علیمہ خان کی جائیداد پہلے دبئی اب امریکا سے نکلیں، نیازی صاحب یہ مکافات عمل ہے، عمران خان کو اپنی ہمیشرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی۔ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پھر کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے۔ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ۔

حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا ایمنسٹی اسکیم کونہیں مانتا، علیمہ خان کی جائیداد پہلے دبئی اب امریکا سے نکلیں، نیازی صاحب یہ مکافات عمل ہے، عمران خان کو اپنی ہمیشرہ کی جائیدادوں کی منی ٹریل دینا ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پھر کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے، ان کا اپنا دامن داغدار ہے، کس منہ سے اپوزیشن پر روزانہ الزامات لگاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے،آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، میرا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، کوئی بات نہیں مشرف دورمیں بھی دس سال تک ای سی ایل میں رہا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک کوئی روڈ میپ نہیں دیا، پنجاب میں لوکل باڈی نمائندوں کو فنڈزنہیں مل رہے، اورنج لائن منصوبہ بنا بنایا تھا ابھی تک مکمل نہیں کر سکے، نیازی صاحب! ہوش کے ناخن لیں یہ کرکٹ کا میدان نہیں ہے، ہوش کریں بڑھکیں مارنے سے ملک نہیں چلتا، نیازی کے ہر اقدام سے انتقام کی بو آتی ہے۔

جہاں حکومت کام نہ کرے ، عدالتوں کو اقدامات اُٹھانے پڑتے ہیں۔عوام ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ انصاف کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ جتنے بھی اقدامات اُٹھائے، قانون کے مطابق اُٹھائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس اصلاحات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارمز سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کے مطابق پولیس میں اصلاحات نہیں لائی گئیں، اے ڈی خواجہ کیس سے پہلے پولیس ریفامز پر دھیان نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام انصاف کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جب کہ امن و امان برقرار رکھنے اور قانون پر عملداری میں پولیس کا کردار اہم ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پولیس کو غیر سیاسی اور عوام دوست بنانا ہے، مجھے یقین ہے کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرپشن یا اختیارات سے متجاوز کے کیس عدالت میں آئے، ان کیسز کو عدالت نے حل کیا اور انتظامیہ کو دوبارہ ایسا کرنے سے منع کیا۔

صحت کے شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب شعبہ صحت نے صحیح طریقے سے کام نہ کیا تو ان کو گائیڈ لائن دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر انتظامیہ کو ہدایات دیں، ہم نے جتنے بھی اقدامات اٹھائے وہ حدود سے تجاوز نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے، 85 فیصد کیسز نمٹائے گئے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرپشن اور سفارش کلچر نہیں چاہتے۔

ادویات میں 15 فیصد اضافے سے عوام شدید مشکلات میں ہے۔ شہباز شریف۔ مہمند ڈیم کے لئے پیسے ہم نے دئیے۔ ہماری حکومت نے جنگی بنیادوں پربجلی کی کمی پوری کرنے کے لئے اقدامات کئے۔ 3600 میگا واٹ بجلی پیداکی اور ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔ مہمند ڈیم کی بڈنگ میں شفافیت نہیں ڈیل ہے ۔ مہمند ڈیل کا ٹھیکہ مفادات کا ٹکرائو ہے۔ ایوان میں گالی گلوچ برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف کا اسمبلی سے واک آئوٹ۔ بادبان رپورٹ

ادویات میں 15 فیصد اضافے سے عوام شدید مشکلات میں ہے۔
مہمند ڈیم کے لئے پیسے ہم نے دئیے۔
ہماری حکومت نے جنگی بنیادوں پربجلی کی کمی پوری کرنے کے لئے اقدامات کئے۔   3600 میگا واٹ بجلی پیداکی اور ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔
مہمند ڈیم کی بڈنگ میں شفافیت نہیں ڈیل ہے۔
مہمند ڈیل کا ٹھیکہ مفادات کا ٹکرائو ہے۔

ایوان میں گالی گلوچ برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف کا اسمبلی سے واک آئوٹ۔
بادبان رپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان کی ملاقات۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان کی ملاقات

ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود

※ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو ملک کی حالت زار بدلنے کے لیے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمز (ڈھانچہ جاتی اصلاحات) پر عمل پیرا ہے: وزیر اعظم

※ ہماری کاوشوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور ملکی عوام کی بہتری ہے: وزیر اعظم

※ قوموں کی زندگی میں سٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس مشکل مرحلے کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا: وزیر اعظم

※ وزارت اطلاعات حکومتی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اسکے مقاصد کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے: وزیر اعظم

※ مضبوط ، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کرے: وزیر اعظم

※ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

※ کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا ۔ بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی روش کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے: وزیر اعظم

※ وزارتوں کے تعلقات عامہ کے افسران میڈیا کی معلومات تک کی رسائی اور درست انفارمیشن کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کریں : وزیر اعظم

سپریم کورٹ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب اپیلیں مسترد کر دیں، سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے نواز شریف نے نواز شریف نے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جو شخص آزاد نہیں نیب اس کی ضمانت کیوں منسوخ کرانا چاہتا ہے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : سپریم کورٹ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب اپیلیں مسترد کر دیں، سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے نواز شریف نے نواز شریف نے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جو شخص آزاد نہیں نیب اس کی ضمانت کیوں منسوخ کرانا چاہتا ہے،

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی چیف جسٹس نے نیب وکیل اکرم قریشی سے استفسار کیا کہ ہمیں سارے حقائق پتا ہیں اس سے ہٹ کر آپ کس بنیاد پر ضمانت منسوخی چاہتے ہیں، آپ بتا دیں کن اصولون پر ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے، یہ بھی بتا دیں کہ کیا ہائی کورٹ کو سزا معطل کرنے کا اختیار تھا ، نیب وکیل نے کہا کہ ضمانت کے کیس میں میرٹ کو نہیں دیکھا جا سکتا لیکن ہائی کورٹ نے میرٹ کو دیکھا، اس کیس میں ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کے میرٹ پر گئی جو کہ اختیارات سے تجاوز تھا ،ہائی کورٹ نے خصوصی حالات کو بنیاد بنایا ، جسٹس گلزار نے کہا کہ لیکن ضروری نہیں کہ یہ حالات واقعی ایسے ہوں ، چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت تو اب ہوگئی ہے بی شک غلط اصولوں پر ہوئی ہو، آپ ہمیں مطمئن کریں کہ ہم کیونکر سزا معطلی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیں،

جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ آپ ضمانت منسوخی کن بنیادوں پر چاہ رہے ہیں، نیب وکیل نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے مقدمات کی بنیاد پر ہی کہہ رہا ہوں،صرف ہارڈشپ کے اصولوں پر ضمانت ہو سکتی ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت ہارڈشپ کے اصولوں پر نہیں ہوئی،

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک چیز سمجھ لیں عبوری حکم کبھی حتمی نہیں ہوتا ، عبوری حکم حتمی حکم پر اثر انداز بھی نہیں ہوتا جسٹس گلزار نے نقطہ اٹھایا کہ جس بنیاد پر نواز شریف کو سزا ہوئی اسی بنیاد پر ان کی ضمانت بھی ہوئی آپ نے تو اس بنیاد کو چیلنج ہی نہیں کیا،

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے خود کہا اوبزرویشن حتمی نہیں، صرف انتہائی بیماری اور علالت کی وجہ سے ضمانت ہو سکتی ہے، ہائی کورٹ نے غیر ضروری طور پر تجاوز نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے نواز شریف نے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جو شخص آزاد نہیں نیب اس کی ضمانت کیوں منسوخ کرانا چاہتا ہے، وکیل نیب نے کہا کہ ہارڈشپ کی بنیادوں پر ضمانت نہیں ہوئی،جس پر جسٹس کھوسہ نے کہا کہ لیکن یہ کوئی آپ کی ٹھوس بنیاد نہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ ہارڈشپ پر ضمانت کے اصولوں کو ہائیکورٹ نے ڈسکس کیا یے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا نیب قانون بتائیں وائٹ کالر کرائم کیسے ہوتے ہیں چین میں کرپشن پر سزائے موت دے دیتے ہیں ، چین میں ٹرائل ہوتا ہے اور فائرنگ سکوارڈ کے سامنے کھڑا کر دیا جاتا ہے ،بار بار کہتے ہیں کس نے قانون بنایا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نیب قانون میں صمانت کے تصور کو متعارف کروانے ضرورت ہے۔ تاکہ سپریم کورٹ کو آئینی اختیارات استعمال نا کرنے پڑیں ۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب اپیلیں مسترد کر دیں،

His Royal Highness Prince Fahad Bin Sultan Bin Abdulaziz Al Saud, Governor of Tabuk, KSA called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at GHQ, today. See Details in Baadban Report:

His Royal Highness Prince Fahad Bin Sultan Bin Abdulaziz Al Saud, Governor of Tabuk, KSA called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at GHQ, today.
During the meeting matters of mutual interest including regional security situation came under discussion.

خلائی مخلوق سے سپہ سالار تک اپوزیشن کا سفر چلا گیا ہے۔ اپوزیشن اپنا موقف دے کر اپوزیشن سے بھاگنے کی کرتی ہے۔ اپوزیشن بھاگ جاتی ہے اور ملک سے بھاگتی ہی رہے گی۔ فیصل واڈا۔ قومی اسمبلی میں اجلاس ۔ شور شرابا۔ اپوزیشن کا واک آئوٹ

خلائی مخلوق سے سپہ سالار تک اپوزیشن کا سفر چلا گیا ہے۔ اپوزیشن اپنا موقف دے کر اپوزیشن سے بھاگنے کی کرتی ہے۔ اپوزیشن بھاگ جاتی ہے اور ملک سے بھاگتی ہی رہے گی۔ فیصل واڈا۔ قومی اسمبلی میں اجلاس ۔ شور شرابا۔ اپوزیشن کا واک آئوٹ

بادبان رپورٹ : ہم آپکو نہیں گرائیں گے، گِرنا آپ نے خود ہے ۔ نیب مجھے تو بلاتی ہے اور بلاتی ہی رہے گی لیکن وہ دن یاد کریں جب نیب آپکو بلائے گی۔ نواز شریف کو عدالتوں نے رہا کیا جس پر خوشی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں آضافہ اور اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی ہے۔ بلاول بھٹو کو انصاف ملنے پر خوشی ہے۔ آصف زرداری۔

بادبان رپورٹ
ہم آپکو نہیں گرائیں گے، گِرنا آپ نے خود ہے ۔ نیب مجھے تو بلاتی ہے اور بلاتی ہی رہے گی لیکن وہ دن یاد کریں جب نیب آپکو بلائے گی۔

نواز شریف کو عدالتوں نے رہا کیا جس پر خوشی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں آضافہ اور اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی ہے۔ بلاول بھٹو کو انصاف ملنے پر خوشی ہے۔ آصف زرداری۔ 

اور کورم ٹوٹ گیا!!! قومی اسمبلی کااجلاس ۔ شور شرابا۔ اپوزیشن کا واک آئوٹ

اور کورم ٹوٹ گیا!!! خلائی مخلوق سے سپہ سالار تک اپوزیشن کا سفر چلا گیا ہے۔ اپوزیشن اپنا موقف دے کر اپوزیشن سے بھاگنے کی کرتی ہے۔ اپوزیشن بھاگ جاتی ہے اور ملک سے بھاگتی ہی رہے گی۔ فیصل واڈا۔ قومی اسمبلی میں اجلاس ۔ شور شرابا۔ اپوزیشن کا واک آئوٹ

پاکستان ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ۔ پاکستانی بلے بازوں کی افسوسناک پرفارمنس۔ بادبان سپورٹس

بادبان رپورٹ: جنوبی افریقا کی ٹیم نے سنچورین اور کیپ ٹاؤن کے بعد جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کو چاروں شانے چت کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ 381 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 273 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کو 107 رنز کے بڑے

مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ میزبان ٹیم کی اننگز کی سب سے خاص بات کوئٹن ڈی کاک کی بلے بازی تھی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے تھے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 153 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ بابر اعظم سکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان سرفراز احمد پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے تو پاکستانی ٹیم شدید دباؤ میں آ گئی۔