جعلی اکائونٹس کیس، جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو طلب کر  لیا۔۔۔100 افغانیوں سمیت 36 امریکی فوجی دھماکے میں ہلاک۔۔۔ فواد چوہدری کارکردگی میں پہلےنمبر پر اور پرویز خٹک صفر۔۔۔ بیوروکریسی کا احکامات ماننے سے انکار۔۔۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے میں حکومت ناکام۔۔۔ملک ریاض کے خلاف تحقیقات، ملیر پر چھاپہ اہم دستاویزات قبضے میں ۔۔۔وزیر منصوبہ بندی، افغانستان میں امن بحالی اجلاس اور رزلٹ صفر۔۔۔ کسی کو پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس۔۔۔ اور بہت کچھ جانئے ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل پر۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Foreign Minister Strongly Condemns IED Attack on RSM Servicemen in Ghazni, Afghanistan. Baadban Report:

 

Baadban Report: Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi strongly condemns the IED attack on the RSM servicemen in Ghazni, Afghanistan, resulting in killing and injury to the US service members. Pakistan condemns terrorism.

He expresses heartfelt sympathies and condolences on behalf of people and government of Pakistan to the families and friends of those who have lost their loved ones and pray for swift recovery of the injured.

Pakistan stands in solidarity with the US government and its people in this hour of grief.

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ورکرز کو مختلف سرکاری اداروں میں بطور کوآرڈینیٹر تعینات کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔ 

بادبان رپورٹ : پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ورکرز اور درینہ ساتھیوں کو مختلف سرکاری اداروں میں بطور کوآرڈینیٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا بطور کوآرڈینیٹر تعینات ہونے والے کارکن ترقیاتی منصوبہ جات اور دیگر امور دیکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع سے کارکنوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں کو بطور کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا مقصد عوامی مسائل کا جلد حل ہے۔ 

کرتار پور بارڈر کھول کر پاکستان نے تاریخ کا نیا رخ متعین کیا۔۔۔بارڈر کھولنے کے حوالے سے پاکستان امن کی طرف بڑھا ہے۔۔۔وزیر اطلاعات فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو تاریخی موقع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈ کا راستہ کھول کر پاکستان نے تاریخ کا نیا رخ متعین کر دیا،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کے حوالے سے پاکستان امن کی طرف بڑھا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے امن ناگزیر ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کا کردار مثبت ہی نہیں قائدانہ بھی رہا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے کچھ عناصر اپنی انتخابی سیاست کے لئے نفرت کے بیج بوتے ہیں، پاکستان نے سات دہائیوں سے جاری لڑائی اور کشیدگی کو ختم کرنے کی طرف ہاتھ بڑھایا، امن کے لئے کھڑے ہو کر پاکستان نے دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام دیا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آنکھیں بند کرنے سے مسائل ختم ہو جائیں گے، بھارت میں ایک طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی سے اسکے اندرونی مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعاون اور اقتصادی و معاشی شعبوں میں پائی جانے والی رابطہ کار ی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی۔ قطر کے آٹھ رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

اسلام آباد (27 نومبر2018 )ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعاون اور اقتصادی و معاشی شعبوں میں پائی جانے والی رابطہ کار ی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ باہمی تعلقات کو دیگر دوسرے شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قطر کے آٹھ رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت فلاح بن جاسم بن جبوالثانی کر رہے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سطح پر تعاون کو بڑھانے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے اور اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے میں مد دملے گی ۔ وفد کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا ۔

ایوان بالاء کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس کی تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

اسلام آباد (27 نومبر2018 )ء ایوان بالاء کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ ہاؤس کمیٹی اجلاس میں یکم نومبر 2018 کو کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے علاوہ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ ، پارلیمنٹ لاجز میں جینی ٹوریل سروسز کیلئے نئی شرائط ، موجودہ لاجز کی تزین و آرئش کے پی سی II- کیلئے وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ ، وزارت پارلیمانی امور ، نیسپک اور چیئرمین سی ڈی اے سے بریفنگ ، کمیٹی کی ہدایت کے مطابق نئے لاجز بلاک کی تعمیر کے حوالے سے ٹھیکدار کے ساتھ مسئلے کے حل کیلئے وزارت داخلہ ، وزارت پارلیمانی امور اور سی ڈی اے سے تفصیلی بریفنگ کے علاوہ فائر آڈٹ کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی گئی ۔
ہاؤس کمیٹی کو یکم نومبر2018 کو دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا آج 9 واں اجلاس ہے مگر اتنا کام نہیں ہوا جتنا ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی سے یہ کمیٹی مطمعن نہیں ہے ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے ہاؤس کمیٹی اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو کمیٹی کی کارروائی بارے تفصیلی آگاہ کر دیا گیا ہے وہ کمیٹی کی رپورٹ پر مطمعن ہیں انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے ہدایت کی تھی کہ ٹینڈرز فارم سب کو دینے چاہیے ۔اور آئندہ ٹینڈرز جاری کرنے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔دکانوں کو ٹھیکے پر دینے کے حوالے سے ٹی او آر تیار کر لیے گئے ہیں اور ذیلی کمیٹی سے شیئر بھی کیے گئے ہیں اور ذیلی کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی تھی کہ سی ڈی اے کے پارلیمنٹ لاجز میں تعینات ملازمین کے تبادلے بھی ہونے چاہیے تاکہ کسی کی اجارہ داری قائم نہ ہو سکے ۔ ہاؤس کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایمبولینس کی فراہمی کے حوالے سے وزارت صحت نے سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھیجنی ہے وزارت کیڈ ختم ہو چکی ہے ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سمری سینیٹ ہاؤس کمیٹی کو بھیجی جائے تاکہ وزارت خزانہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے کو وزارت خزانہ نے 93ملین کم فراہم کیے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کیلئے جاری کیے گئے فنڈ کو استعمال نہیں کر سکی ۔ اراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کارکردگی کو بہتر کرے اور اگر آئندہ بھی یہی سلسلہ رہا تو اس کا بجٹ مزید کم ہو جائے گا۔ ہاؤس کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سیکورٹی کیلئے مزید 19 کیمرے لگانے کی نشاندہی کردی گئی ہے جس پر 40 لاکھ خرچ ہونگے اور جلد اس کا ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔ سینیٹ ہاؤس کمیٹی نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل سول ڈیفنس کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز میں کرائی گئی فائر ڈرل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صرف ساز وسامان کو چیک کرنا ہی فائر ڈرل نہیں ہوتی ،آلات کو استعمال کرنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ ہاؤس کمیٹی ہدایت کرتی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں دوبارہ جلد سے جلد فائر ڈرل کرائی جائے اور آلات کا استعمال کیا جائے ۔ پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے تعمیراتی کمپنی حبیب اینڈ رفیق کے مسئلے کے حل کیلئے وزارت داخلہ ، وزارت پارلیمانی امور ، چیئرمین سی ڈی اے اور دو اراکین کمیٹی سینیٹرز میر محمد یوسف بادینی اور سردار محمد شفیق ترین کو ایک کمیٹی اجلاس بلا کر معاملے کا دوستانہ حل نکالنے کی ہدایت کی تھی ۔ ہاؤس کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی طرف سے کوئی کنونیئر کمیٹی نامزد نہیں ہوا تھا اس لئے کمیٹی اجلاس نہ ہو سکا جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں کمیٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی اور سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی جگہ سینیٹر کلثوم پروین کو شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر کا ٹھیکہ 2012 میں دیا گیا تھا اب 2018 بھی ختم ہونے کو ہے منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے ملک کو اربوں روپے نقصان ہوتا ہے ۔ ہاؤس کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں دکانوں اور کیفے ٹیریا کیلئے ٹی او آر بن چکے ہیں ۔تین دن کے اندر اخبار میں ٹینڈر زکا اشتہار آ جائے گا۔ آئیسکو حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سہولت ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز میر محمد یوسف بادینی ، سردار محمد شفیق ترین ، اور کلثوم پروین کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور ، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ، ڈپٹی ڈی جی این ایچ آر سی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ورک سی ڈی اے ، ڈی جی سول ڈیفنس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روزنا مہ پوسٹ انٹرنیشنل اور بادبان نیوز نے گزشتہ روز ہی پروموشن بورڈ کے پھڈے کی خبر دے دی تھی۔ حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ۔ فواد حسن فواد گروپ مکمل طور پر حکومت پر بھاری ۔ اور بہت کچھ جانئے بادبان رپورٹ میں

گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے افسران کا پروموشن بورڈ پھڈے کی نظر ہو گیا۔ 
سپریم کورٹ کے احکامات موجود ہیں جس میں انہوں نے حکم دیا کہ سابقہ بورڈوں میں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں پہلے پروموٹ کیا جائے۔
بورڈ ممبرز نے ایسٹیبلشمنٹ پروموشن پالیسی کو مسترد کر دیا۔  سی ایس بی میٹنگ اگلے ہفتے تک ملتوی۔
بادبان نیوزاور ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل نے گزشتہ روز ہی پروموشن بورڈ میں پھڈے کی خبر شائع کی تھی۔ 
بادبان نیوز ہمیشہ کہ طرح اس مرتبہ  بھی سب سے پہلے اور حقائق پر مبنی خبر پہنچانے میں سب سے پہلے رہا۔
جانئے بادبان رپورٹ میں کیا حقائق کا انکشاف ہوا تھا۔

http://baadban.tv/%DA%AF%D8%B1%DB%8C%DA%88-21%D8%A7%D9%88%D8%B1-22%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%81%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%D8%B1%D9%88%D9%85%D9%88%D8%B4%D9%86-%D8%A8%D9%88%D8%B1%DA%88-%D9%BE%DA%BE%DA%88/

 

Minister for defence production Zubaida jalal Has addressed the inaugural ceremony of IDEAS 2018 expo in karachi. Details in Baadban Report:

Minister thanked the delegates and guests for attending the 10th ideas 2018 exhibition. The Minsiter also was thankful to the exhibitors, foreign delegates and investors to make ideas 2018 a great success.
The minister stressed the need for development of an indigenous defense industry to meet the challenging security environment. The minister has emphasized the need for expansion of scope of innovation in defence industry. The minister highlighted the role of indigenous defence industry in ensuring peace and security of the country . The minister  said that Pakistan defense industry presents a wide area of public private collaboration  to meet the local demands. The minister highlighted the advantages of public private partnership in enhancing the Defence Production of pakistan. The minister has said that ideas 2018 will be a bridge between local manufacturers and policy makers and that of foreign markets. The minsiter congratuled the participants in arranging such a big event for collaboration between Pakistan and the world to enhance Pakistan defence exports.