بادبان رپورٹ : پی ایس ایل کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کا فیصلہ۔ چیف سیلیکٹر اور اہم عہدے داروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ۔ آئی سی ایل کی طرز کا پی ایس ایل بنانا چاہتے ہیں ۔ پی سی بی کو بھارتی بُخار چڑھنے لگا۔

بادبان رپورٹ : پی ایس ایل کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کا فیصلہ۔
چیف سیلیکٹر اور اہم عہدے داروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ۔
آئی سی ایل کی طرز کا پی ایس ایل بنانا چاہتے ہیں ۔ پی سی بی کو بھارتی بُخار چڑھنے لگا۔

پی ایس ایل : چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

پی ایس ایل 4 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7 میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔

کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب۔ بادبان الرٹ۔ تین بینکوں کے سربراہان کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں موجود ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ غیر ملکیوں سے معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

بادبان رپورٹ
کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب۔
تین بینکوں کے سربراہان کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا۔
کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں موجود  ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ غیر ملکیوں سے معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور۔ کیا سیتا وائٹ کی بیٹی عمران خان کی بیٹی ہے؟ کیس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سُنیں گے۔ درخواست گزار کی طرف سے ٹیریان وائٹ اسکینڈل کی بنیاد پر وزیرا عظم کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ کیس چھے ماہ تک عدالت میں نہیں لگا۔ کل کیس کی سماعت ہو گی۔ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی یا ہمیشہ کے لئے جان کی خلاصی۔ رپورٹ سہیل رانا۔

رپورٹ سہیل رانا
وزیر اعظم کی نا اہلی کیس درخواست، سماعت  کے لئے منظور۔  کیا سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان وائٹ، عمران خان کی بیٹی ہے؟ کیس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سُنیں گے۔

درخواست گزار کی طرف سے ٹیریان وائٹ اسکینڈل کی بنیاد پر وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ کیس چھے ماہ تک عدالت میں نہیں لگا۔ آج کیس کی سماعت ہو گی۔ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی یا ہمیشہ کے لئے جان کی خلاصی۔ بادبان رپورٹ

حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

بادبان رپورٹ : حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

ایڈیلیڈ: بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اختر مینگل اپوزیشن کے ساتھ!!! عمران حکومت اکثریت کھو بیٹھی ۔کیا تحریکِ عدمِ اعتماد کے زریعے حکومت ختم کی جائے گی یا وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، اختر مینگل کے ووٹوں سے عمران خان حکومت قائم ہے۔ تمام حقائق اور تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

اختر مینگل اپوزیشن کے ساتھ!!! عمران حکومت اکثریت کھو بیٹھی۔
رپورٹ سہیل رانا
عمران حکومت اکثریت کھو بیٹھی۔ کیا تحریکِ عدمِ اعتماد کے زریعے حکومت ختم کی جائے گی یا وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، اختر مینگل کے ووٹوں سے عمران خان حکومت قائم ہے۔
ایک طرف فواد چوہدری سندھ حکومت کو للکار رہا ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت اپنی اکثریت کھو بیٹھی ہے۔

اختر مینگل نے واضح طور پر کہہ دیا کہ جو ملک کے لئے کام کرے گا وہی حکومت میں رہے گا۔

 سندھ حکومت گراتے گراتے وفاقی حکومت آدھی اکثریت کھو چُکی ہے ، اور پنجاب میں بھی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے جا رہا ہے۔
دوسری طرف ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا سوچ رہی ہے۔ سندھ حکومت کا ایک ایم پی اے بھی وفاقی حکومت  نہیں توڑ سکتی۔ وفاقی حکومت 5 ماہ میں ہی مشکلات کا شکار۔ 

General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) interacted with participants of 3rd National Security Workshop Balochistan at GHQ. See Details in Baadban Report:

Rawalpindi, 15 January 2019: General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) interacted with participants of 3rd National Security Workshop Balochistan at GHQ. The interaction is part of three weeks workshop being held at Quetta.
​COAS said that our nation has given innumerable sacrifices for attainment of peace. Our internal and external challenges demand a comprehensive national response and Army, in coordination with other institutions of the state, is fully engaged in enabling that response. He reiterated that prosperity of Pakistan is linked with prosperity of Balochistan. Participants thanked COAS for opportunity of security workshop provided by the Army saying that they feel reinvigorated to play their part in national development

بادبان رپورٹ وزیراعظم کے معاونین کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہو گئی۔ ندیم افضل چن کو بھی وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ ایک طرف حکومت ڈھول پیٹ رہی ہے کہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف معاونین کی تعداد سینچری عبور کر چُکی ہے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیراعظم کے معاونین کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہو گئی۔
ندیم افضل چن کو بھی وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔
ایک طرف حکومت ڈھول پیٹ رہی ہے کہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف معاونین کی تعداد سینچری عبور کر چُکی ہے۔

راولپنڈی۔ خوشیوں والے گھر میں آگ نے سب جل کر راکھ کر دیا۔ دلہن سمیت 6 خواتین جاں بحق۔ گھر میں آگ لگی یا لگائی گئی؟ تحقیقات کرائی جائیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں، پہلی گاڑی میں پانی ہی نہیں تھا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

 راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ کے قریب شادی والے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دلہن سمیت پانچ خواتین جھلسنے اور دم گھٹنے سے موقع پر دم توڑ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں، پہلی گاڑی میں پانی ہی نہیں تھا۔

اہل خانہ کے مطابق آگ ایک کمرے میں لگی جس نے منٹوں میں پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ دلہن ثنا کے علاوہ 14 سالہ حنا، 20 سالہ حفظہ اور پچیس سالہ مناہل جھلسنے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں جبکہ 22 سالہ نینا ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

گھر کے مالک چودھری ناصر کا کہنا تھا ان کی بھتیجی کی بدھ کو مہندی اور جمعرات کو شادی تھی، وہ کام سے باہر گئے، پندرہ منٹ بعد لوٹے تو پورا گھر آگ کی لپیٹ میں تھا۔

شادی کی وجہ سے گھر میں کافی مہمان تھے، ریسکیو اہلکار دیر سے پہنچے، لوگ خود ہی پھنسے ہوئے افراد کو نکالتے اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والی خواتین کی میتیں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیں جو پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔