والد صاحب اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں۔۔ میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی ۔۔بلاول بھٹو۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب پتہ چلا ہے کہ ان کا حساب بھی کمزور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی’۔

انہوں نے کہا کہ صرف 6 سیٹوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے حالیہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں پوچھے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے، ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

بادبان رپورٹ : تھر کے بچوں کا پیسہ لوٹ کر کھا گئے، چوہدری نثار 2 سال کیوں خاموش رہے، آج انہیں اپوزیشن کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔ بلاول کے پاپا خود حکومت نہیں گرا سکتے بلاول کیا گِرائیں گے۔ ان کا کام ہے صرف ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ سندھ کا پیسہ اومنی گروپ کے زریعے انہوں نے کھا لیا ہے۔سندھ میں حکومت کا نہیں ایم پی ایز کا دبائو ہے۔  سندھ میں بعض ایم پی ایز ہمارے رابطے میں ہیں۔ انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔ 

بادبان رپورٹ : فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سی او ڈی کیا تھا؟ ہماری چوری پر آپ اور آپ کی چوری پر ہم پردہ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی چوری کل تو نہیں ہوئی، حدیبیہ اور العزیزیہ اور لندن فلیٹس کے بارے میں سب کو پتہ ہے، تمام صحافی حضرات ان کے مہمان رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کا سندھ اور شریف خاندان کا پنجاب اور باقی جگہوں پر نیٹ ورک چل رہا تھا۔

ان کو پتہ نہیں تھا کہ عمران خان اکیلا دونوں پارٹیوں سے زیادہ سیٹیں لے لے گا، ساری اسکیم ناکام اس وقت ہوئی جب عمران خان دونوں جماعتوں سے زیادہ سیٹیں لے گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ابو تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرا سکے تو آپ کیسے گرائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنی فکر کریں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیشہ شاہ کے بیان پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ گدھ اور گیڈر تو سندھ سے چمٹے ہوئے ہیں، گدھ اور گیڈر بھی وہ سلوک نہیں کرتے جو آپ لوگوں نے سندھ کے عوام کے ساتھ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے غریب سندھیوں کا پیسہ یہاں سے چوری کیا اور لندن اور دبئی میں محلات قائم کیے۔

سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تو نہیں کہہ رہے کہ سندھ میں گورنر راج لگنا چاہیے، چونکہ ان کی بنیادیں کمزور ہیں اس کی وجہ سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا کردار سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ جس کا نام ای سی ایل میں ہو وہ کیسے بیرون ملک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے اور پیپلز پارٹی ان کی جگہ جس کو چاہے وزیراعلیٰ لگا دے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔  ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی، عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا حویلیاں میں تین سالہ بچی فریال کی قتل بعد از ریپ کی سخت نوٹس۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔

بادبان رپورٹ: حکومت خیبرپختونخواہ و پولیس کمیٹی کو جامع رپورٹ کمیٹی کو جمع کر دے۔

کمیٹی ننھی بچی فریال کی حویلیاں میں بیہمانہ قتل و ریپ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

حکومت خیبرپختونخواہ ننھی بچی فریال کی قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے کمیٹی کو رپورٹ جمع کرے۔ سینیٹر رحمان ملک

اس طرح کے ظالموں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ عبرت حاصل ہو۔ سینیٹر رحمان ملک

آئی جی خیبرپختونخواہ خود ننھی بچی فریال کی قتل کی تفتیش کی نگرانی کرے۔ سینیٹر رحمان ملک

وزیر داخلہ شہریار آفریدی سپریم کورٹ پیش۔ چیف جسٹس برہم۔ اپنے بڑوں کو بتا دیں کہ ملک صرف آئین کے تحت چلے گا۔ لوگ بیان بازی سےگریز کریں، اگر ہم نے کسی کا ‘کمنٹ’ پکڑ لیا تو کارروائی ہوگی۔ سندھ میں گورنر راج کی باتیں آپکے نمائندے ٹی وی پر کر رہے ہیں، اگر گورنر راج لگایا تو اُسے اڑانے میں ایک منٹ لگے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ: عدالت کے طلب کیے جانے پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جنہیں مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا خبردار کسی نے آئین سے باہر ایک بھی قدم اٹھایا، مسٹر وزیر داخلہ، جا کر اپنے بڑوں کو بتادیں ملک صرف آئین کے تحت چلے گا، ہم نے تو اس وقت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جب تھریٹس تھیں۔

چیف جسٹس نے کہا آپ کی کابینہ کے ارکان ٹی وی پر بیٹھ کر گورنر راج کی باتیں کررہے ہیں، 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کو کابینہ میں لے جا کر نظرثانی کریں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ مقدمے کے حوالے سے حکومت اور دوسری طرف کے لوگ بیان بازی سےگریز کریں، اگر ہم نے کسی کا ‘کمنٹ’ پکڑ لیا تو کارروائی ہوگی۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کچھ لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ کارروائی “کسی” کے کہنے پر کی جارہی ہے، یہ کارروائی “کسی” کے کہنے پر نہیں بلکہ معاملات سامنے آنے پر ہم اپنے ضمیر کے مطابق کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی تاحال توثیق نہیں کی اور ساری کابینہ اور وکلا جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرے کررہے ہیں، ان کا اس سارے معاملے سے کیا تعلق ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا وزراء رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی کارکردگی بتارہے ہوتے ہیں، تمام سیاستدان سن لیں، ہم نے قانون بنا کر اسمبلی کو بھجوائے ہیں۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیب سے زیر التوا168 کیسز پر بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ  : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیرالتواء کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے لیے نیب حکام کو منگل کی دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس بلایا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب کی جانب سے کمیٹی کو اب بریفنگ کب دی جائے گی۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نوٹس اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب۔ ایف آئی اے روپے کی قدر میں مسلسل گرنے کی تفتیش کرکے رپورٹ کمیٹی کو جمع کرے۔ سینیٹر رحمان مل تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔

بادبان رپورٹ: ایف آئی اے روپے کی قدر میں مسلسل گرنے کی تفتیش کرکے رپورٹ کمیٹی کو جمع کرے۔ سینیٹر رحمان ملک

ایف آئی اے فارن ایکسچنج ایکٹ و بے قاعدگیوں کے تحت سارے سٹیک ہولڈرز سے تفتیش کرے۔ سینیٹر رحمان ملک

ایف آئی اے تفتیش کریں کہ روپے کی قدر میں یوں اچانک و مسلسل گرنے کی وجوہات کیا ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

پریشانی کی بات ہے کہ وزیراعظم کو روپے کی قدر میں کمی کا پہلے سے علم نہیں ہوتا۔ سینیٹر رحمان ملک

معلوم کیا جائے کہ وہ کونسے عناصر و عوامل ملوث ہیں جو روپے کی قیمت گراتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

روپے کی قدر گرنے میں فارن ایکسچنج ایجنٹس کا کیا کردار ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

معلوم کی جائے کہیں ڈالر کی قلت اسکی قیمت بڑھانے کیلے مصنوعی طور پر تو نہیں پیدا کیا جاتاہے۔ سینیٹر رحمان ملک

ماضی میں یہ ہوتا رہا ہے کہ کچھ ایجنٹ ملکر مارکیٹ سے ڈالر اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

ڈالر اٹھانے کے بعد سٹیٹ بنک کوکچھ ناگزیر وجوہات کیوجہ سے ڈالرز مہنگے داموں لینا پڑتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

کون اور کتنے وقت میں روپے کو گرانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

کیا روپے گرانے سے کسی خاص گروپ نے تو فائدہ نہیں اٹھایا؟ سینیٹر رحمان ملک

روپے کی قیمت کو گراتے وقت سکریسی/ رازداری کو کتنا ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔ سینیٹر رحمان ملک

حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے کیے گئے وعدوں و معاہدوں کو سامنے لائے ۔ سینیٹر رحمان ملک

ایف آئی اے روپے کی قدر گرنے میں فارن سٹاک ایکسچنج، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کے کردار کو دیکھے۔ سینیٹر رحمان ملک

وقت کی ضرورت ہے کہ روپے کی قدر گرنے کے پیچھے کار فرما عوامل اور عناصر معلوم کئے جائے۔ سینیٹر رحمان ملک

کمیٹی کا وزارت داخلہ، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کو پبلک کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک

ہم ملک کی قومی مسائل پر سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

شائد حکومت کو ڈالر مافیہ کا عمل نہیں ہے جو روپے کیساتھ کھیل رہی ہے۔ سینیٹررحمان ملک

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل ترامیمی بل 2018 نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سینیٹر رضا ربانی کو نہایت عمدہ بل لانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔

بادبان رپورٹ :سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ای سی ایل ترمیمی بل 2018 زیرِ بحث۔

سینٹر رضا ربانی کی جانب سے ای سی ایل کے قانون کو تبدیل کرنے کا بل پیش ۔۔۔

ای سی ایل پر نام ڈالنے کی پالیسی پر وزارت داخلہ سے وضاحت طلب کرتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

سپریم کور ٹ نے کہا تھا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کے لئے فیڈرل گورنمنٹ کو کابینہ تصور کیا جائے۔ سینیٹر رحمان ملک

ای سی ایل میں پک اینڈ چوز کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔۔ سینیٹر رحمان ملک

ای سی ایل پر کسی کا نام قانون کے مطابق ڈالا جائے نہ کہ اپنی خواہشات پر۔ سینیٹر رحمان ملک

یہاں ایک کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور دوسرے کو روک لیا جاتا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

کیوں نہ ان سب کو ای سی ایل میں ڈالا گیا جنکے خلاف نیب میں انکوائریز ہو رہے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک

کسی کیساتھ زیادتی و امتیازی سلوک نہ برداشت کرینگے نہ کرنے دینگے۔ سینیٹر رحمان ملک

ہمیں ای سی ایل پر جامع رپورٹ چاہیے جس میں بتایا جائے کس ادارے نیب ایف آئی اے اور دوسرے اداروں نے کس کس کے نام ڈالنے کہ سفارش کی۔۔ سینیٹر رحمان ملک

ہماری کمیٹی نے پہلے سفارش کی تھی کہ فیڈرل کابینہ کے لفظ کو سیکرٹری داخلہ سے بدل دیا جائے۔ سینیٹر رحمان ملک

کسی کی بنیادی حقوق کو اسطرح پامال نہیں کئے جاتے، ای سی ایل کو غلط استعمال نہ کیا جائے۔ سینیٹر رحمان ملک