وفاقی حکومت ان ایکشن …خادم رضوی اور قادری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ…صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری۔اور تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

سہیل رانا رپورٹ

sranabadban@gmail.com

اسلام آباد(رپورٹ بادبان .ٹی وی)وفاقی حکومت ان ایکشن خادم رضوی اور قادری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر 1680افراد کی فہرست تیار، صوبائی حکومت کا کریک ڈائون،915ویڈیوزاور 1870تصاویر وزارت داخلہ کو موصول، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، ایک سیاسی جماعت اور لینڈمافیا کے سرغنہ کی پشت پناہی کی بھی اطلاعات۔ 

خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکائونٹ بھی بلاک کر دیا گیا۔ 


احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں تیزی

وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے صدارت کی

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود

ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پی ٹی اے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سینئر حکام بھی موجود

شناخت میں آنے والے شرپسندوں کی فوری گرفتاریوں کا فیصلہ

ملک بھر سے جمع ہونے والے توڑ پھوڑ کے تصاویری اور ویڈیو شواہد کی روشنی میں کارروائی کی حکمت عملی پر غور

ایف آئی اے، نادرا اور پی ٹی اے کے ڈی جیز سے شرپسندوں کی شناخت سے متعلق رپورٹس کل شام تک طلب

شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری کیلئے وزارت دفاع سے مدد حاصل کرنے کا بھی فیصلہ

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر مملکت داخلہ

نہایت محنت مزدوری سے حاصل کی گئی املاک کو نہایت بےدردی سے تباہ کیا گیا، وزیر مملکت داخلہ

عوام بھی شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری میں حکومت اور پولیس کی مدد کریں، وزیر مملکت داخلہ

سہیل رانا رپورٹ

sranabadban@gmail.com

پاکستان ٹی 20 سیریز کا بے تاج بادشاہ۔۔۔بابر اعظم دُنیا کے تیز ترین بلے باز اور شاداب ٹی 20 کے نمبر ون بائولر قرار۔۔۔کپتان دنیائے کرکٹ کے سب سے بہترین کپتان کے ساتھ وکٹ کیپر قرار۔ بادبان رپورٹ۔

سہیل رانا رپورٹ

sranabadban@gmail.com

بادبان رپورٹ : پاکستان نے نیوزی لیڈ کو کلین سویپ کر دیا۔ کپتان سرفراز کی تباہ کُن وکٹ کیپنگ، دو رن آئوٹ کئے ، دو کیچ اور ایک سٹیمپ کیا۔ شاداب کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے جبکہ بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے سب سے کم میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کپتان کوہلی کے پاس تھا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو کلین سویپ کیا جبکہ لگاتار گیارویں ٹی ٹونٹی کی سیریز جیتیں اور اس کے ساتھ ساتھ لگاتار ٹی ٹونٹی کے میچز جیتے۔ کپتان سرفرازجب دو سال قبل ٹی ٹونٹی کے کپتان بنائے گئے تو ٹیم کی رینکنگ 9ویں نمبر پر تھی۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کی رینکنگ گزشتہ ایک سال سے پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے ٹی ٹونٹی کے سب سے زیادہ میچز جیتے ہیں ۔

آج مین آف دی سیریز کا اعزاز بابر اعظم کو دیا گیا۔ 

سہیل رانا رپورٹ

sranabadban@gmail.com

عمران خان۔۔۔یہودی ایجنٹ یا یہودیوں کے جال سے نجات؟ بادبان سپیشل رپورٹ

ڈالر پر پہلی بڑی ضرب ۔۔۔۔۔ !

عمران خان نامی ” یہودی ایجنٹ” نے چین کے ساتھ ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں لین دین کا معاہدہ کر لیا ہے۔

یہ ڈالر اور ڈالر پر انحصار کرنے والے امریکہ اور اس کی پشت پناہ یہودی لابی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اس سے کیجیے کہ عراق پر حملے کی ایک اہم ترین وجہ یہ بھی تھی کہ صدام حسین نے ڈالر کے بجائے کسی اور کرنسی میں لین دین کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

معمر قضافی کو القاعدہ کی مدد سے شہید کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ وہ ڈالر کو ترک کرنا چاہتا تھا۔

پاکستان کے ساتھ کامیاب معاہدے کے بعد چین دنیا کے دوسرے کئی ممالک کے ساتھ یوآن میں لین دین کے معاہدے کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ چین اس وقت 2263 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ایکسپوٹر ہے اور حال ہی میں امریکہ کو پیچھے چھوڑتا ہوا دنیا میں تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی بن چکا ہے۔

وہ تیل بیچنے والے ممالک سے خاص طور پر سعودی عرب سے مقامی کرنسیوں میں لین دین کا معاہدہ سکتا ہے جس کے ساتھ امریکہ اس وقت بگاڑنے کے موڈ میں ہے۔ اگر چین اور سعودی عرب میں ایسا کوئی معاہدہ ہوا تو ڈالر کی قیمت ایسے گرے گی جیسے تاش کے پتوں کا محل۔

امریکہ نے یورپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ لین دین کرنے پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے جس کے جواب میں یورپی یونین نے ڈالر ترک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

روس اس کے لیے پہلے ہی تیار بیٹھا ہے۔

امریکی معیشت کا حال یہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں بکھرا ہوا پانچ فیصد ڈالر بھی واپس اپنی معیشت میں جذب نہیں کر سکتا۔

اگر یہ سلسلہ شروع ہوا تو امریکہ معشیت کو مکمل طور پر دیوالیہ ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکے گی جو پہلے ہی قرضوں اور جنگوں کے سہارے چل رہی ہے۔

یا شائد کوئی نئی کرنسی لانچ کریں 🙂

یہ ڈالر فراہم کرنے والے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے اداروں کو بھی تباہ کردے گا۔

عمران خان نے یہ بہت بڑا اور جرات مندانہ معاہدہ کیا ہے جو حقیقی معنوں میں یہودی مفادات پر بہت بڑی ضرب ہے۔ البتہ اس کے اثرات کچھ عرصے بعد نظر آئنگے۔

شائد ڈالر کا زوال شروع ہونے کو ہے۔

کابل: افغانستان میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ۔ تفصیلات بادبان رپورٹ

کابل: افغانستان میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 جنگو ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں بری فوج نے بھی حصہ لیا اور تباہ ہونے والے علاقے کو کلیئر کروایا۔

دوسری جانب بلخ صوبے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

ادھر گزشتہ روز افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی ہے۔ برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے اور افغانستان میں بطور نیشنل گارڈ رکن کی تعیناتی کے لیے میئر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندھار پولیس چیف عبدالرازق کو اُن کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں اضافہ ہوا ہے

گھیرا تنگ۔۔۔احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں تیزی ۔۔ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس۔بادبان رپورٹ

***

احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں تیزی

وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے صدارت کی

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود

ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پی ٹی اے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سینئر حکام بھی موجود

شناخت میں آنے والے شرپسندوں کی فوری گرفتاریوں کا فیصلہ

ملک بھر سے جمع ہونے والے توڑ پھوڑ کے تصاویری اور ویڈیو شواہد کی روشنی میں کارروائی کی حکمت عملی پر غور

ایف آئی اے، نادرا اور پی ٹی اے کے ڈی جیز سے شرپسندوں کی شناخت سے متعلق رپورٹس کل شام تک طلب

شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری کیلئے وزارت دفاع سے مدد حاصل کرنے کا بھی فیصلہ

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر مملکت داخلہ

نہایت محنت مزدوری سے حاصل کی گئی املاک کو نہایت بےدردی سے تباہ کیا گیا، وزیر مملکت داخلہ

عوام بھی شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری میں حکومت اور پولیس کی مدد کریں، وزیر مملکت داخلہ

ستر دن میں آلو کی فصل تیار نہیں ہوتی یہ کہتے ہیں تحریک انصاف پاکستان بدل دے ۔ جو وعدے کئے ہیں پورے کریں گے۔ جن املاک کو نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت اُن کو پورا کرے۔ انتقامی سیاست پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے۔ یہ نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی مہمان ہے۔ گورنر راج نہیں چاہیئے، عوام ہمارے ساتھ ہے۔فواد چوہدری کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو۔

کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر ہاوس کراچی میں گرما گرم باتیں کیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں کراچی کا اہم کردار ہے۔ 1970 کے بعد کراچی کو اب بڑی نمائندگی ملی ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کبھی فالودہ والا اور کبھی رکشے والے کے پاس سے اربوں روپے نکل آتے ہیں۔ سندھ میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کتنے دن چلتی ہے۔

گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر ہوگا۔

پاک-چائنہ مشترکہ اعلامیہ جاری۔ سی پیک منصوبوں پر اطمینان۔سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر غور۔ چین، پاکستان کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔اور بہت کچھ جانئے بادبان رپورٹ میں۔

پاکستان اور چین نے سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق کر لیا۔ چین نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ چین، دونوں ممالک کا سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پراتفاق کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اچھے ہمسائے، قریبی دوست، آہنی بھائی اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

باہمی دوستی اورتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن اوراستحکام میں اہم کردارہے۔ اعلامیہ میں اعادہ کیا گیا ہے کہ چین، پاکستان کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کوخارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے۔ اہم معاملات پر پاکستان کی مسلسل اورمضبوط حمایت کی بھی قدر کرتا ہے، دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں سے متعلق پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔