وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون۔۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت کی۔

عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

کیا قبضے کی زمین پر بنائی گئی مسجد میں نماز ہو سکتی ہے؟ کیا آپ مسجد نبوی میں توسیع کی مثال بھول گئے؟ سپریم کورٹ کا استفسار۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : کیا قبضے کی زمین پر بننے والی مسجد میں نماز ہو سکتی ہے؟ مبینہ صنعتی اراضی پر مسجد اور مدرسے کی تعمیرات کے کیس میں جسٹس سجاد علی شاہ نے سوال اٹھادیا۔

سپریم کورٹ نے نجی کمپنی کی درخواست پر مسجد اور مدرسے کی قانونی دستاویزات طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قبضے کی جگہ پر مسجد بنانا اسلام کا مذاق اُڑانا ہے، کیا آپ لوگ مسجد نبویؐ میں توسیع کی مثال بھول گئے؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سائٹ میں صنعتی اراضی پر مسجد اور مدرسہ تعمیر کرنے والوں سے قانونی دستاویزات طلب کرلیں۔

درخواست نجی کمپنی نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ کمپنی نے دو ایکڑ سے زائد اراضی سائٹ ایسوسی ایشن سے خریدی تھی مگر اس پر پہلے زبردستی مسجد اور مدرسہ تعمیر کیا گیا اور اب قبریں بنانے کی آڑ میں غیرقانونی قبضے کو مزید طول دیا جارہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صنعتی زمین پر غیرقانونی قبضہ ختم کرایا جائے۔

چئیرمین سی ڈی اے کو ہٹانے کا فیصلہ۔ وفاقی حکومت۔۔۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وفاقی حکومت نے سی ڈی اے چئیرمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری داخلہ کو اشتہار دینے کی ہدائیت کر دی۔ نیا چئیرمین قابلیت اور معیار پر پورا اُترنے والے کو بنایا جائے گا۔ 

سپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید سمیت 3 افراد پر برطانیہ میں فرد جرم عائد

بادبان رپورٹ : سپاٹ فکسنگ اور رشوت سمیت 2 الزامات پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سمیت تین افراد کے خلاف برطانیہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی، پہلی پیشی 15 جنوری کو مانچسٹر میں ہو گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سمیت تین افراد پر برطانیہ میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے میچ فکسنگ اور رشوت سمیت دو الزامات میں ناصر جمشید کے ساتھ یوسف انور اور محمد اعجاز پر فرد جرم عائد کی ہے۔

برطانوی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹس میں سپاٹ فکسنگ کی، تینوں کو کراؤن کورٹ نے فرد جرم کے سمن جاری کیے گئے ہیں۔

ناصر جمشید سمیت تینوں کی پہلی پیشی 15 جنوری 2019ء کو مانچسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں ہو گی۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل کیس میں ناصر جمشید پر 10 سال پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

حکومت نواز-زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں،۔۔۔نواز شریف اور سابق صدرآصف زرداری جلد جیل میں ہوں گے۔۔۔ عام انتخابات کوئی مذاق نہیں افواہیں اُڑائی گئیں۔ انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔۔

بادبان رپورٹ : وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے اہم فیصلوں کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا کیلئے ایک ارب 63 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے، قبائلی علاقہ جات کے فنڈز میں کوئی کٹوتی نہیں ہو گی جبکہ نئی ٹیکس پالیسی لانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو اخراجات میں دس فیصد کمی کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ ٹاسک فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنائی کہ فروری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدرآصف زرداری کے جلد جیل جانے کی پیش گوئی کی اور دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے ممکنہ اتحاد کی بات پر طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ حکومت نے اقتصادی مسائل پر قابو پا لیا ہے، ہم نواز زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں، یہ صفر جمع صفر کے برابر ہے۔

افغانستان نے انس حقانی سمیت حقانی نیٹ ورک کے 9 ارکان کو رہا کردیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

ابوظبی: حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے تمام جیالوں کو کل نیب کورٹ کے باہر آنے کا پیغام دے دیا۔۔۔نیب کورٹ میں کل بڑے حادثے کا خطرہ۔۔۔ اگر نیب کورٹ نے سابق صدر کی ضمانت میں توسیع نہ کی تو کچھ اور بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ نیب کورٹ میں بڑے حادثے کا خطرہ۔۔ بادبان الرٹ

کابینہ کا اجلاس 6،6 گھنٹے طویل ہوتا ہے۔۔۔کھانا دیں یا لنچ بکس لانے دیں۔۔ شیخ رشید کی کابینہ اجلاس میں استداء اور عمران خان کا ڈائٹنگ کرنے کا مشورہ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہ کیا اور عمران خان سے کھانے کا مطالبہ کردیا۔

شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانےکی اجازت دی جائے۔

وزیرریلوے کی بھوک اور ان کے شکوے پر وزیراعظم عمران خان نے کان نہ دھرے اور الٹا برجستہ جواب دیا۔

وزیراعظم نے کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔