کیا وزیر اعظم اپنے دوست احسان مانی اور انضمام الحق وغیرہ کو گرفتار کروائیں گے؟؟؟ گزشتہ دو سالوں میں اتنی گندی پرفارمنس کبھی پاکستانی ٹیم نے نہیں دی۔ جب سے احسان مانی آئے ہیں پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ آج بھی بیٹنگ پِچ پر ایک بھی پاکستانی کرکٹر نہ ٹِک پایا اور پاکستان کو تاریخ کی بد ترین شکست کا سامنا۔

    کیا وزیر اعظم اپنے دوست احسان مانی اور انضمام الحق وغیرہ کو گرفتار کروائیں گے؟؟؟
گزشتہ دو سالوں میں اتنی گندی پرفارمنس کبھی پاکستانی ٹیم نے نہیں دی۔
جب سے احسان مانی آئے ہیں پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔
آج بھی بیٹنگ پِچ پر  ایک بھی پاکستانی کرکٹر نہ ٹِک پایا اور پاکستان کو تاریخ کی بد ترین شکست کا سامنا۔ 

ابوظہبی کے شیخ محمد بن زیاد النہیان 2007 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ بارہ سال بعد یو اے ای کی قیادت پاکستان آئے گی۔ وزیر اعظم کی دعوت پر شیخ محمد بن زیاد النہیان پاکستان پہنچیں گے۔ پرویز مشرف کے دور میں شیخ محمد بن زیاد النہیان پاکستان آئے تھے۔ تین ماہ میں پاکستان اور یو اے ای کی یہ تیسری مُلاقات ہے۔ یو اے ای نے پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ محمد بن زیاد النہیان 2007 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔
بارہ سال بعد یو اے ای کی قیادت پاکستان آئے گی۔

وزیر اعظم کی دعوت پر شیخ محمد بن زیاد النہیان پاکستان پہنچیں گے۔
پرویز مشرف کے دور میں شیخ محمد بن زیاد النہیان پاکستان آئے تھے۔
تین ماہ میں پاکستان اور یو اے ای کی یہ تیسری مُلاقات ہے۔
یو اے ای نے پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔   

پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر 6 کھاریاں کے قرب اختتام پزیر۔ پاک فوج اور پیپز لبریشن آرمی چین کے خصوصی فورسز دستوں نے حصہ لیا ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر 6 کھاریاں کے قرب اختتام پزیر، آئی ایس پی آر
پاک فوج اور پیپز لبریشن آرمی چین کے خصوصی فورسز دستوں نے حصہ لیا
مشترکہ فوجی مشق 4 ہفتوں تک جاری رہی، آئی ایس پی آر
مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا تھا
پاک چین باہمی دفاعی تعاون کے تحت یہ چھٹی مشترکہ فوجی مشق تھی

کابل میں گیس سٹیشن پر آئی ڈی اے بم دھماکہ۔ 14 افراد ہلاک، 44 کے قریب شدید زخمی۔ تفصیلات جانئےبادبان رپورٹ میں۔

Baadban Report: 14 people were killed & approximately 44 others wounded after a major fire at a gas station & apartment building on Abdul Haq Square, Kabul. The fire started at the gas station outside the building, some reports claim a magnetic IED caused the fire.

نواز شریف کو سزا ہو چکی، اب زرداری کی باری ہے ۔۔ صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔ مشیر و معاون نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو۔

بادبان رپورٹ : نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف کو سزا ہو چکی اب زرداری کی باری ہے، صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

نعیم الحق کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے۔ گزشتہ 10 برسوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے ہفتے غربت کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم خود اعلان کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکی بڑا کامیاب رہا۔

پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں۔۔ جو گاڑی دھماکے میں استمال۔ہوئ اس کو ایک ڈاڑھی والا تقریباً 40 تا 45 سالہ شخص جائے وقوعہ پر کھڑی کر کے وہاں سے واپس چلا جاتا یے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشوک شخص استعمال ہونے والا گاڑی لے کے اتاہے اور مشکوک حالت میں گاڑی سے اتر کر چادر اڑھ کر واپس اسی راستے سے چلا جاتا ہے

باہمی تلخیاں کم کر لیں گے لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہو گی۔ جو پکڑا جاتا ہے، وہ اگلے دن منسٹر انکلیو شفٹ ہو جاتا ہے۔۔ لوگ کیوبا جیسے اسمگلر، جیمز بانڈ کو بھول گئے جو کچھ پاکستان میں ہوا۔۔ فواد چوہدری کی لاہور میں تقریب سے خطاب۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی فلمیں چلیں کہ لوگ زیرو، زیرو سیون اور کیوبا کے اسمگلرز کی داستانیں بھول گئے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سابق ادوار میں اداروں میں اپنے لوگ لگا کر اداروں کو تباہ کردیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو پکڑا جاتا ہے، وہ اگلے دن منسٹر انکلیو شفٹ ہو جاتا ہے، اسمبلی کو ایسے چلایا جا رہا ہے جیسے نیب کے اوپر بورڈ آف گورنر ہے، اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں، جیسے سارے معصوم ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، 2019معاشی مستقبل کی طرف بہت بڑا قدم ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ک کسی بندے کا بھی لحاظ نہیں ہونا چاہیے، لوگ کیوبا جیسے اسمگلر، جیمز بانڈ کو بھول گئے جو کچھ پاکستان میں ہوا، حدیبیہ اوراومنی جیسی جعلی کمپنیاں بنائیں گئیں، ہمیں تو لوگوں نے احتساب کے لیے ووٹ دیا ہے، سیاست میں کوئی ذاتی تلخیاں نہیں ہے۔

فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بھی مقدمہ ہماری حکومت نے نہیں بنایا، ایک بھی انویسٹی گیشن کرنے والا افسر ہم نے نہیں لگایا، مک میں مکا چل رہا تھا، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہے تھے۔ جے آئی ٹی میں 172 لوگ ملوث ہیں ، جب تمام اداروں سے ذاتی کام لیے جائیں گے تو ادارے نیچے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بے انتہا معاشی نقصان ہوا، پہلے پانچ ماہ میں ہم نے فائر فائٹنگ کی، اگلے چھ ماہ میں معیشت کو بنیاد ملے گی۔

Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of UAE Armed Forces, is paying an official visit to Pakistan on 6th January, 2019, at the invitation of Prime Minister Imran Khan. See Details in Baadban Report:

Baadban Report: Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of UAE Armed Forces, is paying an official visit to Pakistan on 6th January, 2019, at the invitation of  Prime Minister Imran Khan. He last visited Pakistan in January, 2007.

His Highness Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan will have a one-on-one meeting with the Prime Minister, followed by delegation level talks.

This is the third interaction between the leadership of Pakistan and UAE in less than three months, which is a testimony to the special nature of our brotherly relations with this important GCC country. UAE is Pakistan’s largest trading partner in the Middle East and a major source of investments. It is home to more than 1.6 million expatriate community which contributes around $4.5 billion annually to the GDP.

Pakistan and UAE are already working closely to transform the existing special relations into a “Long-Term Strategic Economic Partnership”, as agreed between the two leaders during the Prime Minister’s visit to UAE on 18th November, 2018. UAE has already announced a generous $3 billion support to help Pakistan overcome its balance of payment crisis while the provision to provide deferred payment for oil facility is under discussion. UAE is our major development partner, with tremendous contribution in education, health, energy and infrastructure development. The most valuable support extended under UAE Pakistan Assistance Programme has been in the field of polio and education, under the patronage of His Highness Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan.

احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔ جے آئی ٹی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیک کی گئی ۔۔ جے آئی ٹی کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں ۔۔۔بلاول بھٹو

بادبان رپورٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی سیاست کی اور وفاق کو اکٹھا رکھنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وفاق خطرے میں ہے، آج چھوٹے صوبے ٹھیکیداروں کے طرز سیاست سے نالاں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم پر کھلے عام حملے کیے جا رہے ہیں، آج آئین کی بالادستی، انسانی حقوق پر بات کرنیوالوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا سب سے بڑا محب وطن پاکستانی ہے، ان کی آواز سننی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک صرف اور صرف ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کے مطابق ہی چلے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی بھی غیر منتخب شخص دو تہائی اکثریت سے منظور آئین کو ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔