سانحہ ماڈل ٹاؤن ۔مُشتاق سکھیرا کو گرفتار کر لیا جائے تو قاتلوں کا پتہ چل جائے گا۔ شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی کی درخواست پر سماعت۔ سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں جانئے۔

بادبان رپورٹ : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاؤن شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے خود دلائل دیئے۔

طاہرالقادری نے عدالت میں دلائل یتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے روز 10 افراد جاں حق اور 71 زخمی ہوئے تھے، ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 510 افراد زخمی ہوئے، پہلی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج ہوئی اور پہلی جے آئی ٹی پولیس کی ایف آئی آر پر بنی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جسٹس نجفی کمیشن بھی بنا جس کی رپورٹ بڑی مشکل سے ملی، ساڑھے چار سال سے انصاف نہیں ملا، اب محسوس ہوتا ہے انصاف کا دروازہ کھل گیا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں کہہ چکا ہوں اس ٹرائل کی روزانہ سماعت ہو، آپ نے درخواست دی کہ ہفتے میں دو دن سنیں۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہمارا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان کے موضوع پر اظہار خیال۔۔تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

 بادبان رپورٹ : چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ  بدعنوان عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں
بدعنوان عناصرِ،اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے دنیا کے کونے کونے میں ان کا پیچھا کریں گے تاکہ ان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا جا سکے
نیب نے گزشتہ ایک سال میں 503بدعنوان افراد کو گرفتار کر کے 2500ملین روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے،چیئرمین نیب
کرپشن تمام برائیوں کی نہ صرف جڑ ہے بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے
نوجوان ہمارا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں
نیب نے گزشتہ ایک سال میں 503بدعنوان افراد کو گرفتار کر کے 2500ملین روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے،چیئرمین نیب
نیب نے نوجوانوں کی کردار سازی اور ان کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آ گاہ کرنے کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کردار سازی کی 50ہزارسےزائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے،چئرمین نیب
نوجوان ہمارا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں
نیب نے نوجوانوں کی کردار سازی اور ان کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آ گاہ کرنے کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کردار سازی کی 50ہزارسےزائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے،چئرمین نیب

۔ افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں خصوصی تقریب۔۔یہ بچے ہمیں ایسے ہی عزیز ہیں جیسے ہمارے اپنے بچے – کیونکہ یہ بچے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں ہمارے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔۔تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔۔

افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں خصوصی تقریب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلباء و طالبات کو تحائف کی تقسیم

اس تقریب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری سیفران، پاکستان میں تعینات چینی سفیر، افغان ناظم الامور، اور UNHCR کے نمائندوں کی شرکت

تحائف کا اہتمام پاکستان اور چین کے اشتراک سے “پاک چین افغانستان سہ رکنی تعاون” کے تحت کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذہبی، تہذیبی اور تاریخی ہم آہنگی ہے

دونوں ملکوں کے باشندوں کے درمیان گہرے روابط ہمارے دو طرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہیں
ہماری حکومت افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

خطے کے خوشحال، مستحکم اور پر امن مستقبل کے لئے ہمارا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

آج جب میں ان مسکراتے ہوئے چہروں اور ان کی آنکھوں کی چمک کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے لوگوں کی میزبانی پر فخر محسوس ہوتا ہے جس کا مظاہرہ یہ کم وسائل کے باوجود اپنے افغانی بہنوں اور بھائیوں کے لیے پچھلی چار دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

چھ ارب روپے اومنی گروپ کے ذمے واجب الادا ہیں ۔۔۔ نیشنل بینک کو اومنی گروپ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت۔ تفصلات جانئے بادبان رپورٹ میں

 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کو اومنی گروپ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملیں بند نہیں ہوں گی، انتظام کسی اورکو دیں گے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ وکیل نیشنل بینک نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے 2 لاکھ 25 ہزار چینی کے تھیلے بینک کے پاس رہن رکھے تھے، چینی کے تھیلے غائب کر دیئے گئے، یہ اقدام جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا اگر آپ اومنی گروپ سے سیٹلمنٹ نہیں کرنا چاہتے تو مقدمہ درج کرائیں، بینک سے مل کر کاغذی کارروائی کر لی ہوگی، بینک کے لوگوں کے خلاف بھی پرچہ درج کرائیں۔

نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا 6 ارب روپے اومنی گروپ کے ذمے واجب الادا ہیں، ہم پر سینیٹ سے بھی دباؤ آیا، نیشنل بینک افسران کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نے کہا اس معاملے کی تفتیش ایف آئی اے کرے گی، مقامی پولیس نہیں، مجھے پتا ہے منیر بھٹی اور شاہد حامد نے کتنی فیس لی ہے، جن جن کو دھمکیاں مل رہی ہیں ہمیں پتا ہے، میں آپ کو آواز سنا دوں گا کہ کیسے جیل میں بیٹھ کر ہدایات دی جا رہی ہیں، اسی لیے ان سے موبائل فون چھینے گئے، آپ کے موکل قانون سے بڑے نہیں، ابھی ججز بیٹھے ہیں، ملاقات کر کے واپس آئیں۔

جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی مسٹر کینترو سونارا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

میری ٹائم سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

دوران ملاقات دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپانی مشیر برائے قومی سلامتی کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا

جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی پرگفتگو۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو فون کیا اور دونوں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ 

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ 

فلیگ شپ انویسٹمنٹ: واجد ضیا اور تفتیشی افسر نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی۔ نواز شریف کا بطور ملزم بیان۔۔۔سابق وزیراعظم نے فلیگ شپ ریفرنس میں 136 سوالوں کے جواب دیے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے فلیگ شپ ریفرنس میں بطور ملزم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس مخالفین اور جےآئی ٹی کی جانبدار رپورٹ کی وجہ سے بنا جب کہ واجد ضیا اور تفتیشی افسر نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نواز شریف نے بطور ملزم اپنا تحریری جواب یو ایس بی میں جمع کرادیا جسے عدالت کے کمپیوٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے فلیگ شپ ریفرنس میں 136 سوالوں کے جواب دیے جب کہ وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ باقی 4 سوالات کے جواب کچھ درستگیوں کے بعد کل جمع کرائیں جائیں گے۔

سماعت کے دوران فاضل جج ارشد ملک نے نواز شریف سے براہ راست سوال پوچھتے ہوئے کہا، پہلے تو میاں صاحب وزیراعظم تھے، معاملات میں مصروف تھے، آپ کو بیٹوں سے جائیداد کی دستاویزات سے متعلق پوچھنا چاہیے تھا۔

اس موقع پر وکیل خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا بچے جوان ہیں نواز شریف ان پر پریشر نہیں ڈال سکتے تھے جس پر جج ارشد ملک نے کہا پھر بھی پوچھ تو سکتے ہیں، بیٹے تو ہیں نا۔

نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا بچے فلیٹس خریدتے تھے، ری فرنش کر کے کمپنیاں بنا کر فروخت کر دیتے تھے جس پر فاضل جج نے سوال کیا حسین نواز کے ذریعے حسن نواز کو رقم جاتی تھی اگر حسین نواز ہی آ جاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔

جج ارشد ملک نے کہا ٹرائل کے دوران قطری ہی آ جاتا تو بھی مسئلہ حل ہو جاتا۔

اعظم سواتی کے خلاف گھیرا مزید تنگ: آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عدالت خود ٹرائل کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت عظمیٰ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا خود ٹرائل کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں 29 نومبر کو ہونے والی سماعت پر عدالت عظمیٰ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اعظم سواتی سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت وضاحت طلب کی تھی جبکہ گذشتہ روز ہونے والی سماعت پر سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر کو کل رات تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی جانب سےعمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خط کی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ پاکستان سے افغان امن عمل کے لیے مکمل حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے افغان مصالحت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی آبادی کے معاملے پرغور کیلئے سپریم کورٹ میں اہم اجلاس آج ہوگا ۔ بادبان الرٹ

اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران آبادی پر قابو پانے کے لیے فیصلوں اور رہنمائی کے لیے 31 دسمبر تک ٹاسک فورسز بنائی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔