چند عناصر ہمارے صبر کا امتحان مت لیں۔وزیر اعظم۔۔۔آج پنجاب بھر میں سکول اور کالجز بند رہیں گے ۔۔۔مولانا کی آل پارٹیز کانفرنس کی وفات۔۔۔۔آصف زرداری کی حکومت کو مل کر کام کرنے کی پیشکش۔۔این آر او مانگی ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف ۔۔۔اعظم سواری کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔اور بہت کچھ جانئے روزنامہ ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل میں۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔۔۔

لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ موبائل سروس بند ہوتے ہی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔تفصیلات بادبان رپورٹ میں۔

لاہور ، اسلام آباد،  راولپنڈی میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ۔

آپریشن کے لئے پنجاب رجمنٹ اور رینجرز کو روانہ کر دیا گیا۔

تمام اختیارات دے دئے گئے۔

موبائل سروس بند ہوتے ہی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

بادبان رپورٹ 

 

 

عوام سے جیننے کا حق چھین لیا گیا۔عوام کو زندہ دفن کرنے کی تمام تیاریاں مکمل اور آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔

اوگرا ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ملکی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کمشنراسلام آباد کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس طلب ، بادبان رپورٹ

‏چیف کمشنراسلام آباد کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس طلب،ذرائع

‏ڈپٹی کمشنراسلام آباد، ڈی آئی جی،ایس ایس پی اورتمام ایس پیزکواجلاس میں بلالیا گیا،ذرائع

‏جڑواں شہروں کے راستوں کو کھولنے کےلیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،ذرائع

‏پر امن طور پر منتشر نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور،ذرائع

‏دھرنے کے شرکا کو پر امن طور پر راستوں سے ہٹانے کی کوشش کی جائے گی،ذرائ

پرائیویٹ سکولز ، کالجز کل مکمل بند۔۔۔جی ٹی روڈ پر لوگ روڈوں پر بُلبلا اُٹھے۔۔۔گاڑیوں میں محصور بچے، عورتیں اور بزرگ سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور۔۔۔پورا پاکستان مفلوج اور انتظامیہ بے بس۔۔اوپر سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان سونے پر سہاگہ۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف سڑکوں پر بولنے والی زبان کو وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں استعمال کر دیا اور جس کو نہیں معلوم تھا اُسے بھی پتہ چل گیا کہ انارکہ کس حد تک پھیل چُکی ہے۔بادبان رپورٹ

پرائیویٹ سکولز ، کالجز نے کل کے لئے مکمل چُھٹی کی کال دے دی۔ 

 جی ٹی روڈ پر لوگ روڈوں پر بُلبلا اُٹھے۔ ہیوی ٹریفک جی ٹی پر ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہے اور جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور تک بند ہو چکی ہے۔ 

گاڑیوں میں محصور بچے، عورتیں اور بزرگ سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور۔۔۔پورا پاکستان مفلوج اور انتظامیہ بے بس ۔ بادبان رپورٹ
اوپر سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان سونے پر سہاگہ۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف سڑکوں پر بولنے والی زبان کو وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں استعمال کر دیا۔ 

’شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں مل سکے گی؟بادبان رپورٹ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستان کی شہریت نہیں مل سکے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو پاکستانی شہریت دلانے کیلئے بھارتی شہریت چھوڑ نا پڑے گی۔ پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت دہری شہریت کسی اور ملک کے ساتھ تو رکھی جا سکتی ہے لیکن بھارت کے ساتھ نہیں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کا بیٹا بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوا ہے۔

مولاناکی آل پارٹیز کانفرنس میں سے ہوا نکل گئی : بادبان رپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے قبل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس بہت ضروری ہے۔ مولانا

آسٹریلیا کو دھول چٹانے والے اب نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹاکرہ : پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ابوظہبی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔

شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور آج واپس ابوظہبی پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔