شیلٹر ہومز یا پھر چرسی اور شرابیوں کے لئے ٹھکانے؟؟؟ عوام کو پٹرول اور گیس سستی چاہیئے یا پھر یہ چند ٹھکانے اور گورنر ہائوس کی ننگی دیواریں؟ جانئے حقائق بادبان رپورٹ۔

بادبان رپورٹ : کنٹینرز سے لے کر 20 سال سے عوام کے لئے نعرے لگانے والی تحریک انصاف حکومت میں بر سرِ اقتدار آنے والی جماعت کے یہ اقدامات کیا ہیں؟ کیا گورنر ہائوس کی دیواریں ہٹانے پر زور دینے سے غریب کی زندگی میں کوئی فرق آئے گا؟ غریب آدمی کو مظبوط بنانے کے دعوے دار کیا کر رہے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ عمران خان نے جتنا  معیشت پر زور دینے اور مہنگائی ختم کرنے کا اعلان کئے اُتنے آج تک کسی پارٹی نے نہیں کئے۔ لیکن سب بے سود۔ ن لیگ کی ٹیکسی سکیم، لیپ ٹاپ سکیم ، سستی روٹی سکیم اور اب پیشِ خدمت ہے سرکاری گاڑیاں نیلام سکیم، گورنر ہائوس کی دیواریں ختم سکیم، بڑے شہروں میں چند ایک شیلٹرز فراہم کرنے کی اسکیم۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ غریب آدمی کو ان اسکیموں سے کیا ملے گا؟ کیا 22 کروڑ عوام لیپ ٹاپ اور ٹیکسی چلائے گی یا پھر شیلٹر میں رہ کر خوش ہو جائے گی۔ عوام کو چاہیئے سستی خوردنوش، سستی گیس اور پٹرول۔ عوام خود محنت کرتی ہے اور کما کر کھاتی ہے اور ٹیکس دیتی ہے لیکن اگر مہنگائی سے عوام کی کمر توڑی جائے گی تو پھر کھوکلے دعوے اور پارٹی ترانوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا ہے۔ اس لئے نئی حکومت سے گزارش ہے کہ اب خدا را پچھلی حکومتوں کی طرظ پر فیصلے مت کریں۔ اپنی پالیسیز میں صرف اور صرف معیشت میں بہتری لے کر آئیں۔ 

افغانستان، ہلمند کے علاقےمیں ڈرون حملہ۔ کونسے اہم دہشت گرد ہلاک جانئے بادبان الرٹ میں۔۔

بادبان رپورٹ : ہلمند گورنر آفس کے مطابق ڈرون حملے میں  عبدل منان اور اہم دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔ ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔ مزید اپ ڈیٹس کے لئے بادبان وزٹ کرتے رہیں۔ 

میڈیا کا موجودہ ماحول ماضی سے بھی کہیں زیادہ بدتر اور ابتر ہے۔۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر عاف نظامی کی صدارت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

سی پی این ای کے صدر عاف نظامی کی صدارت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی براہ راست اور بدنام زمانہ سنسرشپ رائج نہ ہونے کے باوجود میڈیا کا موجودہ ماحول ماضی سے بھی کہیں زیادہ بدتر اور ابتر ہے۔

قرارداد کے مطابق یوں محسوس ہوتا ہے کہ اخبارات پر مختلف قسم کی معاشی جکڑ بندیوں سے صحافت کی آزادی کو بالواسطہ طور پر کنٹرول کیا جارہا ہے۔

قرارداد میں مجوزہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو غیر دانشمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے اسے پرنٹ میڈیا کیلئے خطرناک فیصلہ قرار دیا۔

قرارداد میں بعض اخبارات کی ترسیل میں پیدا کی گئی مختلف رکاوٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا۔

اجلاس میں آزادی صحافت کیلئے ایک وسیع میڈیا کنونش منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کرتارپور کاریڈور کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہشات کے تحت کیا گیا۔۔میرے بیان کو سکھ برادری کے جذبات سے منسوب کرنا انتہائی گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا کے جواب میں کیا بیان دیا؟ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ:

میرے بیان کو سکھ برادری کے جذبات سے منسوب کرنا انتہائی گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی کوشش ہے

میں نے صرف بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات کی تھی۔

سکھ برادری کے جذبات کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

کرتارپور کاریڈور کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہشات کے تحت کیا گیا۔

کرتارپور کوریڈور کا تاریخی اقدام خلوص نیت کے تحت کیا گیا۔

پاکستان خلوص نیت کے تحت اس اقدام کو آگے بڑھائے گا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں: اہلیہ تہمینہ درانی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ خاوند سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تہمینہ درنیا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرارہے تھے اور اسلام آباد میں ان کے خون کے نموں میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

تہمینہ درانی نے کہا شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، ان سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اعلیٰ نسل کے گھوڑے کا تحفہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا ہے۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز سکھر میں جلسے کے بعد رات کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر قیام کیا تھا۔ 

آصف علی زرداری کی مہمان داری کرتے ہوئے اسلام الدین شیخ نے انہیں اعلیٰ نسل کا سیاہ گھوڑا بطور تحفہ دیا۔

 

گورنر ہائوس کی دیواریں گِرانا شروع کر دی گئی ہیں۔ بادبان الرٹ

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے کے دوران پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ کا خرچہ پہلے 55 لاکھ روپے ماہانہ تھا جو اب کم ہو کر 8 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔