بارہ ارب ڈالر کے معاہدے، 3 ارب ڈالر کی معاونت، وزیر اعظم کا شکریہ۔۔۔ نا اہل حکومت کے آنے کے بعد 90 ارب ڈالر کے زخائر 40 ارب ڈالر کے رہ گئے، آصف زرداری۔۔۔ بٹالین حوالدار میجر کی سیٹی بج گئی۔۔۔ پاکستان کے 3 میاں میں سے بڑا کیوں ناراض۔۔۔ تحریک انصاف کی بلوچستان حکومت خطرے میں۔۔۔ کھوکھر برادران جیل میں ہی رہیں گے، چیف جسٹس۔۔۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ایک سال کی توسیع۔۔۔ اور بہت کچھ جانئے ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل پر۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ایک سال کی توسیع۔۔ چین اور روس سمیت اہم ممالک میں سُفراء کی تعیناتی۔۔۔ من پسند ممالک میں تعیناتیوں کے لئے سفارشات اور بیک ڈور رابطے عروج پر۔ تمام تفصیلات جانئے صرف بادبان رپورٹ میں۔

رپورٹ سہیل رانا

سیکرٹری خارجہ کی ایک سال کی توسیع، 17اپریل 2020کو ریٹائرہونگی

روس اورچین میں نئے سفیروں کا تقرر، گردیزی اہم ملک کی سفارت کاری کے لئے تگ و دو میں مصروف
نغمانہ ہاشمی ، تہمینہ جنجوعہ کے بعد وزارت خارجہ کی سنیئر ترین سفارت کار ہیں، بھارت میں تعینات سہیل احمد کے بیک ڈور رابطے ،17پاریل 2019کو وزارت خارجہ کی اہم سیٹ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو جاری
شراب کے نشے میں دھت روس سے نکالے جانے والاظہیر اسلم پھر روس میں بطور سفیر لگنے کے خواب دیکھنے لگا، ڈاکٹر فیصل بطور سفیر لگنے کے لئے تیار نہیں، ڈاکٹر فیصل کی بیوی سی ڈی اے ہسپتال میں بطور سکن ڈاکٹر ایک ماہ میں ایک کروڑ روپے کما رہی ہے

State visit of HH Sheikh Muhammad bin Zayed Al Nahyan to Pakistan (2019-01-06). See details in Baadban Report:

Baadban Report: State visit of HH Sheikh Muhammad bin Zayed Al Nahyan to Pakistan (2019-01-06)

 On the invitation of Prime Minister Imran Khan, His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, the Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces, paid a state visit to Pakistan on 06 January 2019. His Highness was accompanied by a high level delegation comprising cabinet members and senior officials.

The Crown Prince was received by the Prime Minister at the Nur khan Airbase, and accorded a ceremonial reception at the Prime Minister’s House, which was followed by a tete-a-tete and delegation level talks. In a special gesture of warmth and cordiality, Prime Minister Imran Khan accompanied the special guest to the Prime Minister’s House. The Crown Prince is visiting Pakistan after twelve years. 

Crown Prince, His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed and Prime Minister Imran Khan held wide ranging talks focusing on all areas of bilateral relations . Taking note of the positive trajectory of relations, the two leaders expressed their determination to further strengthen this historic and mutually beneficial relationship .They also discussed various issues of regional and global importance, and noted that a complete identity of views on these issues serves as the basis of long-lasting and trusted friendship. 

Prime Minister Imran Khan briefed the Crown Prince on the situation in Indian Occupied Jammu and Kashmir and the plight of Kashmiris.

The two leaders underscored the importance of effectively pursuing the various initiatives taken for a strengthened strategic bilateral economic relationship including working on a long term investment framework agreement. They also resolved to take all necessary measures to deal with matters related to trade enhancement, and decided to form a Task Force to achieve this objective.

The Prime Minister expressed thanks for the generous Balance of Payment support of US$3 billion. He noted that this financial support shows the UAE’s continued commitment and friendship that has remained steadfast over the years. He also welcomed the UAE’s interest in investing in Pakistan’s oil and gas, logistics, ports and construction sectors.
 
Prime Minister Khan and Crown Prince Mohamed bin Zayed noted that the forthcoming Pakistan-UAE Joint Ministerial Commission, to be co-chaired by the respective Foreign Ministers in Abu Dhabi in February 2019, can play a pivotal role in chalking out a comprehensive roadmap, and in fast tracking the approval of pending agreements and MoUs .
 
The two leaders expressed satisfaction at the on-going defence and security cooperation, and resolved to explore further collaboration in the areas of training, joint exercises and defence production. 
 
The Prime Minister congratulated the leadership of the UAE for declaring 2019 as the year of Tolerance. He noted that this was the best way to pay tribute to the vision and legacy of HH Sheikh Zayed bin Sultan Al Nahyan.The two leaders reiterated their strong belief that only by espousing the principles of tolerance, inclusivity, non-interference and focusing on a people centric development agenda, can the region attain sustainable peace and stability. 
 
They strongly condemned terrorism in all its forms and manifestations, and expressed their resolve to work closely to root out this scourge. The Crown Prince recognized the efforts and unparalleled sacrifices made by Pakistan to eliminate terrorism and extremism. 
 
Prime Minister Imran Khan thanked the UAE leadership and its people for their continued commitment to Pakistan’s socioeconomic development in the shape of Pakistan Assistance Programme. He thanked His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan for his support to eradicate polio from Pakistan. 
 
Prime Minister Imran Khan briefed the UAE leadership about his government’s people centric reform agenda, and the steps taken to promote transparency and accountability at all levels of government. To counter white collar crimes including money laundering, the two leaders instructed the concerned authorities to expedite the finalization of the Mutual Legal Assistance Agreement.

The Prime Minister briefed the Crown Prince about the efforts Pakistan was making to support and facilitate the Afghan-owned and Afghan-led reconciliation process. He also appreciated the role UAE was playing by hosting reconciliation talks in Abu Dhabi . The two leaders agreed to work closely for the lasting peace and stability of Afghanistan.

The visit underscored the strength and substance of the Pakistan-UAE special relationship, which is based on the spirit of mutual affection and deep trust, and is rooted in age old civilizational, religious, cultural and commercial affinities. The two leaders expressed their resolve that while building on this strong and proud legacy, they would continue to strive for progress, prosperity and stability of both the UAE and Pakistan.

 
The Crown Prince expressed his sincere appreciation for the warm welcome and hospitality extended to him and his delegation.

Final of First Rashid Jan Shaheed Badeni Football Championship was played at Naushki. Tournament was organised under arrangements of FC Balochistan . See details in Baadban Report:

Baadban Report: Final of First Rashid Jan Shaheed Badeni Football Championship was played at Naushki. Tournament was organised under arrangements of FC Balochistan .
Total of 86 teams participated in 4 week long tournament. The final match was played between Younas Tayyab Club Killi Mengal and Young Shehzad Club Nokjo. Younas Tayyab Club Team won the final to lift trophy.
People from all walks of life witnessed the match. People appreciated the efforts of Pakistan Army and FC for organising a healthy activity for Baloch youth.

ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ عمران خان کی محنتوں کا ثمر ہے۔ پاکستان اور یو اے ای دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا تعاون قابلِ دید ہے۔ انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ بادبان نیوز

ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ عمران خان کی محنتوں کا ثمر ہے۔
پاکستان اور یو اے ای دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔
پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا تعاون قابلِ دید ہے۔
انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ بادبان نیوز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بد ترین شکست۔۔ افریقہ نے0-2 سے برتری حاصل کر لی۔۔ بادبان سپورٹس

بادبان رپورٹ : قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی جس کی وجہ سے تین ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس طرح جنوبی افریقا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کے بلے باز ناکام ہوگئے اور صرف تین کھلاڑیوں نے اسکور کرکے ٹیم کو سنبھالا۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنائے اور 254 کی برتری کے ساتھ آل آؤٹ ہوگئی۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ۔ نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر نے دورے کا یادگاری البم پیش کیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ 
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ

نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر نے دورے کا یادگاری البم پیش کیا

،وفاقی وزراء اور اعلی حکام نے ابوظبی کے ولی عہد کو الوداع کیا

محمد بن زاید النھیان نے اس سے قبل جنوری دو ہزار سات  میں پاکستان کا دورہ کیا تھا

پاکستان اور امارات کی قیادت کے درمیان تین ماہ میں ہونے والی یہ تیسرا اعلی سطح رابطہ ہے

راستے میں دونوں ملکوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے تھےجو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور مثالی تعلقات کی بھر پور عکاسی کرتے ہیں

استقبالیہ میں روایتی رقص بھی پیش کئے گئے جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کے دلکش مناظر نمایاں تھے

مشہور زمانہ اسلام آباد بیرسٹر فہد قتل کیس کی پریس کانفرس کیوں اور کیسے ہلڑبازی کا شکار ہوئی؟ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : مشہور زمانہ اسلام آباد بیرسٹر فہد قتل کیس کی پریس کانفرس اسوقت ہلڑبازی کا شکار ھو گئی جب  قتل کیس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزا کاٹنے والے ملزم راجہ ارشد کے صاحبزادے راجہ عثمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنٹرل لندن کے مقامی ھوٹل میں پریس کانفرس کرنے والے ہی تھے کہ تقریبا” دس افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں  سفید فام  کے ہمراہ شور مچاتے ہال میں داخل ہو گۓ اور شوروغلُ کرتے ہوۓ کہا کہ ہم فہد کے عزیز اقارب ھیں ہمیں انصاف چاھیے اس دوران انہوں نے گندے انڈوں کا بھی استعمال کیا اور گالی بلوچ شروع کر دی ھوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس طلب کر لی تفصیلات کے مطابق  2016 میں اسلام آباد میں برٹش نژاد پاکستانی برسٹر  فہد  کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی پاداشت میں راجہ ارشد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تاحال تفتیش جاری ہے اور کیس کورٹ میں ہے راجہ ارشد کے عزیز اقارب ان کی رہائی اور انصاف کے حصول کے لیے عدالت کا دروازہ۔ کھٹکا رہے ہیں راجہ ارشد کے جوان سال صاحبزادے راجہ عثمان نے اپنے والد کی رہائی اور برسٹر فہد کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا اس سلسلے میں انھوں نے ممبران برٹش پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی تاکہ دونوں خاندانوں کو انصاف ملے اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ اس سلسلے میں راجہ عثمان نے اپنے وکیل اعجاز احمد کے ہمراہ لندن کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تاکہ عوام کے سامنے حقائق  اور اپنا موقف پیش کیا جاۓ راجہ عثمان اور ایڈوکیٹ اعجاز احمد نے ابھی پریس کانفرنس شروع کی ہی تھی کہ مرتضی شاہ ۔ مجتبی شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہال میں داخل ہو گۓ انھوں نے ہال کا جائزہ لیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو جو ہال کے باہر کھڑے تھے کو اشارہ کر کے اندر بلا لیا ان کے ہال میں داخل ہوتے ساتھ ہی غل غپاڑا اور ہلڑ بازی شروع ہو گئی گالیوں اور انڈوں سے حملہ کر دیا گیا ایڈوکیٹ اعجاز احمد اور راجہ عثمان پر تھپڑ اور انڈے برساۓ گئے برسٹر فہد کے ساتھیوں جن میں عورتیں بھی شامل تھیں پریس کانفرنس کو مکمل ہائی جیک کر لیا مرتضی شاہ اپنے ساتھیوں کو ہدایات دیتے رہے اور پریس کانفرنس کو خراب اور ہلڑ بازی کی تلقین کرتے رہے جس سے ماحول خراب ہو گیا مقامی صحافی انتہائی پریشانی اور خوف و ہراس میں مبتلا ہو گۓ اس موقع پر راجہ عثمان نے کہا کہ انھیں اس بات کا قوی یقین ہے کہ ہماری پریس کانفرنس کو ناکام بنانے اور ہائی جیک کرنے میں مرتضی شاہ کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ ایک عرصہ سے برسٹر فہد کی حمائت اور ہماری مخالفت کر رہے ہیں انھوں نے ممبران برٹش پارلیمنٹ کو راجہ ارشد کے خلاف ای میلز کیں اور لاتعداد ایسی حرکات کیں جس سے ہمیں نقصان پہنچایا گیا آج کی پریس کانفرنس میں نہ تو انھیں بلایا گیا اور نہ ہی مجتبی شاہ اور بوبی امین اور ان کے دیگر ساتھیوں اور عورتوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن انھوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غنڈہ گردی کی ان کی اس نازیبہ حرکت پر انھیں انصاف کے کھٹیرے میں آنا پڑے گا انھوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر ہمارے اوپر تشدد کروایا غیر متعلقہ افراد کو پریس کانفرنس میں لے کر آۓ اور غل غپاڑہ کروایا راجہ عثمان نے کہا کہ آج اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ہم انصاف اور امن کے خواں ہیں اور اصل قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف برسٹر فہد کے خاندان کے افراد ہماری کاؤشوں کو ملیا میٹ کرنے پر تلے ہوۓ ہیں حالانکہ انھیں ہماری ان کاؤشوں کو سراہنا چاہیے ایڈوکیٹ اعجاز احمد نے کہا کہ پریس کانفرنس میں صحافی بنکر آنے والے عناصر کا محاسبہ ضروری ہے جنھوں نے چند شرپسندوں کے ہمراہ ایک پرامن پریس کانفرنس میں نہ صرف تشدد کیا بلکہ ماحول کو بری طرح خراب کیا انھوں نے کہا کہ برسٹر فہد کے خاندان کے افراد کیونکر آۓ کس کی دعوت پر آۓ انھیں کس نے بلایا انھیں کس نے اطلاح دی یہ سارے سوالات حل طلب ہیں اگر وہ آۓ تو انھیں چاہیے تھا کہ وہ پرامن طریقے سے اپنا موقف پیش کرتے راجہ ارشد کے صاحبزادے سے بات چیت کرتے ہوسکتا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کا کوئی راستہ نکل آتا لیکن چند شرپسندوں کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے لیکن پولیس کی آمد پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے آئندہ چند روز میں ان عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی جنھوں نے پریس کانفرنس کو سبوتاژ کیا

آپ بھی مقابلہ جاری رکھیں ہم بھی مقابلہ جاری رکھیں گے ۔۔ پچاس کیس بناؤ، بیوقوفوں اور جاہلوں کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے۔۔آصف زرداری کی بدین میں للکار۔ عمران خان جب آئے تو 90 ارب ڈالر کے زخائر تھے اب 40 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔۔ عمران خان نے کہیں سے دو اور کہیں سے 4 ارب ڈالر قرض لے رکھا ہے۔ بادبان رپورٹ۔

کوسٹل ہائی وے روڈ بنائیں گے تو کروڑوں کی زمین بچائیں گے۔
ہمیں صرف پتہ ہے کہ کونسی عوام کو کیا چاہیئے۔
سندھ کو بلوچستان کو، بدین کو، سوات کو کیا چاہیئے یہ ہمیں پتہ ہے۔
عمران خان جب آئے تو 90 ارب ڈالر کے زخائر تھے اب 40 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
ہماری جنگ اُن اناڑیوں سے جاری رہے گی۔۔ یہ غلط سمت میں لے کر جا رہے ہیں مُلک کو۔
ملیں، کاروبار، روزگار بند ہے۔ہم سب سے پہلے غریب کا سوچتے ہیں۔
ہم نے جیل میں بیٹھ کر الیکشنز جیتی ہیں۔
عوام کا دل جیتنے کے لئے عوام کی طرف دیکھنا پڑتا ہے اور اُن کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا پڑتا ہے۔ آصف زرداری

حکومت کر نا آتی نہیں ہے عمران خان کو۔۔۔ اگر بغیر پروٹوکول کے جاتے ہیں تو کیمرے کیوں لے کر جاتے ہیں۔۔ اس حکومت سے کوئی کام نہیں ہونا صرف سیلفی حکومت چلا رہے ہیں۔۔ مُراد علی شاہ کا بدین میں جلسے سے خطاب۔

 حکومت کر نا آتی نہیں ہے عمران خان کو۔
اگر بغیر پروٹوکول کے جاتے ہیں تو کیمرے کیوں لے کر جاتے ہیں۔
اس حکومت سے کوئی کام نہیں ہونا صرف سیلفی حکومت چلا رہے ہیں۔۔ مُراد علی شاہ کا بدین میں جلسے سے خطاب۔