد، کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ کے نام بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

رضوانہ امین، عرفان مروت اور دلدار چیمہ نے دبئی جائیداد کی ملکیت سے انکار کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پیش ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے 386 افراد کے خلاف تحقیقات روک دی گئی ہیں، دبئی میں 374 جائیدادیں رکھنے والے افراد نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء سے فائدہ اٹھایا، 150 افراد نے تسلم کیا کہ انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں اپنی جائیدادیں چھپائیں جبکہ 674 افراد نے ایف آئی اے میں بیان حلفی داخل کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 900 پاکستانیوں کی دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے 44 افراد نیب میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، 200 افراد نے بیان حلفی میں اپنی جائیدادیں تو ظاہرکیں مگر ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

پاکستان کو ویلفیر اسٹیٹ بنا نا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہونگے: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی یورپی یونین کے وفد سے بات چیت۔ بادبان رپورٹ ۔

پاکستان کو ویلفیر اسٹیٹ بنا نا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہونگے؛ اسپیکر قومی اسمبلی
    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ معیشت کو استحکام دینا موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے ان خیالات کا اظہار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یورپین یونین الیکشن آبزرو رمشن کے وفد سے ملا قات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صحیح معنوں میں عوام کا ترجمان بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، ماحولیات، احتساب اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں لہذاکرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہی ہو گا اور کوئی بھی اس سے مبرا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ویلفیر اسٹیٹ بنا نا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیا م کے لیے پا کستان نے بڑی قربا نیا ں دیں اور پا کستا ن کا ہر گھر دہشتگردی سے متا ثر ہو ا،دہشتگردی کے خلا ف جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی اس کی وجہ سے ہمیں بھا ری جا نی و ما لی نقصانا ت اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان نے دہشتگردی پر بڑی حد تک قا بو پا لیا ہے جس سے غیر ملکی سر ما یہ کا روں کے اعتما د میں اضافہ ہو ا ہے جس کے باعث وہ پا کستان میں سر ما یہ کا ری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر ا تعلق پا کستان کے اس خطے سے ہے جس نے دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں بڑی قر با نیا ں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے پا کستان کو وہ پزیرائی نہیں دی جس کا وہ مستحق تھا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کی سیا سی قیا دت علا قائی را بطوں کو فروغ دینے اور خطے سے دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

    یورپین یونین کے وفد نے اسد قیصر کو سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہو ریت کا استحکا م اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی خو ش آئندہے۔ وفد نے کہا کہ پورپین یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپین یونین پاکستان میں جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھے گا۔ وفد نے سپیکر کو الیکشن 2018ء کے حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ بھی پیش کی۔

پروفیشنل سفارتکار ہی دوسرے ممالک میں سفیر تعینات ہوں گے۔20 مزید سفارتکار فارغ ہوں گے۔ سیاسی بنیادوں اور سفارشوں پر لگائے گئے سفیروں کو واپس بلایا جائے گا۔کیا ڈاکٹر فیصل جو 2010 حج کرپشن میں اور بھارتی سفارتکاروں سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں اُن کو واپس بُلایا جائے گا؟ انتہائی نرم لہجہ رکھنے والے شاہ محمود قریشی بھی برس پڑے ۔تفصیلات بادبان رپورٹ میں۔

کوئی نا اہل اور کرپٹ افسر سفیر نہیں لگایا جائے گا۔
پروفیشنل سفارتکار ہی دوسرے ممالک میں سفیر تعینات ہوں گے۔
جدہ سے بھی پاکستانی سفیر شہریار اکبر خان کو واپس بُلا لیا گیا۔

لندن میں نفیس زکریہ تعینات کر دئے گئے ہیں ۔ پیرزادہ کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی سیاسی بنیادوں اور سفارشوں پر لگائے گئے سفیروں کو واپس بلایا جائے گ۔ جو ملک کے لئے کام نہیں کر سکتا وہ ہماری حکومت میں نہیں رہ سکتا۔ انتہائی نرم لہجہ رکھنے والے شاہ محمود قریشی بھی برس پڑے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فیصل ای- 7 میں پچاس کروڑ کے گھر میں رہتے ہہیں اور 2009-2010 میں حج  کرپشن میں بھی ملوث ہیں۔

اور سیاسی بنیادوں پر ترجمان وزارت خارجہ ہیں اور بھارتی سفارتکاروں سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں ۔کیا کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر فیصل کو بھی پیر زادہ کی طرح نکالا جائے گا؟ بادبان رپورٹ
نئے سفیر اور نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کے عمل میں کچھ وقت لگے گا ، نئے ناموں پر وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت ہوچکی ہے،شاہ محمود قریشی
حکومت نے امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، کینیڈا اور قطر سمیت متعدد ممالک میں نئے سفیروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ میں نفیس ذکریا کو ہائی کمشنر تعینات کیا جارہا ہے جبکہ امریکا سے علی جہانگیر صدیقی کو واپس بلایا جارہا ہے جہاں ان کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے سفیر اور نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کے عمل میں کچھ وقت لگے گا اور نئے ناموں پر وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت ہوچکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز کو سفیر تعینات کر رہے ہیں، تمام تعیناتیاں کیرئیر سفارتکاروں کی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈا رضا بشیر تارڑ،دوحہ میں سید احسن رضا شاہ، مراکو میں حامد اصغر خان، سربیا میں شہریار اکبر خان ، ہوانا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل تعینات کیا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کا وفد اسلام آباد آیا ہوا ہے جب کہ 16 لاکھ پاکستانی یواے ای میں ہیں جہاں سے پاکستانی 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کاخطیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متحدی عرب امارات کی بڑی کمپلنیوں کے سی ای اوز کے وفد کی پاکستان آمد۔ کیا کچھ انویسٹمنٹ کریں گے؟ یا آنا جانا لگا رہے گا؟ بادبان رپورٹ

متحدی عرب امارات کی بڑی کمپلنیوں کے سی ای اوز کے وفد  کی پاکستان آمد۔ کیا کچھ انویسٹمنٹ کریں گے؟ یا آنا جانا لگا رہے گا؟ 
وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات نے کی۔
یہ اُسی تناظر میں ہو رہی ہے جس طرح عمران خان نے سعودی عرب جاتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں محمد بن زید النیان سے ملاقات کی تھی
شاہ محمود قریشی کے مطابق متحدہ عرب عمارات کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں گی۔
متحدہ عرب امارات سے تعلقات پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
یو اے ای کے وفد کو دوستی  کا واضح پیغام دے کر بھیجا ہے۔
ملاقات میں طے کیا گیا کہ زراعت میں کیسے بہتری  لائی جا سکتی ہے۔  

بادبان رپورٹ