تربت : سیکورٹی فورسز پر حملہ۔ 6 فوجی اہلکار شہید ۔ 12 فوجی زخمی۔ شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔

exchange of fire between Capt Awais convoy party and Terrorists took place in gen area 2 km short of Wakai ( approx 50km from WHQ Buleda).
Convoy was going for rel/ rotation and del of rat at Kalag/Abdoi posts.
2. *Loss*. Reportedly so far # 06x sldrs emraced shahadat.
Details are as follow :

1)N/sub Gul Shahadat r/o Karak/Islam abad
2.Laal Khan r/o Lucky Marwat
3.Sajjad sig r/o Lodhran
4.sep Anwar r/o Karak
5.Nawaz MT r/o Tonsa Shareef
6.sep sajjad r/o sialkot
*2)*Details of injureds are as follow
1.capt awais
2.sub ijaz
3.hav sahib Khan
4.hav Zabt Khan
5.nk Abdul Sattar
6.Lnk Noor Azam
7.lnk Mureed abbas
8.lnk Abdul Rafi
9.sep Qudrat Ullah
10.sep zahid Ali
11.sep waqar
12.sep Adnan
13.nur/sep dil jan
14.sep shahi Rehman
3. *Heli evac is imed req*
Shaheed/injured were brought to HQMS FOB by 3xheli and further brought to HQMS MI ROOM. Injured further brought to DHQ turbat for treatment …
Fip

راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس کا ملزم کے گھر پر چھاپہ۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خاتوں پر تشدد کا معاملہ
سی پی او راولپنڈی نے انکوائری مکمل کر لی،
واقعہ راولپنڈی کا نہیں اسلام آباد کا ہے، سی پی او عباس احسن
تھانہ رمنا میں واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے، سی پی او عباس احسن
واقعے کا ملزم واصف عباسی چائینہ جا چکا ہے، سی پی او عباس احسن
ملزم لاہور ائیرپورٹ سے چائینہ کے لیے روانہ ہوا تھا، سی پی او عباس احسن
ملزم کا گھر سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی میں تھا، سی پی او عباس احسن
سیٹلائیٹ ٹاون گھر سے معلوم ہوا کہ ملزم وہاں سے جا چکا ہے، سی پی او عباس احسن
نجی پلازہ میں موبائل کی دکان ٹریس اوٹ کر لی گئی تھی ، لیکن ملزم جا چکا تھا، سی پی او عباس احسن
کہوٹہ میں ملزم کا سوتیلا باپ رہتا ہے، کہوٹہ سے معلوم ہوا کہ ملزم وہاں پر بھی موجود نہیں، سی پی او عباس احسن
ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل راولپنڈی پولیس رابطے میں رہی، سی پی او عباس احسن
واقعہ اسلام آباد کے حدود میں واقعے کسی اپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، سی پی او عباس احسن
اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں ، سی پی او عباس احسن

 

وفاقی وزرا کے غیر ملکی دورے، اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔۔

 شفقت محمود کے دورہ امریکہ پر ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زائد، وزیر خزانہ اسد عمر کے دورہ انڈونیشیا پر 4 لاکھ 69 ہزار روپے، فہمیدہ مرزا کے دو غیر ملکی دوروں پر 6 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کے یواے ای کے دورے پر 6 لاکھ روپے سے زائد، شیخ رشید کے دورہ چین پر 2 لاکھ 98 روپے، حماد اظہر کے دورہ ترکی پر 3 لاکھ 37 ہزار روپے جبکہ زرتاج گل کے دورہ مصر 3 لاکھ 11 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے حکومت قطر کے خرچ پر دورہ کیا جبکہ شفقت محمود کے دورہ آئرلینڈ کے اخراجات بھی غیر ملکی ادارے نے برداشت کیے۔

اسد عمر نے ملائیشیا، چین اور سعودی عرب کے دورے وزیراعظم کے ساتھ کیے، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی سعودی عرب اور ملائیشیا کے دورے وزیراعظم کے ہمراہ کیے، ان کے دورہ برطانیہ کے اخراجات برطانوی سپانسر نے برداشت کیے۔

اپوزیشن قومی اسمبلی کا اجلاس چلنے نہیں دے رہی تھی اس لئے حکومت نے پی اے سی کی سربراہی شہبازشریف کو دینے کا فیصلہ کرکے یو ٹرن لیا ہے۔۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری۔تفصیلات جانئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کا اجلاس چلنے نہیں دے رہی تھی اس لئے حکومت نے پی اے سی کی سربراہی شہبازشریف کو دینے کا فیصلہ کرکے یو ٹرن لیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے معاملے پر اڑی ہوئی تھی اور قومی اسمبلی کا اجلاس چلنے نہیں دے رہی تھی۔ حکومت کا اس معاملے پر موقف قانون اور اخلاقیات کے مطابق تھا لیکن اسمبلی اجلاس سے روزانہ واک آؤٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہورہا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ اپوزیشن خود کرے اور حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی شہباز شریف کو دینے کا فیصلہ کر کے یو ٹرن لیا ہے۔ اب فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے کہ وہ کس کو پی اے سی کا سربراہ نامزد کریں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی کرپشن کا احتساب کیسے کرے گا۔ اس لئے اخلاقی طور پر شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ غلط اقدام ہے۔ انہیں چاہیے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی قبول نہ کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کا اجلاس کسی صورت نہیں چلنے دینا چاہتی، پی اے سی کی سربراہی سے متعلق حکومت نے اپوزیشن کا غلط مطالبہ مان لیا ہے تو اب سعد فیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کو جواز بنا کر قومی اسمبلی اجلاس سے واک آ ؤ ٹ کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا منشیات کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا اعلان۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

وزیراعظم عمران خان کا منشیات کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا اعلان منشیات کا زہر پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز اسلام آباد سے ہو گا پشاور میں عمران خان کی زیر صدارت پختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس ‘سو روزہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی پشاور( ) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑے کریک ڈان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کاآغاز اسلام آباد سے کریں گے۔جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت پختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا ‘جس میں وزیراعظم کو 100روزہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور قبائلی اضلاع میں اصلاحات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی محمودخان ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور صوبائی وزرا شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑا کریک ڈان کرنے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف بھی کریک ڈان ہوگا، منشیات کا زہر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز اسلام آباد سے کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پشاور پہنچے تو گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمودخان نے ان کا استقبال کیا، افتخار درانی،نعیم الحق اور ارباب شہزاد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلی محمودخان سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے پشاور پہنچنے پر غریبوں کیلئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا اور پناہ گاہ میں سہولتوں کاجائزہ لیا ‘ وزیراعظم کو پناہ گاہ سے متعلق بریفنگ دی گئی’ شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد کی دوسری قسط بھی موصول۔ بادبان رپورٹ ۔

سعودی عرب ںے مزید 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے، امداد کی تیسری قسط جنوری میں ملنے کا امکان ہے۔

مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب کی مہربانی، مزید 1 ارب ڈالرکی قسط پاکستان کو دے دی گئی، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا تھا۔

دوست ملک وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے رقم منتقل کر رہا ہے اور جنوری میں مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ رقم ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 14 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو گیس کی کمی نہیں تھیں اور نہ ہی قرضہ تھا لیکن جیسے ہی انہوں نے اقتدار چھوڑا ہر ادارہ بحران کا شکار ہو گیا۔۔حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔۔۔ اپوزیشن نے آج پھر نیا بہانہ بنا لیا کیونکہ ان کا ایجنڈا مقدمات سے جان چھڑانا ہے۔۔فواد چودھری کا جہلم میں میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں جانئے۔

بادبان رپورٹ : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمانی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، انھیں ملکی ترقی اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسمبلی کو نیب کے اوپر ایک بورڈ آف گونر بنا دیا گیا ہے، تمام ملزم نیب کی صفائیاں دینے کیلئے اسمبلی کا فورم استعمال کر رہے ہیں، آج اپوزیشن نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر نہ ہونے پر واک آؤٹ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آج پھر نیا بہانہ بنا لیا کیونکہ ان کا ایجنڈا مقدمات سے جان چھڑانا ہے، اپوزیشن ہر وقت نیب پر تنقید کرتی ہے، یہ سب دباؤ ایک اور این ار او لینے کے لئے ڈالا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو گیس کی کمی نہیں تھیں اور نہ ہی قرضہ تھا لیکن جیسے ہی انہوں نے اقتدار چھوڑا ہر ادارہ بحران کا شکار ہو گیا، سابق حکومت نے ملک کے اداروں کا ستیاناس کر دیا، ہم سب اداروں کو نئے سرے سے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا فورم عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال ہونا چاہیے لیکن اسمبلی نیب کے ملزمان کا اکھاڑا بن گئی ہے، ملزم اسمبلی میں آ کر نیب پر تنقید کرتے ہیں۔

نیب کا رانا ثنا اللہ کے گِرد گھیرا تنگ۔۔۔تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے متعدد رہنماؤں کونیب کی جانب سے مختلف انکوائریوں کا سامنا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

THE CREDIT OF ACHIEVING PAC CHAIRMANSHIP BY OPPOSITION GOES TO BILAWAL BHUTTO ZARDARI WHO FORCED GOVT TO TAKE ANOTHER U-TURN- SENATOR A. REHMAN MALIK. See details in Baadban Report:

Baadban Report: PPP’ senior leader and Chairman Senate Standing Committee on Interior Senator A. Rehman Malik has said that the credit of achieving the Public Account Committee Chairmanship by Opposition goes to Pakistan Peoples Party’s Chairman Bilawal Bhutto Zardari who had earlier refused the government’s offer of PAC chairmanship. While talking in Parliament House, he said that it was Bilawal Bhutto Zardari’s political prudence, wisdom and maturity that saved the opposition from division and pushed the government to take another U-turn. He said “Bilawal Bhutto-Zardari had flopped the government’s effort to divide the opposition by refusing its offer to become the Public Accounts Committee (PAC) chairman.
Answering a question, Senator A. Rehman Malik said that it seems our political system is still in transitory phase as democratic governments in the past were not let to complete their due democratic tenures. Resultantly governments in the past couldn’t deliver as per the expectations of the public and continued to lose their confidence on the parliament and their elected representatives, he added. However, he said that he is hopeful that parliament will continue to restore the confidence of public through performance.
While commenting on continuous fall of rupees against US Dollar, Senator A. Rehman Malik said that the continuous devaluation of Pakistani rupee against US Dollar is damaging Country economy so he has already directed the Federal Investigation Agency (FIA) to investigate and submit a detailed report to the Senate Standing Committee on Interior by 22 December as to how the Pakistani Rupees has taken such sharp and sudden drop. He said that he has directed FIA to investigate all the stakeholders including Pakistan State Bank and Foreign Exchange Agents as per the Foreign Exchange Act. “The role of foreign exchange dealers, the concerned officials of State Bank of Pakistan and the role of the Ministry of Finance in the fall of Pakistani rupee must be investigated and fixed”, said Senator A. Rehman Malik. He added that it was astonishing that the Prime Minister of the country did not know about the sudden devaluation of his country currency which was later refuted by the Finance Minister in an interview.
Senator A. Rehman Malik said that he strongly condemns US for adding Pakistan to its blacklist of countries that violate religious freedom. He terms it as a political move to create pressure on Pakistan as the US itself is a biggest supporter of terrorism. Senator A. Rehman Malik asked that who have destroyed Afghanistan, Iraq and FATA and who were behind making Al-Qaeeda, Taliban and Daish. He said “I want to inform Mr. President Donald Trump that Pakistan is aware of US’ cold war with China and Iran so we will not allow anyone to put us in any other war again as we have already suffered the most in US initiated wars in Afghanistan”.